Tag: sports news

  • کپتان ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے بے تاب

    کپتان ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے بے تاب

    لاہور: کینگروز فاسٹ بولنگ اٹیک سے نمٹنے کے لئے کیا تیاری کی تھی؟ بابراعظم نے اہم انکشاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قٖذافی اسٹیڈیم سے ورچوئل پریس کانفرنس میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں تیرہ سال بعد ٹیسٹ میچ ہونے جارہا ہے، ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے احساسات بیان نہیں کر سکتا، بھرپور کوشش کرینگے کہ فتح اپنے نام کریں۔

    بابراعظم نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا سیریز سے قبل ریورس سوئنگ کے لیے ٹیپ بال سے پریکٹس کی تھی جس کا فائدہ ہوا اور ہم نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کوٹف ٹائم دیا۔

    موسم کی صورت حال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کپتان ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیےتیارہیں اور پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹرافیاں مل گئیں

    ورچوئل کانفرنس میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں تبدیلی کا فائدہ ہوتا ہے جیسا کہ ہم نے کراچی ٹیسٹ میں کیا، میں بولنگ پہلے بھی کرتا رہا ہوں۔

    آوٹ آف فارم مڈل آرڈر بیٹر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کپتان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کوعلم ہےکہ کم بیک کیسےکرتےہیں؟

    قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے آج فیصلہ کریں گے، قذافی اسٹیڈیم کی پچ کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے لیکن لگ رہا ہے بال کو ٹرن ملے گا۔

  • تاریخی اننگز: بابراعظم کے ہاتھوں کئی ریکارڈ پاش پاش

    تاریخی اننگز: بابراعظم کے ہاتھوں کئی ریکارڈ پاش پاش

    قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی ٹیسٹ کے مرد آہن بابراعظم نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کراچی ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں، پاکستان کو تاریخی ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 15 اوورز میں 124 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست سے بچانے میں اہم کردار ماسٹر کلاس بلے باز بابراعظم نے ادا کیا، جنہوں نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردئیے۔

    چوتھی اننگز میں ہائی اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہنے کا ریکارڈ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کسی بھی ملک کے خلاف چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، کپتان 191 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ابھی میچ ختم ہونے میں 15 اوورز باقی ہیں۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق مڈل آرڈ بیٹر یونس خان کو حاصل تھا جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ 377 رنز کے ہدف کے کامیاب تعاقب میں بنائے تھے۔

    چوتھی اننگز میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کپتان

    بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، کپتان بابر اعظم سے پہلے چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے طویل بیٹنگ کا اعزاز شعیب ملک کے پاس تھا، شعیب ملک نے 2006 میں سری لنکا کیخلاف 488 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

    چوتھی اننگز میں پچاس اوورز سے زائد کھیلنے والا کھلاڑی

    بابراعظم نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا، جہاں وہ ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں 400 سے زائد گیندوں کا سامنا کرنے والا واحد پاکستانی بلے باز بن گئے، اس کے ساتھ ہی وہ مائیکل ایتھرٹن، سنیل گواسکر اور ہربرٹ سٹکلف کے ہم پلہ ہوگئے۔

     

  • ویمنز ورلڈکپ: انگلش قائد کی عمدہ اننگز، بھارت کو شکست

    ویمنز ورلڈکپ: انگلش قائد کی عمدہ اننگز، بھارت کو شکست

    ماؤنٹ مونگانوئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

    ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈکپ کے 15 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

    انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی، انگلش بولرز کے سامنے بھارتی ٹیم بے بس نظر آئی اور 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بھارت کی جانب سے سمرتی بندھانا نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، رچا گوش 33 اور جولان گوسوامی 20 رنز بناسکی۔

    انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈئین نے 4 ایانا نے 2 جبکہ کیٹ کروس نۓ ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں انگلش کپتان کی ذمے دارانہ اننگز کے باعث بھارتی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ نیٹ اسیکیور نے 45 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے مہمنا سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کےپہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس پربراہ راست نشر کیےجارہےہیں۔

  • کراچی ٹیسٹ: کون ہوگا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

    کراچی ٹیسٹ: کون ہوگا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

    بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی ذمے دارانہ اننگز کے باعث کراچی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، کینگروز کو فتح کے لئے 8 وکٹ جبکہ قومی ٹیم کو 314 رنز درکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان 192 رنز سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کرے گا، کپتان بابر اعظم 102 اور اوپنر عبداللہ شفیق 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    دونوں بیٹرز کے درمیان 171 رنز کی عمدہ شراکت داری قومی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی ہے، پہلی اننگز میں 53اوورز میں قومی ٹیم کو ٹھکانے لگانے والے کینگروز 59 اوور سے وکٹ لینے سے محروم ہیں۔

