Tag: 2 کھیل

  • فیفا ورلڈ کپ 2022: کون سی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں؟

    فیفا ورلڈ کپ 2022: کون سی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں؟

    دوحہ : فیفا ورلڈ کپ 2022 شائقین کے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے، دنیا کے سب سے مہنگے ترین ایونٹ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کون کون سی ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں اس حوالے سے قارئین کی دلچسپی کیلئے ٹورنامنٹ کی تازہ صورتحال پر ایک نظر!!

    گروپ اسٹیج کے لیے فارمیٹ

    فیفا ورلڈ کپ کے قوانین کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام 32ٹیموں میں چار چار ٹیموں پر مشتمل 8 گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں، ہر ٹیم تین تین میچ کھیلتی ہے، ٹیموں کو جیت پر تین اور میچ ڈرا ہونے پر ایک پوائنٹ ملتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی، ناک آؤٹ مرحلہ 3 دسمبر بروز ہفتہ کو شروع ہوگا، اب تک کون سی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں؟

    جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہیں ان میں گروپ اے سے نیدرلینڈز اور سینیگال۔ گروپ بی سے انگلینڈ اور امریکہ۔ گروپ سی سے ارجنٹائن اور پولینڈ۔ گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا، گروپ ای سے جاپان اور اسپین۔ گروپ ایف سے مراکش اور کروشیا شامل ہیں۔ بقیہ چار ٹیموں کے مقابلے جاری ہیں۔

    جو ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوئیں

    قطر :
    فیفا ورلڈ کپ میں جو ٹیمیں اپنے میچز ہار کر ایونٹ سے باہر جاچکی ہیں ان میں پہلی میزبان ٹیم قطر ہے، قطر ٹیم نے ایکواڈور سے (2-0) اور سینیگال سے (3-1) کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ کو خیر باد کہنا پڑا۔ انہوں نے اپنے آخری گروپ مرحلے کے میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے اپنا سفر ختم کیا۔

    ایکواڈور :
    ایکواڈور جو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے کامیابی کے بہت قریب آگیا تھا لیکن اسے افریقی چیمپئن سینیگال سے 2-1 کی شکست کے بعد فیفا کپ سے باہرجانا پڑا۔

    ایران :
    ایران کی ٹیم اپنے گروپ بی کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 6-2 سے شکست کھانے کے باوجود ویلز کے خلاف ایران کی2-0کی فتح نے اگلے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے امید کی کرن دی تھی تاہم امریکہ سے 1-0 کی شکست نے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    ویلز :
    ویلز کی ٹیم جو 1958 کے بعد پہلی بار عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی تھی، ایک پوائنٹ اور ایک گول کے ساتھ گروپ بی میں سب سے نیچے رہی۔

    میکسیکو :
    میکسیکو پولینڈ سے ہارنے کے بعد ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگیا جس کے بعد اس کا فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا سلسلہ اختتام کو پہنچا۔
    میکسیکو کے کوچ ٹاٹا مارٹینو نے اپنی ٹیم کی شکست کی پوری ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ وہ فیڈریشن (ایف ایم ایف) کے ساتھ اپنے معاہدے میں مزید توسیع نہیں کریں گے۔

    سعودی عرب : 
    قطر میں ارجنٹائن کے خلاف 2-1 کی شاندار فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کے بعد سعودی عرب پولینڈ سے 2-0سے ہار گیا اور میکسیکو کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی ان کی امیدیں ختم ہوگئیں۔

    تیونس :
    تیونس نے اپنے آخری گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپیئن فرانس کو 1-0 سے شکست دی لیکن اس کے لیے ناک آؤٹ مرحلے میں جانا کافی نہیں تھا، ڈنمارک سے میچ برابر ہوا اور اپنے پہلے دو میچوں میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گیا جس کے باعث اسے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈنمارک :
    ڈنمارک تیونس کے ساتھ میچ برابر کرنے اور فرانس اور آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد گروپ ڈی کی فہرست میں سب سے نیچے رہا۔

    جرمنی :
    جرمنی مسلسل دوسری بار گروپ اسٹیج میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا، گروپ ای میں جاپان اور اسپین کے بعد تیسرے نمبر پر رہا۔

    کوسٹاریکا : 
    کوسٹا ریکا اپنے آخری گروپ ای کے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کھانے کے بعد مقابلے سے باہر ہوگیا، اس نے جاپان کو 1-0 سے شکست دی لیکن اس سے پہلے اسپین سے 7-0 سے ہارنے کے بعد اسے تین پوائنٹس مل سکے جس کے باعث وہ بھی اگلے مرحلے میں نہ جاسکا۔

    بیلجیئم :
    بیلجیم جو گروپ ایف سے کوالیفائی کرنے کے لیے فیورٹ ٹیم تھی، اس نے اپنے تین میں سے صرف ایک میچ جیتنا جس کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر رہی۔

