Tag: 2 کھیل

  • ورلڈ کپ: چارٹیموں نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ورلڈ کپ: چارٹیموں نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    کراچی : ورلڈ کپ کے پول اے سے کون سی ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلیں گی، فیصلہ ہوگیا۔ کرکٹ کا چیمپیئن کون بنے گا،اور کون  اپنے سر پر ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا تاج سجائے گا ۔

    فیصلہ انیتس مارچ کو میلبورن میں ہوگا۔ لیکن کوارٹرفائنل کیلئے چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔  بنگال ٹائیگر انگلش شیروں کو ڈھیر کرنے کے بعد عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بنی۔

    نیوزی لینڈ سب سے پہلے ناک آؤٹ میں کوالیفائی کرنے والی ٹیم بنی، کیوی ٹیم ایونٹ میں تمام ٹیموں کو روند کر پول میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ مشترکہ میزبان آسٹریلیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

    سری لنکا کو رنز کے پہاڑ تلے دبا کر کینگروز نے بھی کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ سری لنکن ٹائیگرز بھی انگلینڈ، بنگلہ دیش اور افغانستان کو دھول چٹاکر اگلے مرحلے میں پہنچے۔

    کرکٹ بے بی افغانستان اور بانی کرکٹ انگلینڈ ایک ایک فتح اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم تاحال جیت کیلئے ترستی رہ گئی۔

  • بنگلہ دیش کی انگلینڈ کو 15 رنز سے اپ سیٹ شکست

    بنگلہ دیش کی انگلینڈ کو 15 رنز سے اپ سیٹ شکست

    ایڈلیڈ: بنگلہ دیش نے بگ تھری کے ٹھیکیدار انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے باہر کا راستہ دکھادیا، انگلینڈ کو پندرہ رنز سے اپ سیٹ شکست دیکر بنگلہ دیش کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

    کرکٹ کا بانی انگلینڈ ورلڈ کپ سے فارغ کردیا گیا۔ ایڈلیڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے گوروں کو پندرہ رنز سے ہرا کرعالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اینڈرسن نے ابتدائی بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اپنے  کپتان کا بھرم برقراررکھا۔ محمود اللہ اور مشفیق الرحیم نے ایک سو اکتالیس رنز جوڑ کر بنگال ٹائیگرز کو مکمل تباہی سے نکالا،۔

    محمود اللہ کی سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دو سو چھیتر رنز کا ہدف دیا۔ معین علی اور ای این بیل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ بنگال بولرز نے شاندار کم بیک کرتےہوئے پہلے معین علی اور پھر بیل کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے انگلش مڈل آڈر کی کمر توڑ دی۔ جوس بٹلر اور کرس وکس نے پچہتر رنز جوڑ کر بنگلہ دیش کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی، لیکن بٹلر کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم دو سو ساٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    محموداللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ورلڈ کپ: انگلینڈ کی 276 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ: انگلینڈ کی 276 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    ایڈیلیڈ : ایڈیلیڈ : کرکٹ ورلڈ کپ میں آج انگلینڈ اور بنگلہ دیش اہم مقابلے میں مدِمقابل ہیں۔

    میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے ہیں، ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے دو سو چھیہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    انگلینڈ نے 21 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنالئے ہیں، ایئن بیل نے 66 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد نصف سنچری مکمل کی۔

    انگلینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری ، جب ایئن بیل نے معین علی کی کال پر رن بنانے سے انکار کیا اور معین علی 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

    انگلینڈ دوسرے کھلاڑی ایلکس ہیلز کو 27 رنز پر مرتضیٰ نے آوٹ کیا۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    بنگلہ دیش کا آغاز مایوس کن رہا، آٹھ کے مجموعی اسکور پر اوپنرز دھوکہ دے گئے، تیسری وکٹ کے لئے بنگلہ دیش کےکھلاڑیوں نے چھیاسی رنز کی شراکت قائم کی۔ سومیا سرکار چالیس رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔

    محمود اللہ اور مشفیق نے شاندار کھیل پیش کیا، محمود اللہ نے سینچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو تین رنز کی اننگز کھیلی جبکہ  مشفیق الرحیم نے نواسی رنزبنائے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ  ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    بنگلہ دیش کے 261 کے مجموعی اسکور پر مشفیق آؤٹ ہوئے،مشفیق 77 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صابر رحمان14 رنز بنا کر جارڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو پجھتر رنز بنائے، بنگلہ دیش انگلینڈ کو ہراکر کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

