Tag: sports news

  • کرکٹر رومان رئیس پر قیامت ٹوٹ پڑی ، ننھی بیٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

    کرکٹر رومان رئیس پر قیامت ٹوٹ پڑی ، ننھی بیٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

    کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس اور ان کے اہل خانہ پر بڑی مشکل آن پڑی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹر رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی گھر کے پہلی منزل سےگر کر زخمی ہوگئیں ہیں، کرکٹر کی بیٹی کو سر پر چوٹ لگی جبکہ ان کی ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔

    بچی کو زخمی حالت میں کراچی کے نجی اسپتال منتقل لایا گیا ، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا ہے۔

    بچی کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا؟ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس طویل عرصے سے قومی ٹیم میں شامل نہیں تاہم پی ایس ایل سیزن سیون میں انہوں نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، انہوں نے رومان رئیس فاؤنڈیشن بنارکھی ہے، جس کے تحت وہ غریبوں کی امداد اور انہیں کھانا فراہم کرتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اسی کارخیر کے آغاز کرونا لاک ڈاؤن کے دوران کیا تھا، جس کے لئے انہوں نے اپنی ڈیبیو کیپ، کرکٹ بیٹ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ نیلام کی تھی۔

  • لیجنڈ شین وارن کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟

    لیجنڈ شین وارن کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟

    ملیبرن: آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی قومی پرچم میں لپٹی میت آسٹریلیا پہنچادی گئی ہے، آخری رسومات تاریخی ملیبرن گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی میت کو بنکاک سے پرائیوٹ طیارے میں ملیبرن پہنچایا گیا، میت کو آسٹریلیا کے قومی پرچم سے لپیٹا گیا تھا۔

    وارن کی آخری رسوم تیس مارچ کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سرکاری سطح پرادا کی جائیں گی۔

    وکٹوریا ریاست کے سربراہ ڈینیل اینڈریوز نے تصدیق کی ہے کہ 30مارچ کو ملبرن کرکٹ گراونڈ پر شین وارن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، ادھر شین وارن کے اہل خانہ نے بھی لیجنڈ اسپنر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی 4 تاریخ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

    شین وارن کو ان کے ولا میں بے جان پایا گیا تھا اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

    تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے تھے جس کے بعد شبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے، تاہم تھائی پولیس نے تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد جاری بیان میں ان کی موت کو قدرتی قرار دیا تھا۔

  • ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم آسٹریلیا سےڈر رہے ہیں، بابراعظم

    ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم آسٹریلیا سےڈر رہے ہیں، بابراعظم

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم آسٹریلیا سےڈر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ورچوئل کانفرنس قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی کی وکٹ اسپنرز کو مدد کرے گی، دو اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ممکن ہے کہ وہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوں۔

    بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کے جس اسپنر کا ڈیبیو ہو رہا ہے اس کو دیکھا نہیں، اس کی ویڈیو دیکھ کر تیاری کریں گے، پنڈی ٹیسٹ میں انفرادی اور بحیثیت ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، کوشش کریں گے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

    قومی ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ کراچی کا موسم گرم اور کنڈیشنز مختلف ہے پچھلے ٹیسٹ میچ میں ہمارے فارمنس اچھی رہی، بولرز نے دس وکٹیں حاصل کیں اور بیٹرز نے اپنا کردار نبھایا کوشش یہی ہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ جیتیں کیونکہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہیں، پنڈی کی نسبت کراچی میں گرمی زیادہ ہے، یہ تاثر غلط ہے ہم آسٹریلیا سے ڈر رہے ہیں، یہ تاثر بھی غلط ہے کہ پاکستانی بلے باز سست کھیلے، یہ کسی نے نہیں دیکھا کہ پنڈی میں امام الحق کم بیک اور عبداللّٰہ شفیق کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ کھیل رہے تھے۔

    واضح رہے کہ بینو قادر ٹرافی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

  • کراچی ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم میں اہم ہتھیار شامل

