Tag: 2 کھیل

  • انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ ٹیم میں شامل

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ ٹیم میں شامل

    ملتان: انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کوٹیم میں شامل کیا ہے۔

     انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےت کہا کہ ملتان کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پلئینگ الیون میں تبدیلی کی ہے، ٹیم میں لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کو شامل کیا ہے۔

    بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ووڈکی بالنگ اسپیڈکو استعمال کریں گے، پچ خشک ہے اس پر ریورس سوئنگ ہوگی۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے  ایک بیان میں کہا تھا کہ ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے والا بننا پڑے گا، اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

  • رونالڈو کو پری کوارٹر فائنل نہ کھلانے پر گرل فرینڈ نے کیا کہا؟

    رونالڈو کو پری کوارٹر فائنل نہ کھلانے پر گرل فرینڈ نے کیا کہا؟

    فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کے کپتان کو میچ نہ کھلانے پر جہاں ان کے مداح ناراض ہیں وہیں فٹبالر کی گرل فرینڈ بھی برہم ہیں۔

    پرتگال ٹیم کے کپتان عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیم کے کوچ نے قطر میں کھیلے جا رہے فٹبال ورلڈ کپ کے سوئٹزر لینڈ کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں شامل نہیں کیا اور انہیں یہ میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑا۔ اس صورتحال پر جہاں اسٹار کھلاڑی کے مداح ناراض ہیں وہیں ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز بھی سخت برہم ہیں۔

    جارجینا روڈریگز نے رونالڈو کو ٹیم سے باہر کرنے کے کوچ کے فیصلے پر اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر غصے سے بھرے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جارجینا نے لکھا ہے کہ جب 11 کھلاڑیوں نے ترانہ پڑھا تو سب کی نظریں آپ پر تھیں لیکن کتنی شرم کی بات ہے کہ 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔

    انہوں نے لکھا کہ مداح آپ کا نام لیتے رہے اور چیختے رہے۔

     

    پرتگالی ٹیم کے منیجر فریننڈو سینٹوز نے رونالڈو کو ڈراپ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے ہونے والی باتوں سے تنگ آچکے ہیں، جس کا منفی اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے۔ رونالڈو کو اہم میچ میں بٹھانا مشکل فیصلہ تھا لیکن ٹیم پہلے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف “انتہائی مشکل” کھیل کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن ٹیم اچھی فارم میں ہے۔

    سینڈوز کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے آنے والے میچز میں رونالڈو کا کردار کیا ہوگا وہ کھیلیں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ وہ کریں گے۔

     یہ بھی پڑھیں: رونالڈو 14 سال بعد ڈراپ ہوئے، ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلیں گے یا نہیں؟

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے عبرتناک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

  • جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

    جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کو جیت کر میچ برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پلاننگ کے مطابق خشک ہے، اس پچ پر بال ریورس اور اسپن ہوگی۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پرفارمنس ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہو گی کہ جیت کر سیریز برابر کریں، ہر میچ میں کوئی بھی پرفارم نہیں کر سکتا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ دھند اتنی نہیں ہے، فرق نہیں پڑے گا، جو میچ گذر گیا اس پر نہیں بلکہ آنے والے میچ پر فوکس ہے، پریشرنہیں ہے نہ میں لیتا ہوں، اپنی کرکٹ انجوائے کرتا ہوں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں، میرا کام پرفارم کرنا اور ٹیم کو جتوانا ہے، میچ کے دوران صورتحال دیکھ کرکھیلیں گے، پچ اورکنڈیشن دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیاجائےگا۔

    انہوں نے کا کہ اظہر علی کے مستقبل کا میں یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتا، وہ سینئر کھلاڑی ہیں فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔میں کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کو بیک کروں گا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ جو فاسٹ بولرز ٹیم میں ہیں ان ہی پر انحصار کریں گے،ہمارے فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، ان کے بوجھ کا خیال رکھ رہے ہی،ں ہمیں فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنا ہے۔

  • رونالڈو 14 سال بعد ڈراپ ہوئے، ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلیں گے یا نہیں؟

    رونالڈو 14 سال بعد ڈراپ ہوئے، ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلیں گے یا نہیں؟

    فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے اہم میچ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے باہر بیٹھ کر میچ دیکھا جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آخری میچ پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے خلاف میچ کئی حوالوں سے یادگار رہا۔ اس میں سے ایک اہم حوالہ پرتگالی کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ٹیم سے ڈراپ ہونا اور باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا تھا۔ یہ 14 سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ رونالڈو کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا جس کے بعد فٹبال شائقین میں چہ مہ گوئیاں ہونے لگی ہیں۔

    کیا اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سورج ڈوب گیا؟ سوئٹزر لینڈ کیخلاف پری کوارٹر فائنل میں کپتان کے ڈراپ ہونے کے بعد پرتگالی کوچ اور رونالڈو میں اختلافات اور ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلنے سے متعلق بھی سوالات اٹھ گئے۔

