Tag: sports news

  • شریک حیات کی شاندار کارکردگی پر مچل اسٹارک نے کیا کہا ؟

    شریک حیات کی شاندار کارکردگی پر مچل اسٹارک نے کیا کہا ؟

    کرائسسٹ چرچ: آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر الیسا ہیلی نے ویمنز ورلڈکپ فائنل میں تاریخ رقم کی تو ایسے میں ان کے شوہر مچل اسٹارک بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں صرف 138 گیندوں پر 170 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، اس کے ساتھ ہی ہیلی نے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل (مرد یا خواتین) میں سب سے زیادہ اسکور کا ایڈم گلکرسٹ کا 149 کا ریکارڈ پاش پاش کر ڈالا۔

    اس کے ساتھ ہی ہیلی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں سنچری بنانے والی دوسری خاتون بھی بن گئیں۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک جو ہیلی کے شوہر ہیں، اہم ترین میچز کے موقع پر اپنی شریک حیات کو سپورٹ کرنے کے لئے میدان میں موجود ہوتے ہیں، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ بولر میں ہوتا ہے۔

    مچل اسٹارک آج بھی ویمنز ورلڈکپ کے فائنل دیکھنے کے لئے میدان میں موجود تھے اور آج انہوں نے انگلینڈ ویمنز کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیلی تو شوہر بھی ان کارکردگی پر نہایت مسرور نظر آئے۔

  • پاکستان نے 20 سال بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

    پاکستان نے 20 سال بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

    لاہور: پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 20 سال بعد سیریز جیت لی، بابر اعظم کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 211 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 37.5 اوورز میں حاصل کرلیا اور سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری، فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد امام الحق نے اور کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

    بابر اعظم نے شاندار 105 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق بھی 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    آسٹریلوی ٹیم ابتدا سے ہی پاکستانی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی، اوپنر ٹریوس ہیڈ اور کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    الیکس کیری 56 اور شان ایبٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بین میکدر میٹ 36 اور کیمرون گرین 34 رنز بناسکے۔

    مارکس لبوشین 4 اور مارکس اسٹونس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نیتھن ایلس 2 رنز بنا کر محمد وسیم کا نشانہ بنے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد وسیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی، فائنل میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    فیصلہ کن معرکے کے لئے آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، مچل سوئپسن کی جگہ جیسن بیرنڈورف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتا ہے۔

     دوسرے ایک روزہ میچ میں کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان کی جانب سے حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف 327 رنز تھا، جو اس نے بنگلا دیش کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں عبور کیا تھا۔

    اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بناکر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا، بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 15 سنچریاں بنانے والے بیٹر بنے تھے۔

  • کون بنے گا ون ڈے کا فاتح؟ قذافی اسٹیڈیم میں آج فیصلہ ہوگا

    کون بنے گا ون ڈے کا فاتح؟ قذافی اسٹیڈیم میں آج فیصلہ ہوگا

    لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ فائنل بن گیا، فاتح ٹیم سیریز کی حقدار بن جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

    فیصلہ کن میچ ڈے نائٹ ہوگا جو کہ سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بابر اور امام کی سنچریاں، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان کی جانب سے حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف 327 رنز تھا، جو اس نے بنگلا دیش کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں عبور کیا تھا۔

    دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے انیا ریکارڈ بنایا تھا، جہاں امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔

    اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بناکر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا، بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 15 سنچریاں بنانے والے بیٹر بنے تھے۔

  • گرین شرٹس آسٹریلیا سے حساب چکانے کیلئے تیار

    گرین شرٹس آسٹریلیا سے حساب چکانے کیلئے تیار

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم سیریز برابر کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،  3 میچز پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔

    دوسرے معرکے میں کینگروز الیون میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں، البتہ پاکستان کی فائنل الیون میں شاہین آفریدی کی واپسی متوقع ہے جو گھٹنے کی انجری کے باعث پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے آج ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی اسکواڈ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

