Tag: 2 کھیل

  • ’پاکستانی بہت ملنسار ہیں‘

    ’پاکستانی بہت ملنسار ہیں‘

    انگلینڈ ٹیم کے کوچ رچرڈ تھامسن اور سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت ملنسار ہیں اور یہاں کی مہمان نوازی غیرمعمولی ہے۔

    راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جاری ہے، تیسرے روز پاکستان نے بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے ول جیکز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیک لیچ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جمی اینڈرسن اور روبنسن ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    آغا سلمان 10 اور زاہد محمود ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    انگلش ٹیم کے کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ ’پاکستان میں ہر کسی نے ہماری بہت اچھی دیکھ بھال کی ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت ملنسار ہیں۔‘

    دوسری جانب ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہمان نوازی غیرمعمولی ہے، پاکستان دنیا کا خوبصورت حصہ ہے، انگلینڈ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا واقعی اہم تھا۔

    دوسری جانب ایک مداح کی جانب سے میدان میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گے۔

  • فیفا ورلڈ کپ: کراچی میں بھی فٹبال فینز نے سماں باندھ دیا

    فیفا ورلڈ کپ: کراچی میں بھی فٹبال فینز نے سماں باندھ دیا

    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا جنون پاکستانی شائقین پر بھی سوار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام ’باؤنسر‘ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں بھی فٹبال فینز نے سماں باندھ دیا۔

    پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ فیور زوروں پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ گلیاں اور محلے جھنڈوں سے سج گئے۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان کی براہ راست نمائندگی تو نہیں لیکن فینز کا جوش آسمان چھو رہا ہے۔ گلی گلی من پسند ممالک کے جھنڈوں سے سج گئی۔ گلیاں پینٹنگز اور ٹیموں کے جھنڈوں سے سجا دی گئیں۔

    پاکستان میں برازیل کی ٹیم کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ گلی کی دیواروں پر اسٹار فٹ بالرز کی تصاویر آویزاں ہیں۔ کوئی نیمار کا دیوانہ، کوئی میسی اور رونالڈو کے گُن گاتا ہے۔

    ملیر میں میچز کے لیے بڑی اسکرین بھی لگائی جا رہی ہیں۔ ملیر کی خوبصورت آرٹ ورک دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ یہ کراچی ہے یا دوحہ۔

    مکمل رپورٹ کے لیے ویڈیو دیکھیں:

  • ’انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا اب ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہے‘

    ’انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا اب ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہے‘

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا ہے اب ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔

    پنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے اوپنر بیٹر امام الحق نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 6 سیشنز باقی ہیں کل کے سیشن میں کوشش کریں گے اچھا کھیلیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچ پر تھوڑا سا بریک اور باؤنس ملا ہے ہمیں بہتری کے لیے مزید اچھا کھیلنا ہوگا۔

    امام الحق نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ میچز کھیلتا ہوں جبکہ عبداللہ شفیق کے ساتھ بھی اچھا کھیلنے کا موقع ملا ہے، میں نے ڈومیسٹک کرکٹ بہت کھیلی جس سے بیٹنگ میں بہتری آئی ہے۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ جب اسکور بورڈ پر 650 رنز کا مجموعہ ہو تو خود کو بچانا بھی ہوتا ہے اور کوشش کرنی ہوتی ہے کہ اسکورز بھی زیادہ ہو اور محتاط ہوکر کھیلیں۔

    واضح رہے کہ تیسرے روز پاکستان نے بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے ول جیکز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیک لیچ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جمی اینڈرسن اور روبنسن ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    آغا سلمان 10 اور زاہد محمود ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرادیا

    ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرادیا

    جنوبی افریقہ کے شہر پوچیفسٹروم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے لیے پاکستان اور جاپان کے مابین میچ کھیلا جائے جس میں جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

    اس سے قبل پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، گرین شرٹس کی جانب سے راناعبدل، افراز اور احمد ارباز نے گول اسکور کیے تھے جبکہ  آئرلینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

    آئرلینڈ کی جانب سے ایمپی کونر، واکر بینجمن اور شین نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالحنان شاہد نے اسکور کیا۔

    قبل ازیں گرین شرٹس کو میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق کی سنچریاں

    پنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق کی سنچریاں

    راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں۔

    راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے شاندار 136 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 121 اور عبداللہ شفیق 114 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد رضوان 29 رنز بناکر اینڈرسن کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

    انگلینڈ کی جانب سے ول جیکز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیک لیچ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جمی اینڈرسن اور روبنسن ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    آغا سلمان 10 اور زاہد محمود ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل دن کے آغاز پر ہی عبداللّٰہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

    عبداللّٰہ شفیق کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پہلے سیشن میں ہی امام الحق نے بھی سنچری بنائی۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ 225 رنز پرگر گئی, عبداللہ شفیق 114رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ امام الحق کی گری وہ 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تیسری وکٹ اظہر علی کی گری وہ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    دوسرے دن کا کھیل

    دوسرے روز کے کھیل میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کیا، اانہوں نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے پاکستان نے 181 رنز بنائے تھے۔

    انگلینڈ کی اننگز

    انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا ۔

    دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگلش کپتان بین اسٹوکس کو 41 رنز پر بولڈ کیا، انہوں نے انگلینڈ کے پانچویں کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 539 رنز پر اس وقت گری جب لیام لیونگسٹن کو نسیم شاہ نے 9 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

    انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 576 رنز پر گر گئی، ساتویں وکٹ بھی نسیم شاہ نے لی، انہوں نے ہیری بروک کو کیچ آؤٹ کیا، ہیری بروک 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ کی8 ویں وکٹ641 رنز پر گرگئی، یہ وکٹ بھی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لی، انہوں نے انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ویل جیک کو پولین کی راہ دکھائی، جیک نے 29 بولز پر 30 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی آخری دو وکٹیں زاہد محمود نے حاصل کیں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

    پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کیا گیا تو کپتان بین اسٹوک 34 اور ہیری بروک 101 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

    اس سے قبل انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا اور ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی 4 سینچریاں بناڈالی۔

    ہیری بروک153، اولی پوپ 108، بین ڈکٹ 107 اور زک کرولی نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

  • محمد شامی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر، عمران ملک ٹیم میں شامل

    محمد شامی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر، عمران ملک ٹیم میں شامل

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے بولو محمد شامی کندھے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ فاسٹ بولر عمران ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    عمران ملک کو شامی کے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، تین میچز میں انہوں نے تین وکٹیں لی تھی۔

    ون ڈے کے بعد بھارتی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے، محمد شامی بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں، اس انجری کے بعد وہ ٹیسٹ کھیل سکیں گے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ محمد شامی گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں ٹی۔20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

    بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

  • کمنٹری کے دوران اسپتال پہنچنے والے رکی پونٹنگ کا بیان سامنے آگیا

    کمنٹری کے دوران اسپتال پہنچنے والے رکی پونٹنگ کا بیان سامنے آگیا

    آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گراؤنڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔

    گراؤنڈ میں واپس پہنچنے اور کمنٹری کا آغاز کرنے پر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا، وہ لمحہ خوفزدہ کردینے والا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا، آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

    کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ ایمرجنسی میں اسپتال منتقل

    انہوں نے کہا کہ جسٹن لینگر میرے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے ، میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا اور پھر انہوں نے  میرا خیال رکھا، دس پندرہ منٹ کے بعد میں اسپتال تھا جہاں ہر ممکن بہترین ٹریٹمنٹ کی گئی۔

  • ویڈیو: جوروٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

    ویڈیو: جوروٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

    راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

    پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس طرح انگلش کرکٹر اپنی گیند چمکانے کے لیے ساتھی کرکٹر پر بال مسل رہے ہیں۔

    بال کو تھوک لگانے پر پابندی کے بعد پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے انوکھے طریقے سے گیند کو چمکایا جس پر کمنٹیٹر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

    جو روٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کی کیپ اتاری اور ان کے سر سے گیند مسل دی، روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔

    روٹ کی اس دلچسپ حرکت پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور خوب قہقہے لگائے جب کہ ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقاً کہا کہ آپ میری کی طرف نہ دیکھیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹرز فائنل کی لائن اپ مکمل

    فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹرز فائنل کی لائن اپ مکمل

     گروپ میچز مکمل ہونے کے بعد آج سے ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہورہا ہے، جس میں ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

    پری کوارٹرز فائنل مرحلے میں پہلا میچ نیدر لینڈز اور امریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں ارجنٹینا اور آسٹریلیا مد مقابل آئیں گے۔

    گزشتہ روز کے کھیل میں فیفا ورلڈ کپ میں دو غیر متوقع نتائج سامنے آئے، جس میں کیمرون نے برازیل کو ایک صفر سے شکست دی اس سے قبل جنوبی کوریا نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

    گروپ جی کے ایک اور میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو دو تین سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

     گروپ ایچ میں یوروگوئے نے گھانا کو دو صفر سے ہرادیا تاہم وہ ناٹ آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچ سکی۔

     اس گروپ سے پرتگال اور جنوبی کوریا نے آخری سولہ میں جگہ بنائی۔

  • شیکھر دھون نے ساتھی کھلاڑی کا ’راز‘ فاش کردیا، ویڈیو وائرل

    شیکھر دھون نے ساتھی کھلاڑی کا ’راز‘ فاش کردیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شیکھر دھون نے لیگ اسپنر یوزویندر چاہل کا راز فاش کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون نے یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ و اداکارہ دھناشری ورما کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوہر کے ہمراہ دورے پر موجود ہیں۔

    دھون نے لیگ اسپنر اور ان کی اہلیہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھیں ’یوزی‘ کا ہوا بڑا خلاصہ۔‘

    ویڈیو میں اوپنر بیٹر کہتے ہیں کہ ’یہ دیکھیے یوزی کا پردہ فاش ہوگیا، دیکھیں یہ ’قلی‘ بنا ہوا ہے اور کتنا سامان اٹھا رہا ہے۔‘ جبکہ یوزویندر چاہل بیگ اٹھائے چل رہے ہیں اور اہلیہ پیچھے آرہی ہیں۔‘

    شیکھر دھون ویڈیو بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یہ دیکھیں یوزی کا سچ۔‘ وہ ان کی اہلیہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ اس بارے میں کیا کہنا چاہیں گی۔‘

    دھناشری ورما کہتی ہیں کہ ’میرے پاؤں میں بہت تکلیف ہیں نہیں تو ساری دنیا کا بوجھ اٹھاتی ہوں۔‘

    شیکھر دھون مسکراتے ہوئے ہیں کہ ’آہا، اور ہماری ننھی سی جان اس کا کیا۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’اتنی سی جان کو مضبوط ہونے دوں ناں۔‘

    آخر میں اوپنر بیٹر کہتے ہیں کہ ’شاباش یوزی اچھی ذمہ داری نبھا رہے ہو۔‘

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر پہنچی ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون دے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