    رونالڈو جو آخری بار 2008 میں ٹیم سے ڈراپ کیے گئے تھے۔ ان کے فٹبال عالمی کپ کے اس اہم میچ میں یوں ڈراپ ہونے پر غیر ملکی میڈیا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رونالڈو کو اب کوئی پسند نہیں کرتا۔

    رونالڈو کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے راموس نے میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرکے نہ صرف اپنے شاندار مستقبل کی نوید سنائی بلکہ دنیائے فٹبال میں یہ بات بھی گردش کرنے لگی کہ کیا راموس کی شکل میں پرتگال کو نیا رونالڈو مل گیا ہے؟

    واضح رہے کہ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کپتان رونالڈو کے بغیر سوئٹزرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 گول سے شکست دی تھی۔

    اس اہم میچ میں پرتگال ٹیم کے مینیجر فریننڈو سینٹوز نے کپتان کرسیٹانو رونالڈو کو ڈراپ کردیا تھا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کیخلاف اسٹار فٹبالر کے رویے پر تنقید بھی کی تھی۔

    سینٹوز نے کہا کہ ہم رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے ہونے والی باتوں سے تنگ آچکے ہیں، جس کا منفی اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے۔ رونالڈو کو اہم میچ میں بٹھانا مشکل فیصلہ تھا لیکن ٹیم پہلے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف “انتہائی مشکل” کھیل کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن ٹیم اچھی فارم میں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کپتان رونالڈو کے بغیر بھی پرتگال نے سوئٹزر لینڈ کو با آسانی زیر کرلیا

    کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے آنے والے میچز میں رونالڈو کا کردار کیا ہوگا وہ کھیلیں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ وہ کریں گے۔

  • بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ

    بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ

    بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر طنز کیا ہے۔

    وریندر سہواگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر دلچسپ ٹوئٹ میں کہا کہ کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار۔

    بنگلادیش کے خلاف مسلسل دوسری شکست پر وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

  • ’ہم ان فٹ نہیں ہوئے، ہمیں نظر لگی ہے‘

    ’ہم ان فٹ نہیں ہوئے، ہمیں نظر لگی ہے‘

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ ہمیں نظر لگی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انجری کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایسے چٹکلے چھوڑے کہ تقریب میں ہنسی کے فوارے چھوٹ گئے۔

    شاہین آفریدی سے تقریب میں کسی نے ان کی فٹنس کے بارے میں سوال کیا تو فاسٹ بولر نے برجستہ کہا کہ میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ ہمیں نظر لگی ہے لیکن ہم جلد ہی دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    شاہین آفریدی کا یہ کہنا تھا کہ محفل زعفران زار ہوگئی۔ اس موقع پر فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل تو ابھی دور ہے، ہم دونوں دو سے تین ہفتوں میں ہی دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا میڈیکل بورڈ ہمارے ساتھ فٹنس کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم اس حوالے سے پُرامید ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف میدان سے باہر بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔ گزشتہ دنوں جب شاہین آفریدی کا اپنڈکس کا آپریشن ہوا تو حارث رؤف نے اسپتال جاکر ان کی عیادت کی تھی۔

    شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوئے تھے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی بولنگ سے دنیا بھر کے ماہرین اور شائقین کرکٹ سے داد سمیٹنے والے حارث رؤف کو ہوم سیریز میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کرایا گیا لیکن وہ بھی زخمی ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

  • بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، مہدی حسن مراز کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 272 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بناسکی، روہت شرما کی 51 رنز کی اننگ بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 20 رنز درکار تھے، فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز نہ بننے دیے اور روہت شرما کو روکے رکھا، انہوں نے مقررہ اوورز میں 43 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    بنگلہ دیش سے شکست کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انجرڈ ہونے کے باوجود شاندار بیٹنگ کرنے والے کپتان روہت شرما کی بیٹنگ کی تعریف کی جارہی وہیں کے ایل راہول کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ایک صارف نے ’روہت شرما کی افسردہ تصویر اور بوم بوم آفریدی کی بنگلہ دیش کے خلاف چھکوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مخالف ٹیم کے ہاتھوں سے ہارا ہوا میچ چھیننا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔‘

    اذان احمد نامی صارف نے بابر اعظم کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بنگلہ دیش کو بنگلہ دیش میں وائٹ واش کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے مہدی حسن بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے ہیں۔

    تیسرے صارف نے کے ایل راہول کی بیٹنگ تکنیک پر سوال اٹھائے اور لکھا کہ ’اسپنر کی گیند کو سمجھنا انہیں ابھی تک نہیں آیا ہے اور ’فلیپر‘ پر وکٹ دے کر چلتے بنے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایشیا کپ میں‌ بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف آخری لمحات میں ہارا ہوا میچ جتوا کر بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ کو رُلا دیا تھا بعدازاں وہی مداح آفریدی کی اننگز کی تعریف کرتے دکھائی دیے تھے۔

