Tag: spot fixing case

  • اسپاٹ فکسنگ کیس، شاہ زیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 10 اگست کو سنایا جائے گا

    اسپاٹ فکسنگ کیس، شاہ زیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 10 اگست کو سنایا جائے گا

    کراچی: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل پاکستانی بلے باز شاہ زیب حسن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوگیا جو 10 اگست کو سنایا جائے گا جبکہ کرکٹر ناصر جمشید نے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جواب جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے معطل کھلاڑی ناصر جمشید کے اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں ہوئی۔

    ناصر جمشید نے عدالت کا آگاہ کیا کہ میں بلّوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہوں بس اسی وجہ سے دیگر کھلاڑیوں سے روابط بڑھ گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس، کرکٹرناصرجمشید پرایک سال کی پابندی عائد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید نے اسکائپ کے ذریعے ٹریبونل میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور وہ  اپنے کاروبار کی کوئی دستاویزات پیش نہ کرسکے۔

    ٹربیونل نے ناصر جمشید کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی، آئندہ ہونے والی سماعت پر وکیل کو حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی بلے باز شاہ زیب حسن کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 10 اگست کو سنایا جائے گا۔

    قبل ازیں گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی تھی جس کے دوران ناصر جمشید کے وکلا پیش نہیں ہوسکے تھے تو ٹریبونل نے آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد جمعے کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ : خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں اسپاٹ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ناصر جمشید، شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

    اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کیں جس کے بعد محمد عرفان کو کھیلنے کی اجازت ملی جبکہ 11 دسمبر 2017 کوکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر ایک سال کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ناصر جمشید پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں فرد جرم عائد

    ناصر جمشید پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں فرد جرم عائد

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ شاہ زیب حسن کا کیس ٹریبونل کے سپرد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹر ناصر جمشید کو پی سی بی نے چارج شیٹ جاری کردی ہے، ناصر جمشید کو الزامات کا جواب دینے کیلئے 14 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ چارج شیٹ میں ناصر جمشید پر تحقیقات میں عدم تعاون اور تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ناصر جمشید کی اہلیہ نے سماجی رابطے جکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کو تنقید کانشانہ بنایا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے ناصر جمشید کے وکیل کو جواب نہیں دیا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں اور بکیز کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے ناصر جمشید کو کرائم ایجنسی نے فروری میں حراست میں لیا تھا اور وہ اپریل تک ضمانت پر رہا ہیں۔ کرکٹر ناصر جمشید پی ایس ایل سیزن 2 کا حصہ نہیں تھے بلکہ اس وقت انگلینڈ میں کوچنگ کورسز کر رہے تھے۔

    علاوہ ازیں اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچویں کرکٹر شاہ زیب حسن کے الزامات کا دفاع کرنے کے بعد ان کا کیس ٹربیونل کے حوالے کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس حوالے سے کرکٹرز شرجیل خان اورخالد لطیف کا کیس پہلے ہی ٹریبونل کے پاس ہے۔

  • اسپاٹ‌ فکسنگ کیس: ایف آئی اے اور پی سی بی میں‌ اختلافات ختم

    اسپاٹ‌ فکسنگ کیس: ایف آئی اے اور پی سی بی میں‌ اختلافات ختم

    اسلام آباد: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں کھلاڑیوں سے تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے، دونوں نے مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارہ) افسران کے درمیان اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات میں دو طرفہ معاونت پر اتفاق کیا گیا۔

    فیصلہ کیا گیا کہ محکمانہ انکوائری کی تکمیل تک دونوں ادارے ایک دوسرے کو معاونت فراہم کریں گے، پی سی بی تحقیقات مکمل ہونے پر ڈیٹا ایف آئی اے کو فراہم کرے گا، ایف آئی اے پی سی بی انکوائری کو فرانزک اور دیگر معاونت فراہم کرے گی۔

    اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ادارے قانون نافذ کرنےو الے اداروں سے مل کر واضح طریقہ کار مرتب کریں گے پی سی بی اور ایف آئی اے وزارت داخلہ کو باضابطہ طور پر درخواست دے گی۔

    جوا لگانے والی ویب سائٹس کو بند کرانے کا فیصلہ

    مزید فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی اے کی مدد سے کرکٹ پر جوا لگانے والی ویب سائٹس کو بند کیا جائے گا، اسپاٹ فکسنگ پر ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھے گی جب کہ مقدمے کا اندراج پی سی بی کی انکوائری مکمل ہونے پر ہوگا۔