Tag: sports news

  • پی ایس ایل 7 کا پہلا ایلی مینیٹر آج کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل 7 کا پہلا ایلی مینیٹر آج کھیلا جائے گا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ اپنے اختتامی مرحلے کی جانب گامزن ہے، سیزن سیون میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر میچ کھیلا جائے گا، میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

    آج کا میچ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا میچ لاہور قلندرز کیساتھ جمعہ کے روز ہوگا۔

    انجری مسائل سےدوچار اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان اورایلیکس ہیلز کی واپسی ہوگی جبکہ ول جیکس کی شمولیت بھی کمبی نیشن کو مضبوط بنائے گی۔

    پشاور زلمی کو ان فارم زازئی اور شعیب ملک سے بڑی امیدیں ہیں۔

    گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، شاہنواز دہانی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ملتان سلطانز نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • مسائل کا شکار یونائیٹڈ کے لئے اچھی خبر

    مسائل کا شکار یونائیٹڈ کے لئے اچھی خبر

    لاہور: غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور انجری مسائل سے دوچار اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ سے اچھی خبر آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انجری کا شکار یونائیٹڈ کے کپتان کی فنٹس میں بہتری آنے لگی ہے اور پشاوز زلمی کے خلاف ایلی مینیٹر میچ میں شاداب خان کا ٹیم میں واپسی کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

    پی ایس ایل سیون میں شاداب خان اسلام آباد کے سب سےبڑے میچ ونررہے ، سات میچوں میں17وکٹیں، 22 رنزاور جارح مزاج کپتانی نےیونائیٹڈز کی جیت میں اہم کرداراداکیا ہے۔

    ادھر یونائیٹڈ کے کولن منروبھی ایلمینیٹرمیچ کھیل سکتےہیں جس کے لئےاوپنر کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، اس کے علاوہ انگلش بلےباز ول جیکس کی ٹیم میں شمولیت سے یونائیٹڈز کی بیٹنگ کو مزید مضبوط ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیون کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    واضح رہے کہ شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد یونائیٹڈ کی کپتانی آصف علی کو سونپی گئی تھی۔

    آصف علی کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی اور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی تاہم وہ پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرگئی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور ایلی مینیٹر میچ میں کل مدمقابل ہونگی، ہارنے والی ٹیم کا پی ایس ایل سیزن سیون میں سفر تمام ہوجائے گا۔

  • آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: فواد عالم نے دل کی بات کہہ ڈالی

    آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: فواد عالم نے دل کی بات کہہ ڈالی

    کراچی: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ماضی سے پردہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، آسٹریلوی بولنگ لائن مضبوط ہے،تگڑےمقابلےکےلیےتیارہیں، ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ پہلےجب آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا، اب گراونڈ میں اترکر ان کا مقابلہ کرونگا۔

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ بابر اور رضوان کی جوڑی مثالی بنی ہوئی ہے، دونوں کی پرفارمنس قابل ستائش ہے۔

    نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے لئے سخت ٹریننگ کی ہے، محمد یوسف سے جتنا سیکھ سکتا ہوں سیکھنے کی کوشش کرونگا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کا آج آخری روزہے، کیمپ میں شامل کھلاڑی آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑی پی ایس ایل کے بعد اسکواڈ کوجوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا 24 سال پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا12 سے 16 مارچ کراچی جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

    راولپنڈی میں پہلا ون ڈے 29، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا،واحد ٹی ٹوئنٹی 5 تاریخ کو پنڈی اسٹیڈیم پرہی شیڈول ہے، سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اورتینوں ون ڈے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

  • پلے آف مرحلے سے قبل یونائیٹڈ مشکلات کا شکار

    پلے آف مرحلے سے قبل یونائیٹڈ مشکلات کا شکار

    لاہور: دو بار پی ایس ایل ٹرافی تھامنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ سیزن سیون کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے میں تو کامیاب ہوگئی مگر اس کی پریشانیاں ختم نہ ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے سے قبل مسائل نے گھیر لیا ہے، یونائیٹڈ کا اہم ہتھیار ‘ حسن علی’ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی ضروری ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی میڈیکل رپورٹ آج موصول ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: پلے آف میں نمبر دو پوزیشن پر کون ہوگا؟ فیصلہ آج

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر پلے آف کے لیے دستیاب نہیں ہونگے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ حال ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے ول جیکس کی آئسولیشن مکمل ہوگئی ہے اور انہوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

    ادھر مسائل میں گھری یونائیٹڈ کے لئے اچھی خبر بھی ہے کہ ان کے قائد شاداب خان نے بھی ہلکی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ پلے آف مرحلے کے لئے شاداب خان ٹیم کو جوائن کرلینگے۔

    یاد رہے کہ شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد آصف علی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان بنایا گیا تھا۔

  • پلے آف میں نمبر دو پوزیشن پر کون ہوگا؟ فیصلہ آج

    پلے آف میں نمبر دو پوزیشن پر کون ہوگا؟ فیصلہ آج

    لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، آج ایونٹ کا آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں آج آخری لیگ میچ کھیلا جائےگا، جہاں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹاپ ٹو میں فنش کرنے کی جنگ لڑیں گی، میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    فائنل فور کے لیے ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں، ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    لاہور قلندرز 9 میچز میں 12 پوائنٹس ہیں آج پشاور زلمی کے خلاف فتح کی صورت میں وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آجائیں گے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں آج کی فتح کی صورت پر اس کے 12 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سلطانز نے یونائٹڈ کو باآسانی شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تیسرےسال فائنل فور میں جگہ نہ بناسکی، جبکہ کراچی کنگز پہلی بارپلے آف مرحلے میں داخل نہ ہوسکی، اتوار کو ہونے والے میچوں میں کوئٹہ اور ملتان نےکامیابی سمیٹی۔

