Tag: 2 کھیل

  • اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر آرمی چیف کی تعزیت

    اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر آرمی چیف کی تعزیت

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی اولمپئن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت بھی کی۔

    واضح رہے کہ این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد گزشتہ روز کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

    ایک روز قبل منصور احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا اور جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    مزید پڑھیں: ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد انتقال کر گئے

    اولمپئن کو کچھ دنوں قبل دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، معاشی تنگدستی کے باعث انہیں کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اُن کے تمام علاج و معالجے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ سنہ 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں منصور احمد نے پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر پاکستان کو  عالمی چیمپئن کا اعزاز  دلوایا تھا، انہوں نے دل کی تکلیف کے بعد بھارت جاکر علاج جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    قبل ازیں منصور احمد کا جون 2016 میں آپریشن ہوا تھا، جس میں ان کے دل میں پیس میکر لگا یا گیا تھا اور پھر وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔ البتہ 2018 میں ان کی صحت تیزی سے بگڑی اور  اپریل کے اوائل میں یہ رپورٹ سامنے آئی کہ ان کے دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت محض 20 فیصد باقی رہ گئی۔

    لیجنڈ گول کیپر کے کیریر پر ایک نظر

    آپ نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اپنے کیریئر میں منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے اور ایک وقت میں منصور احمد کو ایشیاء کے نمبر ون گول کیپر ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا، اولمپکس کھیلتے ہوئے آپ نے متعدد سلور اور گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سپر کبڈی لیگ کا فائنل کون کھیلے گا،  فیصلہ آج ہوگا

    پاکستان سپر کبڈی لیگ کا فائنل کون کھیلے گا، فیصلہ آج ہوگا

    لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار سپر کبڈی لیگ کے تحت ہونے والے کبڈی مقابلے اپنے آخری مرحلے پر پہنچ گئے ہیں، لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایونٹ سے آج مزید دو ٹیمیں باہر ہوجائیں گی، فائنل تک رسائی کے لیے کشمیر، فیصل آباد، ساہیوال اورگجرات کی ٹیمیں آج قسمت آزما رہی ہیں۔

    لاہور کے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے پہلے کوارٹر فائنل میں کشمیر جانباز نے سخت مقابلے کے بعد کراچی زور آور کو مات دی۔

    دوسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد شیر دل نے گوادر بہادر کو زیر کیا جب کہ تیسرا کوارٹر فائنل ساہیوال بلز اور پشاورحیدر کے درمیان کھیلا گیا جس میں ساہیوال بلز نے کام یابی حاصل کی۔

    چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں گجرات وارئیرز نے ملتان سکندرز کے پہلوانوں کو شکست سے دوچار کیا، یوں پاکستان سپر کبڈی لیگ سے چار مزید ٹیمیں باہر ہوگئی ہیں۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے کبڈی مقابلوں کا انعقاد

    پاکستان سپر کبڈی لیگ کا فائنل کل دس مئی کو کھیلا جائے گا، لیگ میں دس ٹیموں کے مابین ستائیس مقابلے ہوئے۔ واضح رہے پاکستان سپر کبڈی لیگ میں خواتین کی بھی دو ٹیمیں اسٹرابیری ایمبیشنز اور اسٹرابیری ڈریمز شامل ہیں جن کے درمیان گزشتہ روز شان دار مقابلے دیکھنے میں آئے۔

    کبڈی میچ میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر سرکل اسٹرائیک کی کبڈی کے خواتین کے زیادہ سے زیادہ میچز اور لیگز کروائی جائیں تو خواتین بھی ایشیائی سطح پر پاکستان کے لیے میڈلز لاسکتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا چیئرمین پی سی بی کے لیے تعریفی خط

    آرمی چیف کا چیئرمین پی سی بی کے لیے تعریفی خط

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو خط لکھ کر پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر ان کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے لیے تعریفی خط لکھا ہے۔

    آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز پر نجم سیٹھی اور ٹیم کو مبارک باد دی۔

    اپنے خط میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ نمایاں کامیابیاں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔ کامیابیاں سیکیورٹی صورتحال کی امیج بحالی کے لیے بھی اہم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرامن امیج اجاگر کرنے کے لیے پاک فوج پی سی بی کے ساتھ ہے۔

    آرمی چیف نے پی سی بی کے تمام عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن دبئی اور شارجہ میں منعقد کیا گیا تھا تاہم اس کے اختتامی 2 میچز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور جبکہ فائنل سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کھیلا گیا۔

    بعد ازاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آئی جسے ساتھ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کراچی میں منعقد کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معروف ریسلر کین نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا، میئر کا انتخاب لڑیں گے

    معروف ریسلر کین نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا، میئر کا انتخاب لڑیں گے