    یہ میچ بنگلہ دیش کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، بنگلہ دیش کو کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔ تاہم بنگلہ دیش کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے اس لیے بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

    انگلینڈ کو بنگلہ دیش اور اس کے افغانستان دونوں کو شکست دینی لازمی ہے تاکہ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔

    ورلڈ کپ میں بنگلہ ٹائیگرز نے اب تک چار میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر رہا اورایک میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا۔ جبکہ انگلش ٹیم نے بھی چار میچ کھیلے اور صرف ایک میچ جیتا اور تین ہارے ہیں۔ا

  • ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

    ایڈیلیڈ : کرکٹ ورلڈ کپ میں آج انگلینڈ اور بنگلہ دیش اہم مقابلے میں مدِمقابل ہیں۔

    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    بنگلہ دیش کی  جانب سے محمود اللہ اور مشفیق الرحیم  وکٹ پر موجود ہیں، بنگلہ دیش نے 34 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنالئے ہیں۔

    بنگلہ دیش کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی چوتھی گیند پر گر گئی، جب قیس دو رنز بنا کر اینڈرسن کا نشانہ بنے، جس کے بعد تیسرے اوور میں بنگلہ دیش کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا جب اینڈرسن نے تمیم اقبال کو آؤٹ کیا ، وہ 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     سرکار  نے 52 گیندوں میں 40 رنز بنا کر جارڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، معین علی نے چوتھی وکٹ اس وقت لی جب انھوں نے شکیب الحسن کو دو رنز پر آؤٹ کر دیا۔

    محمود اللہ 104 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 72 پر کھیل رہے ہیں، مشفیق نے 33 گیندوں میں 32 رنز بنائے ہیں۔ ان دونوں میں 57 رنز کی شراکت ہوگئی ہے۔

    یہ میچ بنگلہ دیش کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، بنگلہ دیش کو کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔ تاہم بنگلہ دیش کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے اس لیے بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

    انگلینڈ کو بنگلہ دیش اور اس کے افغانستان دونوں کو شکست دینی لازمی ہے تاکہ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔

    ورلڈ کپ میں بنگلہ ٹائیگرز نے اب تک چار میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر رہا اورایک میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا۔ جبکہ انگلش ٹیم نے بھی چار میچ کھیلے اور صرف ایک میچ جیتا اور تین ہارے ہیں۔

  • میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    سڈنی: آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برستے ہوئے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    ورلڈکپ2015ء کے 32ویں پول میچ میں سری لنکا کے خلاف گیلن میکس ویل نے 51گیندوں میں 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

     اس سے پہلے آسٹریلیا کے جیمز فلکنر 57گیندوں میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلین بیسٹمین تھے جبکہ میکس ویل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیسٹمین کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیائے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر تیز ترین سنچری آئر لینڈ کے کیون او برائن ہیں جنہوں نے 50گیندوں میں انگلینڈ کے خلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔

  • کوارٹرفائنل تک رسائی: پاکستان کوآئرلینڈ کیخلاف فتح درکار

    کوارٹرفائنل تک رسائی: پاکستان کوآئرلینڈ کیخلاف فتح درکار

    کراچی : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈھیر کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن کرلیں۔ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو آئرلینڈ کیخلاف فتح درکار ہوگی۔

    شاہینوں نے جنوبی افریقہ کو ہرا کرکوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں مزید روشن کرلی، کوارٹرفائنل میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم کو ڈو اینڈ ڈائی میچ میں آئرلینڈ کیخلاف یقینی جیت درکار ہوگی۔

    میچ ڈرا یا ٹائی ہونے کی صورت میں بھی پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔ پاکستان ٹیم پول بی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ قومی ٹیم آخری میچ میں کامیاب رہی تو کوارٹر فائنل میں شاہینوں کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو سکتا ہے۔

    شکست کی صورت میں قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہوسکتی ہے، کوارٹر فائنل میں چوتھی ٹیم کا فیصلہ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے ہوگا۔ آئرلینڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ویسٹ انڈیز آخری میچ میں یو اے ای کو ہرا کر چھ پوائنٹس کر سکتا ہےاور اگر آئرلینڈ کو بھارت اور پاکستان سے شکست ہوئی تو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے ایک ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پرہوگا۔

  • آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دیدی

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دیدی

    سڈنی : آسٹریلیا نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد چونسٹھ رنز سے شکست دے دی، گلین میکس ویل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سڈنی میں  کینگروز نے لنکن ٹائیگرز کا شکارکیا۔