  • مراکشی فٹ بالر نے زندگی کی ‘تلخ یادوں’ سے پردہ اٹھادیا

    مراکشی فٹ بالر نے زندگی کی ‘تلخ یادوں’ سے پردہ اٹھادیا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے اسپین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تو دنیا حیران رہ گئی۔

    منگل کی رات قطر کے ایجوکیشن اسٹی سٹیڈیم میں میچ کے 90 منٹ فیصلہ کن ثابت نہ ہوئے تو دونوں ٹیموں کو 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔

    اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی تو فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جہاں مراکش کی ٹیم نے چار پینلٹی ککس میں سے تین پر گول کئے جبکہ ہسپانوی ٹیم پہلی تینوں پینلٹی ککس ضائع کرگئی۔Imageتاریخی فتح کے بعد مراکش کے اسٹار کھلاڑی اشرف حکیمی اپنی ٹیم کی ناقابل یقین جیت اسٹیڈیم میں بیٹھی اپنی والدہ کے ساتھ مناتے ہوئے نظر آئے اور سوشل میڈیا پر یہ مناظر سینکڑوں ٹائم لائنز کی زینت بنی۔

    یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئے

    اس سے قبل جب ورلڈ کپ میں مراکش نے بیلجیئم کو شکست دی تھی اس کے بعد بھی اشرف حکیمی اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔

    گذشتہ رات سپین کے خلاف فتح کے بعد بھی مراکشی کھلاڑی رقص کرتے ہوئے مجمع میں بیٹھی اپنی والدہ کے پاس پہنچے اور انہیں سینے سے لگا کر ان کے ماتھے پر بوسہ دیا۔Imageاشرف حکیمی کی پیدائش سپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی تھی لیکن انہوں نے فٹ بال کھیلنے کے لیے اپنے والدین کے آبائی ملک مراکش کا انتخاب کیا تھا۔

    مراکشی کھلاڑی اپنی والدہ سے محبت کی وجہ ماضی میں بھی کئی بار بتا چکے، اشرف حکیمی کی والدہ سعیدہ مو مراکش میں اپنے بیٹے کو کامیاب بنانے والی ماں کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں۔

    اشرف حکیمی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ہمارا تعلق ایک غریب مگر سفید پوش گھرانے سے ہے جنہیں اپنے کمانے اور کھانے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی تھی۔Imageمراکش فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی نے انکشاف کیا تھا کہ ’میری والدہ لوگوں کے گھروں کی صفائی کیا کرتی تھیں اور میرے والد سڑکوں پر مختلف اشیاء فروخت کیا کرتے تھے۔‘

    اشرف حکیمی اپنے فٹ بال کیریئر کو بھی اپنے والدین کی دین سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آج میں ہر روز ان کے لیے کھیلتا ہوں کیونکہ انہوں نے میرے لیے قربانیاں دیں اور انہوں نے میرے بھائیوں کو بہت سی چیزوں سے محروم اس لیے رکھا تاکہ میں کامیاب ہو سکوں۔

    اشرف حکیمی اس وقت فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے مستقل کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ اس سے قبل مشہور کلب ریال میڈرڈ اور اطالوی کلب انٹر میلان کی طرف سے بھی فٹ بال کھیلتے رہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئے

    بلاول بھٹو فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئے

    دوحہ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو قطری ہم منصب کی دعوت پر فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’فخر ہے پاکستان نے اس تاریخی لمحے میں مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز کے ذریعے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے فیفا کے صدر سے کراچی کے علاقے لیاری کے فٹبال ٹیلنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ میں آج اور کل آرام کا دن ہے جبکہ کوارٹر فائنل کے میچز 9 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

    فیفا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے دفاعی چیمپئن فرانس، سابق عالمی چمیپئن پرتگال، برازیل، ارجنٹینا کے علاوہ کروشیا، نیدر لینڈز، انگلینڈ اور مراکش نے کوالیفائی کیا ہے۔

    گزشتہ روز مراکش نے اسپین کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔

    مزید پڑھیں: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہوگی؟

    علاوہ ازیں کوارٹر فائنل کا پہلا میچ برازیل اور کروشیا کے مابین 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی روز ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    10 دسمبر کو پرتگال پہلی بار کوارٹر فائنل کھیلنے والی مراکش کا سامنا کرے گی جب کہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس اعزاز کے دفاع کیلیے انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • روہت شرما کا ایک اور عالمی ریکارڈ

    روہت شرما کا ایک اور عالمی ریکارڈ

    بھارت کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    بھارتی کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل اس فہرست میں پہلے نمبر ہیں۔

    روہت شرما نے بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 5 چھکے لگائے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے لگانے والے دوسرے بیٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    دائیں ہاتھ کے بلے باز واحد انڈین کھلاڑی ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے لگائے ہیں جب کہ وہ تیز ترین 500 چھکے مارنے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

    روہت شرما نے یہ سنگ میل 445 اننگز میں حاصل کیا ہے۔ کرس گیل 516 اننگز میں 553 چھکے لگانے پر ٹاپ پر ہیں۔