    فائنل فور کے میچز کا مرحلہ 23 فروری سے شروع ہوگا،22 فروری کو پی ایس ایل میں چھٹی کا دن ہوگا۔

  • گلیڈی ایٹرز نے کنگز کیخلاف 23 رنز سے میچ جیت لیا

    گلیڈی ایٹرز نے کنگز کیخلاف 23 رنز سے میچ جیت لیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھلے گئے پی ایس ایل 7 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز مدمقابل آئے، گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تاہم حریف اس کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔

    کراچی کنگز 167 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں  پر 143 رنز بنا سکی،جوکلارک کی نصف سنچری اور بابر اعظم کے 36 رنز رائیگاں گئے۔

    گلیڈی ایٹرز کے عماد وسیم،گریگری، میر حمزہ اورشنواری نے1،1وکٹ لی حاصل کی۔

    اس سے قبل گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

    اوپنر بیٹرز جیسن رائے کے بلے نے ایک بار پھر رنز اگُلے، انہوں نے 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے، جیمس وینس نے 29 جبکہ افتخار احمد نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ کے اہم کھلاڑی عمر اکمل ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور محض 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان خان شنواری اور لیوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اہم ترین میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں جبکہ کراچی کنگز نے 2 تبدیلیاں کی ، کرس جارڈن اور محمدنبی کی جگہ عمید آصف اور لیمن بےٹیم میں شامل کئے گئے تھے۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، کوشش کرینگے کہ بڑے مارجن سے میچ جیتیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: پلے آف کی چوتھی ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ  لاہور کے خلاف میچ میں فتح کے بعد مورال بلند ہوا، اچھا بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کرینگے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

  • "بے بنیاد الزامات ‘پی ایس ایل’ کو نقصان نہیں پہنچاسکتے”

    "بے بنیاد الزامات ‘پی ایس ایل’ کو نقصان نہیں پہنچاسکتے”

    اسلام آباد: حکمران جماعت کے سینیٹر فیصل جاوید آسٹریلوی کرکٹر جمز فالکنر کے روئیے پر میدان میں آگئے اور اہم پیغام جاری کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ پوری طرح سے پاکستان میں بحال ہے، کسی کے بےبنیاد الزامات پی ایس ایل کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، الحمدللہ پی ایس ایل ایک بہت بڑابرانڈ بن گیا ہے۔

    سینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم نے3 سال پہلےفیصلہ کیا تھا کہ تمام میچزپاکستان میں ہونگے، فیصلہ کامیابی کی ضمانت بنا، آج شائقین کرکٹ کی میدانوں میں بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے، جذبےسےسرشار دیوانے پی ایس ایل کی کامیابی کی ضمانت ہیں، کرکٹ کااصل لطف ہی شائقین کےساتھ ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا اور لیگ سے دستبردار ہوتے ہوئے وطن روانہ ہوگئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فالکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا اور اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے جبکہ ہوٹل میں نقصان کا ازالہ چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی نے کیا۔

    ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی تھی جس کے بعد معاملے کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیا تھا۔

  • ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ، پی سی بی کا اہم اعلان

    ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ، پی سی بی کا اہم اعلان

    لاہور: پی ایس ایل سیزن سیون کے پلے آف راؤنڈ سے قبل ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا کیس رپورٹ ہوا ہے جس پر پی سی بی نے اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج ہونے والے میچ شیڈول کےمطابق ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس پر ٹیم کے اسکواڈ اوردیگر ارکان کے کووڈ ٹیسٹ کئے گئے تمام ارکان کی رپورٹ منفی آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: پلے آف کی چوتھی ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    تاہم ملتان سلطانز کےسیکیورٹی کنسلٹنٹ میں کرونا کیسز مثبت ہونے کے باعث انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج شام میں میچ کھیلا جائے گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

  • پی ایس ایل 7: پلے آف کی چوتھی ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    پی ایس ایل 7: پلے آف کی چوتھی ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن سیون میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلا میچ دن ڈھائی بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے یونائیٹڈ کو باآسانی قابو کرلیا

    اسلام آباد کی ٹیم اسوقت آٹھ پوائنٹس کےساتھ چوتھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے 27 ویں‌ میچ میں‌ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی تھی۔

  • پلے آف مرحلے سے قبل زلمی کو بڑا دھچکا

    پلے آف مرحلے سے قبل زلمی کو بڑا دھچکا

    لاہور: پلے گروپ تک رسائی حاصل کرنے والی پشاور زلمی کے لئے بُری خبر ہے کہ دو اہم غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈ مور اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے شرفن ردرفورڈ دستبرار ہوگئے ہیں۔

    پشاور زلمی ایک ایسے موقع پر ان کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوئی جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے کوالیفائر مرحلہ شروع ہونے میں صرف 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جیمز فالکنر کے الزامات پر پی سی بی کا سخت ردعمل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ دستبرار ہوئے، دونوں کھلاڑی اسکواڈ کو چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ پشاور زلمی کو اپنا آخری لیگ میچ 21 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے جبکہ پشاور کی ٹیم کوالیفائر مرحلے میں پہلے ہی رسائی حاصل کر چکی ہے۔