     ادھر قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن کی بہتری کیلئے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے اور کوشش ہوگی کہ باقی دو میچوں میں کامیابی کے ساتھ درجہ بندی میں بہتری حاصل کی جائے ۔

    میچ سے ایک روز قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی جبکہ پاکستان ٹیم نے آرام کیا، کینگروز کپتان ایرون فنچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج دوسرا میچ جیت کر سیریز پر قبضے کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • آسٹریلوی اسکواڈ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    آسٹریلوی اسکواڈ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    لاہور: آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبر کی کرونا رپورٹ آگئی ہے۔

    آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ دستیاب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کل شب میچ کے بعد اور آج صبح دوبارہ کئے گئے تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی اسکواڈ کے 2 کرکٹرز اور ایک اسٹاف ممبر کا کووڈ 19 مثبت آیا تھا جس کے بعد ارکان آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔

    کرونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایشٹن ایگر اور جوش انگلس کا بھی کووڈ ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ون ڈے: پہلے میچ سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا

    اس کے علاوہ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    جوش انگلس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متبادل کے طور پر طلب کیے جانے والے کرکٹر میٹ رنشا گزشتہ رات لاہور پہنچ چکے ہیں۔

    ادھر انجری کا شکار مچل مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا کوئی میچ نہیں کھیل پائیں گے، ذرائع کے مطابق مچل مارش کی فٹنس بحالی اور وائٹ بال سیریز کے لیے دستیابی کا امکان نہیں رہا، اس صورتحال میں انہیں وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

  • وائٹ بال سیریز سے قبل آسٹریلیا  مشکلات کا شکار

    وائٹ بال سیریز سے قبل آسٹریلیا مشکلات کا شکار

    لاہور: پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل کینگروز ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے تصدیق کی ہے کہ مارش ہپ مسل انجری کا شکار ہوئے، لگتاہے کہ مچل مارش سیریز کے لئےدستیاب نہیں ہوں گے۔

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کو بڑا دھچکا

    پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل کینگروز ٹیم کو دوسر بڑا دھچکا ملا ہے، اس سے قبل اسٹیو اسمتھ بھی انجری کے باعث وائٹ بال سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اسٹیو اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

  • حارث رؤف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

    حارث رؤف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

    لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بہت اچھی رہی اور شائقین کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

    حارث رؤف نے بتایا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تھا لیکن سیریز کے آغاز سے قبل کووڈ کا شکار ہوگیا کمبی نیشن کی وجہ سے پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکا لیکن میرا خواب تھا کہ میں ٹیسٹ کھیلوں۔

    لاہور ٹیسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے حارث کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور دیگر بولروں نے عمدہ بولنگ کی تاہم بد قسمتی سے میچ میں فتح حاصل نہ کرسکے۔

    بولنگ کوچ کے حوالے سے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شان ٹیٹ چاہتے ہیں کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اچھی ہونی چاہئیے، میں ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں وہ مجھے ٹریننگ کے دوران اس حوالے سے بتائیں گے۔

    ویڈیو کانفرنس میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کینگروز اسکواڈ کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہیں لیکن انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ ہےجبکہ آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش لیگ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں تاہم پاکستان ٹیم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائے گی اور سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، ہم سیریز کو کسی صورت بھی آسان نہیں لے سکتے۔

  • لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز کینگروز کے نام

    لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز کینگروز کے نام

    آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو 116 رنز سے شکست دیکر بینو قادر ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی، 351 رنز کے جواب میں 77 رنز کا شاندار آغاز ملنے کے باوجود قومی ٹیم کے بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور 235  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    امام الحق 70 اور کپتان بابراعظم کے 55 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کینگروز بولرز کے خلاف مزاحمت نہ کرسکا، مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم 11 اور محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوئے۔

    عبداللہ شفیق 27، اظہر علی 17، ساجد خان 21، حسن علی 13 ، شاہین آفریدی 5 اور نسیم شاہ 1 رنز بناسکے۔

