Tag: sports news

  • سینچری بنانے پر اظہر علی کا دلکش انداز ( ویڈیو دیکھیں)

    سینچری بنانے پر اظہر علی کا دلکش انداز ( ویڈیو دیکھیں)

    راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز تجربہ کاربیٹر اظہر علی نے بھی سینچری جڑ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امام الحق کے بعد اظہر علی نے بھی کینگروز کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرڈالی، اظہر علی کی شاندار اننگز میں 12 چوکے اور 2 بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

    تجربہ کار بیٹر کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 19ویں سینچری ہے، اظہر علی اب تک پاکستان کی جانب سے بانوے ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، اپنے ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 43.39 کی اوسط سے 6855 رنز بنارکھے ہیں ، جن میں 34 نصف سینچری، 3 ڈبل سینچری بھی شامل ہے۔

    سینچری بنانے پر اظہر علی نے پاکستان میں اردو زبان میں نشر کیا جانے والے تاریخی ڈرامہ’ ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار ‘ارطغرل’ کی طرح جشن منایا، ان کی یہ تصاویر اور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل فواد عالم بھی یہ منفرد انداز اختیار کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 385 رنز بنالئے ہیں، امام الحق نے شاندار 157 رنز بنائے، عبد اللہ شفیق 44 بناسکے۔

    وکٹ پر اظہر علی 146 اور کپتان بابر اعظم 29 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ موجود ہیں، کینگروز کی جانب سے نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پاک آسٹریلیا ٹیموں کا ‘شین وارن ‘ کو خراج عقیدت، (ویڈیو دیکھیں)

    پاک آسٹریلیا ٹیموں کا ‘شین وارن ‘ کو خراج عقیدت، (ویڈیو دیکھیں)

    راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا نے گزشتہ روز انتقال کرنے والے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے پشاور دھماکے اور لیجنڈ آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی۔

    دونوں ٹیمیں شین وارن کی یاد میں بازوپر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہی ہے، یہ مسلسل دوسرا روز ہے جب آسٹریلوی ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہی ہیں، گذشتہ روز آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

    آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ روز تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ پشاور میں بھی قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کی جانب سے شین وارن کو پیش کئے گئے خراج عقیدت کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

  • امام الحق نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سینچری بنا ڈالی

    امام الحق نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سینچری بنا ڈالی

     راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹر امام الحق نے تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھائی سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے بیٹر امام الحق نے زبردست کم بیک کیا اور کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سینچری جڑ ڈالی ہے۔

    اپنے کیریئر کی پہلی سینچری داغنے کے لئے امام الحق نے 205 گیندوں کا سہارا لیا، بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر اب تک 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے، جن میں وہ 30.84 کی اوسط سے 586 رنز بناچکے ہیں، جن میں 3 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

    امام الحق نے اپنی سینچری کی داغ بیل عبداللہ شفیق کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز پر سینچری پارٹنر شپ کے ساتھ ڈالی تھی، دونوں بیٹرز نے کینگروز کے مضبوط بولنگ اٹیک کا دلیری سے مقابلہ کیا۔

    عبداللہ شفیق 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، تاہم امام الحق نے اپنا سفر جاری رکھا اور مڈل آرڈر بیٹر اظہر علی کے ساتھ ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار سینچری اسکور کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1499705506457432067?s=20&t=Ycgn1vZpuF3Cl-Cl14dwjg

    جبکہ کھلاڑیوں نے پرتپاک انداز میں امام الحق کو شاباش دی۔

  • ‘ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید’

    ‘ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید’

    اسلام آباد: چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلوی ٹیم کے لئے وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کے کرکٹ شائقین میں ہمیشہ آسٹریلوی کرکٹ کا احترام رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سب ایک انتہائی کانٹے دار اور دلچسپ سیریز کےمنتظر ہیں، اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم  نے دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ادھر راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ‘بینوقادر ٹرافی’ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل جاری ہے، جہاں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا ہے، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنالئے ہیں۔

    امام الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ 92 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، اظہر علی 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے 44 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کو ‘ بینو قادر ٹرافی’ کا نام دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طورپر متعارف کرائی گئی ٹرافی کو دونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اوررچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

  • راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے بڑوں کی بیٹھک

    راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے بڑوں کی بیٹھک

    راولپنڈی: پاکستان اور راولپنڈی ٹیسٹ تاریخ رقم کرگیا، جہاں چوبیس سال بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوا تو وہی (آئی سی سی)، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایونٹ کو یادگار بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا آج اہم دن ہے۔

    فیصل حسنین نے کہا کہ ہم آسٹریلیا ٹیم کےدورہ پاکستان پر شکر گزار ہیں، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائےگا آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان،آسٹریلیا کرکٹ سیریز کرکٹ سے بڑھ کرہے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف لارڈائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے، پاکستان نےملکوں کی میزبانی کرکےاعتمادبڑھایاہے۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے، کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلی نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے، آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اور پاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنےکوملےگا۔

    مشترکہ پریس کانفرنس میں آسٹریلوی پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف گرین برگ نے دعویٰ کیا کہ شین واٹسن کی دورے کےلیےکھلاڑیوں کوتیار کرنےمیں مدد تھی، واٹسن نےمعلومات دیں کہ انہوں نےپاکستان کومحفوظ پایاہے۔