    آج پاک آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ سیریز میں تاریخ رقم ہوسکتی ہے، اگر قومی ٹیم مزید 314 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی تو یہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ ہوگا تاہم آسٹریلیا کامیاب ہوا تو پاکستان کو کراچی میں پہلی ٹیسٹ شکست ہوگی۔

    یاد رہے کہ کپتان بابراعظم نے دو سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری اسکور کی، بابراعظم نے7 فروری 2020 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میں بنگلادیش کے خلاف 143 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے کل کا پلان بتا دیا

    قومی ٹیم کے کپتان کی مجموعی طور پر یہ چھٹی ٹیسٹ سینچری جبکہ آسٹریلیا کے خلاف دوسری تھی۔

    چوتھے دن کھیل کے اختتام پر سنچری میکر بابراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی میچ ختم نہیں ہوا پانچویں روز کا یہی پلان ہے کہ اس پارٹنرشپ کو آگے لے کر چلیں جو مومنٹم بنا ہوا ہے اسے برقرار رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک اچھی شراکت داری کی ضرورت تھی جو لگی ہوئی ہے کوشش کریں گے آج والی کارکردگی کو کل بھی برقرار رکھیں۔

  • اسکواڈ جوائن کرتے ہی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا اہم اعلان

    اسکواڈ جوائن کرتے ہی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا اہم اعلان

    کراچی: راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں ہلکان ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے لئے اچھی خوشخبری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ والد کے انتقال کے باعث اسکواڈ کو جوائن نہ کرسکے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم جوائن کرنے سے قبل کرونا ایس او پیز کے تحت شان ٹیٹ نے مقامی ہوٹل میں سہ روزہ قرنطینہ مکمل کیا تھا، بعد ازاں ان کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔

    پاکستان کرکٹ کو جوائن کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی بولر کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے،یہاں آکرخوش ہوں، یقین ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔

    قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ دو سال میں کوچنگ کا کافی تجربہ حاصل کیا، پی ایس ایل سے بھی منسلک رہاہوں، پاکستان میں کوچنگ کرنے بہت مزہ آئے گا کیونکہ پاکستان فاسٹ بولنگ کے حوالے سے مشہور ہے، اپنا تجربہ پاکستانی بولرز کو منتقل کرنےکی کوشش کروں گا۔

  • ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، مسلسل چوتھی شکست

    ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، مسلسل چوتھی شکست

    ہملٹن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے باعث ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔

    ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دے دی، سدرہ امین کی سنچری بھی ٹیم کےکام نہ آئی۔

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف دیا، فرخانہ حق نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نگار سلطانہ 46 اور شمیم اختر 44 رنز بناکر نمایاں رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

    پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عمیمہ سہیل اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دو سو پینتیس رنز کے جواب میں گرین شرٹس نے عمدہ آغاز کیا، اوپنر بیٹرز نے 91 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ لگی، ایک موقع پر قومی ٹیم کی جیت یقینی نظر آرہی تھی مگر میچ کے آخری لمحات میں بنگال ٹائیگرز نے زبردست کم بیک کیا اور قومی ٹیم کی بڑھتی پیش قدمی کو روکتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

    سدرہ امین نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری اسکور کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کےپہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس پربراہ راست نشر کیےجارہےہیں۔

  • عثمان خواجہ کی سنچری، آسٹریلیا نے 3 وکٹوں پر 251 رنز بنالیے

    عثمان خواجہ کی سنچری، آسٹریلیا نے 3 وکٹوں پر 251 رنز بنالیے

    کراچی ٹیسٹ کے میچ پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان 251 رنز بنالیے۔

    عثمان خواجہ نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 127 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ 72 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے، کینگروز کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 1998 کے بعد پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا نے کسی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی پوری کوشش ہوگی کہ بڑا اسکور ترتیب دیں۔

    کراچی ٹیسٹ میں ڈبییو کرنے والے لیگ اسپنر سمپسن سے متعلق پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اسکواڈ کے اردگرد رہے، اب اس کی حوصلہ افزائی کا وقت آگیا ہے۔

    پیٹ کمنز: "واقعی ایک اچھی وکٹ لگتی ہے۔ مچ کئی سالوں سے اسکواڈ کے ارد گرد ہے، ہم اس کے لیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اب ہمارا کام بڑی بیٹنگ کرنا ہے۔”

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر کراچی کی پچ اسپنرز کے لئے سازگار ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، افتخار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کی شمولیت ہوئی ہے۔