    کراچی ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم میں اہم ہتھیار شامل

    کراچی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کراچی ٹیسٹ بینچ پر بیٹھ کر دیکھیں گے۔

    کراچی میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتایا کہ کراچی کی پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کی جگہ مچل سوئیپ سن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    کینگروز قائد نے مچل سوئیپ سن کو بہترین اسپنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں وہ توقعات پر پورا اتریں گے۔

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ ہے کہ یہاں اسپنرز زیادہ کامیاب ہوتے ہیں، کراچی میں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے ، ایسا ہوا تو مچل سٹارک خطرناک ثابت ہوں گے، سویپسن کے آنے سے اسپن ڈیپارٹمنٹ مضبوط ہوا لیکن اسٹیو اسمتھ بھی ایک آپشن ہے۔

    پری میچ ورچوئل ویڈیو کانفرنس سے کینگروز کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں کھیل رہے ہیں، یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا اور خیال رکھا ہے۔

    پیٹ کمنز کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہم نے اچھی بیٹنگ کی، میں نے صرف چار وکٹیں لیں جس میں بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے پچ کے حوالے سے کہا کہ دنیا میں سب ہی ٹیمیں اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔

  • راولپنڈی کی ‘ ڈیڈ پچ’، فواد چوہدری نے سوالات اٹھادئیے

    راولپنڈی کی ‘ ڈیڈ پچ’، فواد چوہدری نے سوالات اٹھادئیے

    اسلام آباد: راولپنڈی ٹیسٹ کی ‘ڈیڈ’ پچ بنانے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تاریخی ٹیسٹ کیلئے پی سی بی کے’ڈیڈ وکٹ’ کےانتخاب پر مایوسی ہوئی، پاکستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک کیلئےڈیڈ پچز کی کیا ضرورت ہے ؟۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ چوبیس سال کے بعد ٹیسٹ میچ ہور ہا ہے اور اس کیلئے پچ دیکھیں، امید ہے کہ اگلے میچوں میں مثبت کرکٹ دیکھنے کا موقع دیں گے۔

    اس سے قبل سابق کرکٹر عاقب جاوید نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کو کھیل اور فینز کے ساتھ زیادتی قرار دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر آسٹریلوی کپتان کا بیان آگیا

    اپنے بیان میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اب وہ زمانہ چلاگیا کہ آپ 5 دن ٹیسٹ میچ دیکھتے رہیں اوراس کا نتیجہ نہ نکلے، انہوں نے نے کراچی اور لاہور میں ایسی پچز بنانے کا مطالبہ کیا جس پراسپنرز کو مدد مل سکے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین “بینو قادر ٹرافی “سیریز کیلئے 3میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا، ٹیسٹ میچ کے پانچ روز کے دوران صرف 14 وکٹیں گری تھیں۔

  • ویسٹ انڈیز بیٹر’ڈینڈرا ڈوٹن’ کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    ویسٹ انڈیز بیٹر’ڈینڈرا ڈوٹن’ کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    اوول: ویسٹ انڈیز بیٹر نے ناقابل یقین کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر دونیڈن میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔

    اعصاب شکن مقابلے میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے انگلینڈ ویمنز ٹیم کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

    سنسنی خیز میچ میں ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی فیلڈنگ نہایت عمدہ رہی، مگر ویسٹ انڈیز بیٹر ڈینڈرا ڈوٹن نے انگلش بیٹر کا ایک ہاتھ سے عمدہ کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

    ‘پوائنٹ ریجن’ پر کھڑے ویسٹ انڈین فیلڈر نے اس برق رفتاری سے کیچ کو تھاما کہ انگلش بیٹر ونفیلڈ ہل حیران رہ گئیں اور مایوسی کے عالم پویلین لوٹی، یہی نہیں ڈینڈرا ڈوٹن نے اس میچ میں عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کیچ تھامے۔

    اس کے علاوہ ڈینڈرا ڈوٹن نے بلے بازی میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 رنز کی عمدہ اننگز بھی کھیلی تھی، جن میں دو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

    راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

    راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز بنالیے، میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز بنالیے، آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز درکار ہیں۔

    مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،

    اس سے قبل آسٹریلیا نے آج 2 وکٹوں پر 271 رنز کے ساتھ اننگز شروع کی تو لبوشین 90 اور اسمتھ 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گرین نے 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ساجد خان، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔

    گذشتہ روز بھی تیسرے دن کا کھیل خراب روشنی اور بارش کے باعث قبل از وقت ختم کردیا گیا تھا، بعد ازاں تیز بارش نے آج صبح پہلا سیشن نہ ہونے دیا، فیلڈ ایمپائر نے 12.30 بجے میدان کا معائنہ کیا اور کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 67 اوورز کا کھیل ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل قبل از وقت ختم

    گذشتہ روز تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز 476 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

    آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے 97 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • آؤٹ یا ناٹ آؤٹ،  شاہین آفریدی اور وارنر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، شاہین آفریدی اور وارنر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    راولپنڈی: آسٹریلیا اور پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں، جہاں شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری ہے، کینگروز بیٹرز نے اپنی ٹیم کو 156 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ وارنر 68 اور عثمان خواجہ 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کی اننگز کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان ہونے والے دلچسپ نوک جھونک سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے، ہوا کچھ یوں کہ شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی، جس پر ڈیوڈ وارنر نے انہیں اشارے میں کہا کہ گیند لائن سے باہر ہے، جس پر شاہین شاہ نے بھی اثبات میں سر ہلایا۔

    بعد ازاں پاکستان کی جانب سے ریویو بھی نہیں لیاگیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اشاروں کی زبان نے سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا موقع فراہم کردیا ہے اور شائقین اپنے اپنے انداز میں دلچسپ تبصرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو ‘باؤنسر’ کرائی جو ان کے کندھے پر جالگی تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا اور فوری طور پر آسٹریلوی بیٹر کے پاس پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی، جس پر ڈیوڈ وارنر نے انہیں تھپکی دیتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: کینگروز کا ‘شاہینوں’ پر جوابی حملہ

    راولپنڈی ٹیسٹ: کینگروز کا ‘شاہینوں’ پر جوابی حملہ

    کینگروز نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں پُراعتماد آغاز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل جاری ہے، جہاں کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 138 رنز بنالئے ہیں۔

    کینگروز نے تیسرے دن کھیل کا آغاز پر اعتماد طریقے سے کیا اور پاکستانی بولرز کے خلاف کھل کر اسٹروک کھیلے، عثمان خواجہ 70 اور ڈیوڈ وارنر60 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، کینگروز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 338 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام وکٹیں باقی

    یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم

    اس سے قبل گذشتہ روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز چار کھلاڑیوں آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی، پاکستان کی جانب سے تجربہ کار بیٹر اظہر علی نے 185 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، امام الحق نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کو یادگار بنایا اور اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار 150 رنز بناڈالے، امام الحق کی انفرادی اننگز کا خاتمہ 157 رنز پر ہوا۔

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے 44 رنز بنائے جبکہ کپتان بابراعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپرمحمد رضوان نےبھی29رنزکی اننگزکھیلی، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز،لبوشین اور نیتھن لائن نے1،1وکٹ حاصل کی تھی۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم

    راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم

    راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز بنالیے، آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 471 رنز درکار ہیں، عثمان خواجہ 5 اور ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے تجربہ کار بیٹر اظہر علی نے 185 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، امام الحق نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کو یادگار بنایا اور اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار 150 رنز بناڈالے، امام الحق کی انفرادی اننگز کا خاتمہ 157 رنز پر ہوا۔

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے 44 رنز بنائے جبکہ کپتان بابراعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپرمحمد رضوان نےبھی29رنزکی اننگزکھیلی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز،لبوشین اور نیتھن لائن نے1،1وکٹ حاصل کی۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے، آج پاکستان نے اپنی اننگز میں مزید 231 رنز کا اضافہ کیا اور بعد ازاں اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