    بیلجیئم کے کوچ رابرٹو مارٹینز جو 2016 سے ٹیم کے انچارج بھی تھے اور انہیں 2018 میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک لے گئے تھے، نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد ملازمت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

    کینیڈا : 
    کینیڈا کی ٹیم 1986 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہے، ٹیم گروپ ایف میں تین مرتبہ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں رہی۔

    آٹھ میں سے چھ گروپس کی ٹاپ دو ٹیموں کے نام سامنے آگئے ہیں باقی چار میچ جاری ہیں جس کے حتمی فیصلے کے بعد بقایا چار ٹیمیں ان میں شامل کی جائیں گی۔

  • ہیری بروک نے زاہد محمود کے اوور میں 27 رنز جڑ دیے

    ہیری بروک نے زاہد محمود کے اوور میں 27 رنز جڑ دیے

    راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش ٹیم 675 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 476 رنز درکار ہیں۔

    انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 675 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 جبکہ محمدعلی نے 2 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں بھی آئی۔

    675  رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پُراعتماد آغاز کیا، دونوں اوپنر بیٹرز 89 اور 90 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    انگلش بیٹر ہیروک بروک نے شاندار 153 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 19 چوکے شامل تھے۔

    ہیروک بروک نے لیگ اسپنر زاہد محمود کے ایک اوورز میں 27 رنز جڑ دیے جس میں دو بلند و بالا چھکے، تین چوکے اور تین رنز شامل تھے۔

  • فٹبال ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، جنوبی کوریا نے پرتگال کو ہرادیا

    فٹبال ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، جنوبی کوریا نے پرتگال کو ہرادیا

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں ایک اوربڑا اپ سیٹ، جنوبی کوریا نے پرتگال کو ہراکر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق فیفاورلڈکپ میں ایک اوربڑا اپ سیٹ ہوا ہے،جہاں جنوبی کوریا نے پرتگال کو شکست دے دوچار کیا اور پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

    جنوبی کوریانےمیچ کے91ویں منٹ میں گول کرکےتاریخی فتح حاصل کی، جنوبی کوریا کےکم ینگ اورہی چین نےگول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔Imageادھر فیفا ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں یوروگوئےنے گھانا کوشکست دی، فتح کے باوجود یوروگوئے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرسکا۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ، ناک آؤٹ مرحلے کی 4 آخری ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا

    گروپ ایچ سےپرتگال اورکوریا کی ٹیمیں راؤنڈآف16 میں پہنچیں، گھانااوریوروگوئےکا سفرپہلےراؤنڈ میں ختم ہوگیا۔

     

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل، آسٹریلیا، پرتگال، ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس، مراکش، جاپان، اسپین اور کروشیا کی ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • قطر کی سڑکوں پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی باحجاب لڑکی کے چرچے

    قطر کی سڑکوں پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی باحجاب لڑکی کے چرچے

    دوحہ: قطر کی سڑکوں پر فٹبال کھیلنے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی باحجاب لڑکی سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کھلاڑی اسٹیڈیم جبکہ مداح سڑکوں پر مہارت دکھا کر خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔

    اسی طرح ایک باحجاب میمی اصغری نامی لڑکی فٹبال جگلنگ اور مہارت دیکھنے والوں کو رُکنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

    میمی اصغری کا انسٹا گرام اکاؤنٹ فٹبال سے متعلق پوسٹوں سے بھرا ہوا ہے۔ وہ روزانہ فٹبال سے کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maymi (@asgari_freestyle)

    چونکہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں تو میمی اصغری نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فٹبال شائقین کو اپنی صلاحیتوں سے محظوظ کیا۔

    ان کی ایک فٹبال شائق کے ساتھ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں فٹبال کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 13 ملین سے زائد بار دیکھا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maymi (@asgari_freestyle)

    دراصل میمی اصغری خود بھی ایک ایتھلیٹ ہیں۔

    انہوں نے اپنی ایک ویڈیو پر لکھا کہ میں نے سال 2010 میں رونالڈینیو کو ٹی وی پر فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا اور  آج 12 سالوں بعد مجھے قطر میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے بلایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maymi (@asgari_freestyle)

  • ’میرا خواب پورا گیا ہے‘

    ’میرا خواب پورا گیا ہے‘

    پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے انگلش بلے باز ہیری بروک کا کہنا ہے کہ اچھا دن ہے ہمارے لیے میرا بھی خواب پورا ہوا ہے۔

    کھیل کے دوسرے دن اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کل اور آج بہت سارے ریکاردز توڑے ہیں ہمیں محسوس نہیں ہوا کہ پریشر تھا کوشش کی کہ بہتر کھیل پیش کر سکیں۔

    ہیری بروک کا کہنا تھا کہ اچھے وقت پر اچھا فیصلہ ہی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے میں اس پچ پر پہلے کبھی نہیں کھیلا مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اس پچ پر دوبارہ موقع ملے گا کھیلنے کا نا ہی ابھی سوچا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں ریکارڈ 657 رنز بنائے جس میں 4 بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں۔