    لاس اینجلس: لڑائی اور دنگے کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے معروف ریسلر جیکبز عرف ’کین‘ نے سیاسی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔

    امریکی میڈیاکے مطابق کین نے ریسلنگ کھیل کے ساتھ نئے سفر  کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سیاسی دنیا میں انٹری دی اور آغاز میں ہی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ معروف ریسلر نےساتھ ہی امریکا کی حکومتی پارٹی ریپبلکن میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

    حکومتی پارٹی نے کین کو میئر کے انتخاب لڑنے کے لیے نامز کیا جس کے بعد انہوں نے پرائمری الیکشن یعنی ابتدائی مرحلے کے انتخابات میں 20 ووٹوں سے فتح حاصل کی اور ناکس کاؤنٹی کی میئر شپ کے لیے کا راستہ ہموار کرلیا۔

    مزید پڑھیں: رائل رمبل، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر سعودی عرب میں جوہر دکھائیں گے

    اگلے اور حتمی مرحلے یعنی میئر کے انتخابات میں اُن کا مقابلہ ڈیموکریٹک کے امیدوار لنڈے ہینی سے ہوگا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ معروف ریسلر آخری مقابلے میں بھی باآسانی فتح حاصل کرلیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جیت کا اعلان کرتے ہوئے معروف ریسلر نے تاریخی فتح پر ووٹرز اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

    جیکبز کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے تاکہ اُن کا مداحوں سے رابطہ منقطع نہ ہو۔ امریکی میڈیا کے مطابق الیکشن میں فتح حاصل کرنے یعنی میئر منتخب ہونے کے بعد کین کو مصرفیات کے باعث ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہنا ہوگا تاہم ریسلر نے ابھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: معروف ریسلر جان سینا کرکٹ کی دنیا میں داخل

    واضح رہے کہ ناکس کاؤنٹی کی میئر شپ کے انتخابات اگست میں ہوں گے جس کے لیے امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں یعنی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ماضی میں برتن دھونے والے پاکستانی نژاد امریکی تاریخی برطانوی اسٹیڈیم خریدیں گے

    ماضی میں برتن دھونے والے پاکستانی نژاد امریکی تاریخی برطانوی اسٹیڈیم خریدیں گے

    لندن: پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان 800 ملین ڈالرز میں برطانیہ کا ویمبلے اسٹیڈیم کی ملکیت حاصل کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان سے امریکا جاکر سو ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ڈش واشنگ کا کام کرنے والے شاہد خان اب دنیا کے 217 ویں امیر شخص ہیں، ان کی اپنی 170 ملین ڈالر کی پرتعیش کشتی موجود ہے۔

    شاہد خان امریکی نیشنل فٹ بال لیگ ٹیم اور انگلینڈ کی فلم ٹیم کے مالک بھی ہیں، انہوں نے ایف اے کو ویمبلے اسٹیڈیم کی سب سے بڑی بڈ دی تھی۔

    امریکی تاجر کی جانب سے بولی لگائے جانے کے بعد شاہد خان اور برطانوی فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کا امکان ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ گراؤنڈ 900 ملین پاؤنڈ میں فروخت کردیا جائے گا۔

    پانچ اعشاریہ 2 ارب پاؤنؑڈ اثاثوں کے مالک شاہد خان اسٹیڈیم کی خریداری کے لیے 600 ملین پاؤنڈ کیش ادا کریں گے اور 300 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی بعد میں کی جائے گی۔

    برطانوی فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد 100 ملین پاؤنڈ سال 2024 میں ادا کرنا ہوں گے دوسری جانب برطانوی شہریوں نے ویمبلے استیڈٰیم کی فروخت کی خبریں سامنے آنے کے بعد شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    فٹبال شائقین کا کہنا ہے کہ ویمبلے اسٹیڈیم کو برطانیہ کے لیے تاریخی حیثٰیت کا حامل اسٹیڈیم ہے، جہاں 1920 سے میچز کا انعقاد ہورہا ہے اسے کس طرح امریکی تاجر کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔

    ادھر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے فٹ بال شائقین کو اعتماد میں ضرور لیا جائے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی فروخت سے متعلق انتظامات آخری مراحل میں ہیں جبکہ فٹبال ایسوسی ایشن اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے شائقین کو اعتماد میں لے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلمان فٹ بالر کی مقبولیت نے اسرائیلی وزیر دفاع کے تعصب کو شکست دے دی

    مسلمان فٹ بالر کی مقبولیت نے اسرائیلی وزیر دفاع کے تعصب کو شکست دے دی

    لندن: یورپی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل تصور کیے جانے والے ممتاز مصری فٹ بال محمد صلاح کی مقبولیت کے سامنے اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع ایواڈ گورلائبرمین نے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے اسرائیلی فوج کے سربراہ سے کہا کہ وہ محمد صلاح کو اپنی زیر کمان فوج میں شامل کر لیں۔