    پاکستان اسکواڈ:  بابراعظم ( کپتان)، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، اظہرعلی، فواد عالم ،محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، شاہین آفریدی۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟

    کینگروز اسکواڈ میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنس لبوسخانے، اسٹیواسمتھ، ٹراویس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، مچل سوئپسن اور اور نیتھن لائن شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی میں ڈرا ہوگیا تھا جبکہ تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

  • کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ہوگا یا نہیں؟ ظہیر عباس کی اہم پیش گوئی

    کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ہوگا یا نہیں؟ ظہیر عباس کی اہم پیش گوئی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے کراچی ٹیسٹ سے متعلق اہم پیش گوئی کر ڈالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ کو دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے چوبیس سال بعد ٹیم پاکستان بھیجی، اس اقدام پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔

    ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا ٹیم کو دیکھ کرخوش ہے، امید ہے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہوگا لوگ انجوائےکریں گے، انہوں نے کرکٹ شائقین کو مخاطب کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے کہ آسٹریلیا کو سپورٹ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم میں اہم ہتھیار شامل

    کراچی ٹیسٹ کے فیصلہ کن ہونے سے متعلق سوال کے جواب پر ظہیر عباس نے کہا کہ ٹاس کوئی بھی جیتے، میچ کا تیسرا چوتھا دن اہم ہوگا اگر اسپننگ وکٹ ہوئی تو اس پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوجائے گا مگر پاکستان کو یہ ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ ہمارے کھلاڑی ایسی وکٹ پر بیٹنگ کرنا جانتے ہیں۔

    ادھر بینو قادر ٹرافی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، جہاں آسٹریلیا ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز جاری رکھے ہوئے ہے، آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے ہیں۔

  • فیفا کی جانب سے پاکستان پر عائد پابندیاں جلد ختم ہونے کا امکان

    فیفا کی جانب سے پاکستان پر عائد پابندیاں جلد ختم ہونے کا امکان

    کراچی: پاکستانی فٹبال فینز کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں باہمی چپقلش کا خاتمہ ہوا، فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور فٹبال ہیڈکوارٹرز نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے درمیان یہ تنازعہ کم وبیش ڈیڑھ سال سے جاری تھا، وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اس مسئلے کو حل کیا گیا۔

    چیئرمین نارملائز یشن کمیٹی ہارون ملک نے تنازعہ ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹبال کی عالمی تنہائی کا برا دورختم ہوا، سارے معاملےمیں صبر وتحمل اور معاونت پر فیفا کےشکرگزار ہیں اب عالمی ایونٹس میں پاکستانی ٹیموں کی شرکت کو ممکن بنائیں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے شفاف انتخابات کرانے کے لیے فیفا ہاؤس لاہور کا چارج نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کیا تھا، بعد ازاں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے متنازع صدر اشفاق حسین گروپ نے زبردستی دفتر سے فیفا کمیٹی کو نکال کر تمام امور اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے۔

    انیس مارچ 2021 کو فیفا کی جانب سے فیفا ہاؤس لاہور کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ دفتر کا قبضہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردیں ورنہ ان کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی، تاہم پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے متنازع صدر اشفاق حسین نے یہ حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔

  • ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم منزل پر پہنچ کر ہمت ہار بیٹھی

    ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم منزل پر پہنچ کر ہمت ہار بیٹھی

    ماؤنٹ منگانوئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں گرین شرٹس منزل پر پہنچ کر ہمت ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ منگانوئی (نیوزی لینڈ) میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل تیسری شکست ہوئی ہے، جہاں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں آج جنوبی افریقا کے مدمقابل آئی، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے پروٹیز کو بلے بازی کی دعوت دی، قومی فاسٹ بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 223 رنز پر محدود کیا۔

    پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، اور غلام فاطمہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 3 تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

    دو سو چوبیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گریں تو عمیمہ سہیل اور ندا ڈار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا دونوں بیٹرز نے باالترتیب 65 اور 55 رنز بنائے۔

    عمیمہ سہیل اور ندا ڈار کے آؤٹ ہوتے ہی میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور جنوبی افریقی بولرز نے قومی ٹیم کو گھیر لیا، اور قومی کرکٹ ٹیم صرف 6 رنز کی دوری پر ہمت ہار بیٹھی، جنوبی افریقا کی جانب سے شبنم اسماعیل نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوئمریزین اورخاکانے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    میگا ایونٹ میں پاکستان نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں تاہم ابھی تک فتح کا کھاتہ نہ کھول سکی ہے۔