    Image

    دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انجری کسی بھی وقت آسکتی میں اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے کوشش کرتا ہوں کہ اپنا 100 فیصد دوں، بال اتنا ریورس شاید ہم سے نہیں ہو رہا ہم کوشش کریں گے جو ہماری کارکردگی ہے اس میں بہتری ہو۔

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کروادی

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کروادی

    لاہور: بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے پیر کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویزے ملنے پر بھارت روانہ ہوں گے، اگر ویزے مل جاتے ہیں تو میچز کی تاریخوں کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

    سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق ایک وزارت سے کلیئرنگ آئی ہے مگر دوسری سے نہیں آئی۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی ویزوں کی منتظر

    واضح رہے کہ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

    دوسرے میچ میں قومی ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے 8 دسمبر کو مقابلہ ہوگا، واضح رہے کہ پاکستان کو دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

  • حارث رؤف کی طبیعت سے متعلق اہم خبر

    حارث رؤف کی طبیعت سے متعلق اہم خبر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیبیو کرنے والے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کی طبیعت سے متعلق وضاحت کر دی۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق حارث کا آج این آر آئی ہوا ہے ان کی طبیعت میں بہتری ہے مگر ابھی آرام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹانگ پر کھچاؤ محسوس ہو رہا تھا جس پر انہیں آرام دیا گیا۔

    کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 13 اوورز کروائے ہیں۔

    انہوں نے 78 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    غیرتجربہ کار بولنگ اٹیک میں نسیم شاہ اور محمد علی نے فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری نبھائی۔ محمد علی بھی ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ہیں۔

    دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انجری کسی بھی وقت آسکتی میں اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے کوشش کرتا ہوں کہ اپنا 100 فیصد دوں، بال اتنا ریورس شاید ہم سے نہیں ہو رہا ہم کوشش کریں گے جو ہماری کارکردگی ہے اس میں بہتری ہو۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی اننگز کا پُراعتماد آغاز

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی اننگز کا پُراعتماد آغاز

    راولپنڈی: پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالئے۔

    چھ سو ستاون رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پُراعتماد آغاز کیا، دونوں اوپنر بیٹرز نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

    امام الحق 90 جبکہ عبداللہ شفیق 89 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہے، پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 476 رنز درکار ہیں۔

    اس سے قبل آج انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 675 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 جبکہ محمدعلی نے 2 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں بھی آئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ، پچ پر پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار ناخوش

    واضح رہے کہ انگلش ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔

    کرکٹ کی 112 سالہ تاریخ میں انگلینڈ کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ اس نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی 500 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے ہی دن کے کھیل میں 4 سینچریاں بنائیں۔

  • نسیم شاہ نے اپنی فٹنس سے متعلق جواب دے دیا

    نسیم شاہ نے اپنی فٹنس سے متعلق جواب دے دیا

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انجری کسی بھی وقت آسکتی میں اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا ہمارا اپنا انداز ہے اور ان کا اپنا انداز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے کوشش کرتا ہوں کہ اپنا 100 فیصد دوں، بال اتنا ریورس شاید ہم سے نہیں ہو رہا ہم کوشش کریں گے جو ہماری کارکردگی ہے اس میں بہتری ہو۔

    نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھا سیکھوں اور کھیلوں، پچ اچھی ہو تو زور لگانا پڑتا ہے ہمارے ہاتھ میں جو ہوتا ہے ہم اسی طرح بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتےہیں۔

    اپنی فٹنس سے متعلق سوال پر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجری کسی بھی وقت آسکتی میں اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔

  • مایہ ناز انگلش کھلاڑی کے والد بھی پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    مایہ ناز انگلش کھلاڑی کے والد بھی پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    پاکستان میں 17 سال بعد کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے انگلش شائقین کے ساتھ ساتھ اہلِ خانہ بھی راولپنڈی میں موجود ہیں۔

    انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جوئے روٹ کے والد میٹ روٹ بھی تاریخی روالپنڈی ٹیسٹ کو دیکھنے کے لیے میدان میں نظر آئے۔

    جو روٹ کے والد میٹ روٹ میزبان ٹیم کے خلاف تاریخی سیریز جیتنے پر اپنے بیٹے اور انگلینڈ کی ٹیم کو خوش کرنے کے لیے انگلینڈ بارمی آرمی کے ساتھ پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

    بارمی آرمی ایک کمپنی ہے جو اپنے کچھ ممبران کو برطانیہ اور بیرون ملک انگلش کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے ٹکٹ فراہم کرتی ہے اور ٹورنگ پارٹیوں کا انتظام کرتی ہے۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان جوئے روٹ پہلی اننگز میں زیادہ اسکور نہیں کر سکے اور 31 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