    Image

    آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،مچل اسٹارک اور کمیرون گرین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    لاہور ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی کینگروز ٹیم نے بینو قادر ٹرافی 0-1 سے اپنے نام کرلی، اس سے قبل سیریز کے دونوں میچز ڈرا ہوئے تھے۔

    آسٹریلیا کی پہلی اننگز

    لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مہمان ٹیم نے بیٹر عثمان خواجہ کے 91 رنز کی بدولت 391 رنز بنائے تھے، اسٹیو اسمتھ 59، کیمرون گرین 79، اور ایلکس کیرے 67 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

    پاکستان کی پہلی اننگز

    آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے بیٹرز نے ناقص کارکردگی کے نتیجے میں 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور کپتان بابراعظم کے 67 رنز کے باوجود قومی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز 391 رنز برابر کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 123 رنز کی برتری ملی تھی۔

    آسٹریلیا کی دوسری اننگز

    آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں عثمان خواجہ کی سینچری کی بدولت 227 رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی اننگز ڈیکلیر کرنے کا اعلان کیا اور پاکستان کو جیت کے لئے 351 رنز کا ہدف دیا جسے قومی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس

     دونوں ٹیموں کے درمیان بینو قادر ٹرافی سیریز کے تحت تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔

    ICC WTC Table March 20

    آئی سی سی نے 23-2021 کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو 12 پوائنٹس دیئے جائیں گے، میچ ڈرا ہونے پر 4 پوائنٹس جبکہ میچ برابر(ٹائی) ہونے پر دونوں ٹیموں کو 6،6 پوائنٹس حاصل ہوں گے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ میں میں پوائنٹس ٹیبل پر نمبر کے لیے حاصل کردہ پوائنٹس کی شرح استعمال کی جائے گی۔

  • لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے

    لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے

    لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے، کیمرون گرین 20 اور ایلکس کیری 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسٹیو اسمتھ 59 اور ٹریوس ہیڈ نے 26 رنز اسکور کیے۔

    ڈیوڈ وارنر 7 اور مارنوس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، اسپنر ساجد خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    کینگروز کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، اس میں کچھ اسپن بھی موجود ہے یہی وجہ ہے کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے،ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں فتح کیلئے پر عزم ہیں، پیٹ کمنز نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سیریز جیتنے کیلئے پر اعتماد ہیں۔

    Image

    تیسرے ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی ٹیم نے کراچی ٹیسٹ کا اسکواڈ برقرار رکھا ہے جبکہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ بینو قادر ٹرافی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

  • ہم سیریز جیتنے کے لئے پر اعتماد ہیں ،کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

    ہم سیریز جیتنے کے لئے پر اعتماد ہیں ،کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

    لاہور: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ہم اب زیادہ چانسز ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے،کراچی میں ہمارے پاس جیتنے کا موقع تھا مگر فائدہ نہ اٹھا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پیٹ کمنز نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے اسکواڈ کے ساتھ ہی لاہور ٹیسٹ میں اتریں گے، کئی آپشنز پر غور کیا مگر ہم سمجھتے ہیں کہ یہی الیون بہتر ہے۔

    پیٹ کمنز نے کہا کہ پچ پرگراس نہیں ، ریورس سوئنگ کا کردار اہم ہو گا، یہ بڑا میچ ہےاور فاسٹ بولرز کیلئے موسم بہت گرم ہے، ان کنڈیشنز میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، ہمیں فیلڈنگ میں کم سے کم غلطیاں کرنا ہوگی۔

    آسٹریلوی کپتان نے اعتراف کیا کہ کراچی میں ہمارے پاس جیتنے کا موقع تھا مگرفائدہ نہ اٹھا سکے کوشش ہوگی کہ لاہور میں عمدہ کارکردگی دکھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے دوران زیادہ میچز ہوئے ہیں اس لئے پچز ایسی ہیں، بابر اعظم کراچی میں غیر معمولی اننگز کھیلے ہم نے ان کے لئے پلانز بنائے اب انہی پلانز پر کام کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر نے اچھی لمبی اننگز کھیلی، پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلی اور ڈیڈ پچز کا بھی عمل دخل ہے۔