    پریس کانفرنس میں شریک ایلرڈائس نے کہاکہ آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔

  • ‘شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا’

    ‘شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ 24سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں ہونے جارہا ہے، میں بابراعظم اور ٹیم پاکستان کی کامیابی کیلئےدعاگو ہوں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے تہنیتی پیغام دیا کہ ‘ شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا’ پاکستان آپ کیلئےچشم براہ تھا۔

    فوادچوہدری نے آسٹریلیا کےہائی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ایونٹ ممکن بنانےکیلئےبہت محنت کی۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں تاریخی سیریز کیلئے میدان سج گیا، پاکستان نے چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم سیریز کیلئےبہت پرجوش ہیں کیونکہ ہم بیسٹ الیون کے ساتھ کھیل رہےہیں، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

    راولپنڈی: آسٹریلیا کو پاکستان کے میدانوں میں کھیلتے دیکھتے والے شائقین کرکٹ کا طویل انتظار ختم ہوا،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

    راولپنڈی میں تاریخی ‘بینو قادر  ٹرافی ‘ کیلئے میدان سج گیا، پاکستان نے چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم سیریز کیلئےبہت پرجوش ہیں کیونکہ ہم بیسٹ الیون کے ساتھ کھیل رہےہیں، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔

    بابراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انجریز ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

    فائنل الیون سے متعلق کپتان نے بتایا کہ کینگروز کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ فاسٹ بولرز ہیں۔

    قومی ٹیم کی فائنل الیون

    پاکستان ٹیم میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق،اظہرعلی، افتخار احمد، محمدرضوان، فوادعالم، نعمان علی، ساجدخان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہے۔

    پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کررہے ہیں،ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ،ٹریوس ہیڈ،کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک،نیتھن لائن اورہیزل ووڈ فائنل الیون میں شامل ہیں۔Image

    تاریخی ٹیسٹ دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد وقت سے پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی تھی، اور صبح سے لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔

    واضح رہے کہ این سی او سی نے پاک آسٹریلیا سیریز میں 100فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

  • روس کھیلوں کے میدان بھی تنہا ہونے لگا، بڑی پابندیاں عائد

    روس کھیلوں کے میدان بھی تنہا ہونے لگا، بڑی پابندیاں عائد

    ماسکو: روس کو یوکرین سے جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑرہی ہے، عالمی سطح پر مختلف پابندیوں کے بعد اب کھیلوں کے میدانوں سے بھی کچھ ایسی ہی خبریں آرہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ویڈیو گیم بنانے والی امریکا کی دوسری بڑی کمپنی الیکٹرونکس آرٹ (ای اے) نے فیفا اور این ایچ ایل 22 سے روسی ٹیموں کو ہٹانےکا اعلان کردیا ہے۔

    ای اے نے اپنی ٹوئٹ میں یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم یوکرین کی عوام کے ساتھ ہیں اور فٹ بال کی دنیا میں امن اور یوکرین پر حملے کے خاتمے کے لیے دعا گو ہیں۔

    الیکٹرانکس آرٹس اسپورٹس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کمپنی نے فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس اور (نیشنل ہاکی لیگ) ٹائٹل میں روسی ٹیموں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے اپنے شراکت داروں سے مشاورت کے بعد روسی قومی ٹیم اور تمام روسی کلبس کو ای اے اسپورٹس اور فیفا پراڈکٹس سے ہٹا دیا ہے، جن میں فیفا 22، فیفا موبائل اور فیفا آن لائن بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: یوکرین روس جنگ: فیفا نے بڑی پابندی عائد کردی

    اس سے قبل یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے سبب فٹبال کی عالمی تنظیم "فیفا” نے یوکرین پر روس کے حملے اور طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی میچ منعقد نہیں کرائے گی۔

    دوسری جانب یوکرین حملے پر انگلینڈ فٹبال ٹیم نے بھی روس سے میچز نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ون ڈے رینکنگ: بابراعظم بدستور ‘نمبر ون’ پوزیشن پر براجمان

    ون ڈے رینکنگ: بابراعظم بدستور ‘نمبر ون’ پوزیشن پر براجمان

    دبئی: انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر بھارت کے سابق قائد ویرات کوہلی جبکہ تیسرے نمبر پر روہت شرما ہے۔

    جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک چوتھے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں، انگلینڈ کے جونی برسٹو چھٹے، کینگروز کے ڈیوڈ وارنر ساتویں جنوبی افریقا کے روسی وینڈر آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔Imageقومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کا نواں نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ ٹاپ ٹین کے آخری نمبر پر ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے بولرز کی جاری درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں آسٹریلیا کے تین، افغانستان کے دو اور نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا ایک ایک بولر شامل ہے۔

    آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں پاکستان کے عماد وسیم ٹاپ ٹین میں شامل ہیں وہ ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں۔

  • ٹیسٹ سیریز کی چمچماتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    ٹیسٹ سیریز کی چمچماتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس کے دوران ٹرافی کی رونمائی کی، آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز اور کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔

    آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کے دورے پر موجود ہے، کینگروز کھلاڑیوں نے سیکیورٹی صورت حال پر بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں منعقد ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    اس کے علاوہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو، دوسرا ون ڈے 31 مارچ کواور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ 5 اپریل کو واحد ٹی 20 راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