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو رنز کے پہاڑ تلے دبا کر آؤٹ کلاس کردیا۔  آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپنرز نے کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھی۔

    اکتالیس رنز کے وارنر اور فنچ پویلین جا بیٹھے۔اسمتھ اور کلارک نے ایک سو چونتیس رنز کی شراکت قائم کرکے میچ میں کم بیک کیا، اسمتھ باہتر اور کلارک اڑستھ پر آؤٹ ہوئے۔

    اختتامی لمحات میں بلے بازوں نے بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے، میکس ویل، واٹسن اور ہیڈن نے جم کر پٹائی لگائی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بھی خوب مقابلہ کیا۔

    دلشان نے ایک اوور میں چھ چوکے جڑ کر جونسن کے چودہ طبق روشن کردئیے۔ کمار سنگاکارا نے مسلسل تیسری سنچری بناکرریکارڈ بنا لیا۔

    دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر تین سو بارہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میکسویل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • کامیابی کاکریڈٹ وقار یونس کو دوں گا، سرفراز احمد

    کامیابی کاکریڈٹ وقار یونس کو دوں گا، سرفراز احمد

    آکلینڈ: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے ہیرو سرفراز احمدکا کہنا ہےکہ کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، وقاریونس بہت اعتماددیتےہیں،کامیابی کاکریڈٹ انہیں دوں گا۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف جارحانہ اننگز اور تاریخی فتح میں بولرز کا ساتھ دینے والے سرفراز احمد کی آل راؤنڈ کارکردگی نے تاریخ بدل دی۔

    سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کےخلاف بڑامیچ تھا، نصف سنچری مکمل نہ کرنے پر بہت افسوس ہے، لیکن ٹیم میچ جیت گئی اس بات کی زیادہ خوشی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ کوچ اور کپتان نے بھرپور اعتماد دیا تھا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلو، میدان میں اترا تو جنوبی افریقی بولرز کو دباؤ میں آئے بغیر کھیلا جس کا فائدہ ہوا۔

    ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے پر سرفراز نے کہا کہ وکٹ کیپنگ ریکارڈ برابر کرنے پرخوشی ہے،کسی سےکوئی جھگڑانہیں ہوا،وقاریونس بہت اعتماد دیتےہیں،کامیابی کاکریڈٹ انہیں دوں گا۔

  • ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا سری لنکا کو تین سو ستتر رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا سری لنکا کو تین سو ستتر رنز کا ہدف

    سڈنی : کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کیلئے تین سو ستتر رنز کا ہدف دے دیا۔ سڈنی میں جاری پول اے کےاہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلوی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے سے قاصر رہے، وارنر نو اور ارون فنچ چوبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان مائیکل کلارک نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ مل کر ایک سو چونتیس رنز کی شراکت قائم کی۔

    کلارک اڑستھ اور اسمتھ بہتر رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں گلین میکسویل نے طوفانی باری کھیلتےہوئے کیرئیر کی پہلی اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔

    شین واٹسن سرسٹھ رنز بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا ور تھسارا پریرا نےدو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے۔ سڈنی میں میکس ویل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    وکٹ پر آتے ہی میکس ویل کا میٹر گھوم گیا، مار مار کر لنکن بولرز کو نانی یاد دلادی۔ میکس ویل کے لاٹھی چارج سے کوئی نہ بچ سکا، یاکرز کے بادشاہ لاستھ ملنگا بھی میکس ویل کو خاموش نہ کراسکے۔

    میکس ویل نے طوفانی باری کھیلتے ہوئے چھبیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور پھر اکیاون گیندوں پر سنچری داغ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

    میکس ویل کی طوفانی اننگز میں دس چوکوں اور چار فلگ شگاف چھکوں سے سجی تھی۔

  • نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    نیپئر: ورلڈ کپ 2015 کے سنسنی خیز معرکوں کا سلسلہ جاری ہے اورنیوزی لینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر کے میک لین پارک میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 187 رنز کا حدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے گپتل 57 اور میکلیم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیوزی لینڈ نے مطلوبہ حدف 36 اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا۔

    نیوزی لینڈ پول اے میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہے اور یہ اسکی پانچویں مسلسل کامیابی ہے۔

    افغانستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کوارٹر فائنل کے لئے کوالی فائی کرگیا ہے۔


    ورلڈ کپ 2015 کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کے لئے یہاں کلک کریں