    یاد رہے کہ محمد صلاح ممتاز انگلش کلب لیورپول کی نمائندگی کرتے ہیں، اس وقت وہ اپنے کیریر کے عروج پر ہیں، ان کی شان دار پرفارمینس کے طفیل انگلش کلب یو ای ایف اے لیگ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، فقط چند روز قبل ہی سال کے بہترین انگلش کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

    مصری فٹ بالر نے جہاں اپنی کارکردگی سے لاکھوں افراد کو گرویدہ بنائیں، وہیں غیرمتوقع طور پر اسرائیلی وزیر دفاع بھی انھیں سراہنے پر مجبور ہوگئے۔

    [bs-quote quote=”اس مقبولیت کا اثر گذشتہ ماہ مصر میں‌ ہونے والے صدارتی انتخابات میں‌ بھی نظر آیا، جب انتخابی امیدوار نہ ہونے کے باوجود دس لاکھ مصریوں نے بیلٹ پیپر پر محمد صلاح کا نام لکھ دیا ” style=”style-2″ align=”center”][/bs-quote]

    اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈلر سے اسرائیلی وزیر دفاع نے صہیونی فوج کے سربراہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ صالح کو فوری اسرائیلی فوج میں بھرتی کر لیں۔

    خیال رہے کہ پذیرائی کا یہ طریقہ محمد صالح کے لیے نیا نہیں. لیورپول کے مداح انھیں مصری بادشاہ کہہ کر پکارتے ہیں، انگلش مداح میچ کے دوران یہ نعرہ بھی لگاتے ہیں کہ اگر محمد صلاح اسی طرح گولز اسکور کرتے رہے، تو وہ بھی مسلمان ہوجائیں گے، یاد فٹبال پریمئر لیگ کے دوران ہونے والے مقابلوں میں مصری فٹبالر نے اب تک 43 گول کرچکے ہیں۔

    محمد صلاح کو مصر میں‌ بھی ہیرو کا درجہ حاصل ہے، انھوں نے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے سنسنی خیز میچ میں‌ پینالٹی پر گول اسکور کرکے مصر کو 28 سال کے طویل انتظار کے بعد ورلڈ‌ کپ میں‌ پہنچایا.

    اس مقبولیت کا اثر گذشتہ ماہ مصر میں‌ ہونے والے صدارتی انتخابات میں‌ بھی نظر آیا، جب انتخابی امیدوار نہ ہونے کے باوجود دس لاکھ مصریوں نے بیلٹ پیپر پر محمد صلاح کا نام لکھ دیا تھا۔ یوں وہ منتخب ہونے والے مصری صدر عبدالسیسی کے بعد سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار ٹھہرے.


    مصری فٹبالر یورپی نوجوانوں‌ کا رول ماڈل بن گیا، ملکی صدر کو بھی چیلینج کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، بیٹی کا نام علینا خان رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باکسر عامر خان نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے، عامر خان نے کہا ہے کہ میری اور فریال مخدوم کی جانب سے دنیا میں خوش آمدید۔

    عامر خان کی نومولود بیٹی کا وزن 8 پاؤنڈ اور تین اونس ہے جبکہ عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔

    عامر خان کے ہاں یہ دوسری بیٹی کی پیدائش ہے اس سے قبل 2014 میں ان کے ہاں ایک بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی، جو اب چار برس کی ہوچکی ہیں۔ عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دو سال بعد رنگ میں واپسی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے کینیڈین حریف باکسر گریکو کو محض 39 سیکنڈ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان کچھ عرصہ قبل تعلقات کشیدہ رہے تھے تاہم بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فٹبال کلب ’آرسنل‘ کے مینیجر نے کلب چھوڑے کا اعلان کر دیا

    فٹبال کلب ’آرسنل‘ کے مینیجر نے کلب چھوڑے کا اعلان کر دیا

    لندن: انگلش فٹبال کلب ’آرسنل‘ کے مینیجر آرسین وینگر نے بائیس سال بعد کلب چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ خدمات کے دوران کلب کو متعدد کامیابیوں سے ہمکنار کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے آرسین وینگر کا کلب کے ساتھ معاہدہ اگلے سال ختم ہونا تھا لیکن انھوں نے اسی سال کلب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، 22 سال تک ذمہ داری سنبھالنے والے آرسنل کلب مینیجر اس سیزن کے اختتام پر کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔

    آرسین وینگر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میں شکر گزار ہوں اور یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ مجھے اتنے عرصے اس کلب کی خدمت کرنے کا موقع ملا، اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا جس کے باعث کسی قسم کی کوئی شکایت کا موقع نہیں ملا۔

    انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوری ذمہ داری اور لگن سے اس کلب کو چلایا ہے، میں آرسنل کے چاہنے والوں کے لیے پیغام دینا چاہتا ہوں کے کلب کی اقداروں کا خیال رکھیں، اور نئے منتخب ہونے والے مینیجر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے کلب اسی طرح مستقبل میں بھی کامیابیاں سمیٹے گا۔

    انگلش فٹبال کلب:آرسنل نے پریمئیرلیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

    خیال رہے کہ سال 1996 میں کلب کے لیے منتخب ہونے والے آرسین وینگر نے انگلش لیگ میں کلب کی 823 میچوں میں رہنمائی کی جبکہ اس سال کلب نے اب تک کھیلے گئے 33 میچوں میں صرف 54 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور 11 میچز میں انھیں شکست ہوئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سہولیات کا فقدان، ایتھلیٹس پریشان، سندھ گیمز مذاق بن گئے

    سہولیات کا فقدان، ایتھلیٹس پریشان، سندھ گیمز مذاق بن گئے

    کراچی: سہولیات کے فقدان اور ناقص انتظامات کی وجہ سے سندھ گیمز مذاق بن گئے، ایونٹ میں‌ ایتھلیٹس شدید پریشان نظر آئے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ گیمز کے ناقص انتظامات کے باعث کھلاڑی شدید پریشان ہیں، نہ تو صفائی ستھرائی ہے، نہ ہی پینے کا پانی، شدید گرمی میں‌ پریکٹس کرنے والے ایتھلیٹس کے لیے پھٹے ہوئے گدے رکھے گئے ہیں.

    یاد رہے کہ سندھ گیمز چھ سال بعد منعقد ہورہے ہیں، جن کے لیے کروڑوں کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، مگر انتظامات میں‌ بڑے پیمانے پر گھپلے کا پول ابتدا ہی میں‌ کھل گیا.

    بدترین انتظامات نے حکومتی دعووں کا عقدہ کھول دیا، ہائی جمپ کے لئے رکھے گئے گدے ایتھلیٹس کے لیے خطرہ بن گئے. ہائی جمپ کے دوران ایک کھلاڑی کا سر ان ہی گدوں کی وجہ سے زمین سے جا ٹکرایا.

    سندھ گیمز میں مشعل روشن کرنے کے لئے گیس سلینڈر کا استعمال کیا گیا، میڈیکل کی سہولیات کا بھی فقدان ہے، کچرے سے لدے ٹریک پر ایتھلیٹس جان ماررہے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں ہم کیوں پیچھے ہیں.

    سندھ گیمز کی سہولیات فراہم کرنا وفاق کی ذمے داری تھی؟

    اس ضمن میں‌ جب اے آر وائی نے وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہرسے رابطہ کیا، تو انھوں نے کہا کہ سندھ گیمز کے لئے سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری نہیں، یہ وفاق کے ذمہ ہے.

    انھوں نے یقین دلایا کہ ناقص انتظامات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، تحقیقات کرکے کل تک میڈیا کو آگاہ کریں گے.


    ورلڈ کپ میں شکست: ویمن ٹیم کی کھلاڑی موٹربائیک پرگھرگئیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہد آفریدی کی اولمپین منصوراحمد کی عیادت، قومی ہیرو کی بھرپور سپورٹ کا اعلان

    شاہد آفریدی کی اولمپین منصوراحمد کی عیادت، قومی ہیرو کی بھرپور سپورٹ کا اعلان

    کراچی: سپراسٹار شاہد خان آفرہدی ہاکی کے لینجڈ کھلاڑی منصوراحمد کی عیادت کے لیے ان کی رہایش گاہ پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے آج اولمپین منصوراحمد کی عیادت کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انھیں بے حد خوشی ہے منصور احمد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں.

    شاہد خان کا آفریدی کا کہنا تھا کہ منصور احمد ہمارے ہیرو ہیں، میں‌ اپنے قومی ہیروز کی سپورٹ کے لئے ہر وقت حاضرہوں.

    اس موقع پر منصور احمد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے میرے گھر آکر میرا دل جیت لیا، علاج معالجے میں ان کے تعاون پر میں تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں.

    واضح  رہے کہ منصور احمد گذشتہ دنوں شدید علیل اور معاشی مسائل کا شکار تھے، انھیں‌ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جناح‌ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا.

    1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو ورلڈ چیمپیئن بنانے والے قومی ہیرو منصور احمد کا سال 2016 جون میں بھی آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے، البتہ پھر انھیں امراض نے گھیر لیا۔

    ایسے میں معروف آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی زیر علاج سابق اولمپین کی مدد کے لیے سامنے آئے اور اعلان کیا کہ کراچی آتے ہی وہ سابق اولمپین منصوراحمد کی عیادت کریں گے اور ان کے علاج کا تمام خرچہ اٹھائیں گے۔

    اب شاہد آفریدی نے منصور احمد کی عیادت کی ہے اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔


    شاہد آفریدی نے اولمپئن منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