Tag: Spy balloon

  • جاسوسی غبارہ تباہ کرکے بتادیا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں، جوبائیڈن

    جاسوسی غبارہ تباہ کرکے بتادیا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں، جوبائیڈن

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائئیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی فضائی حدود کی خلاف کرنے والے جاسوسی غبارے کو گرا کر ہم نے بتا دیا ہے کہ ہم مزید کیا کرسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع کیمپ ڈیوڈ سے وائٹ ہاوس واپسی پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ چین سے امریکہ کی جاسوسی ہی کی توقع رکھی جاسکتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں کہ کیا غبارے کا واقعہ امریکہ اور چین تعلقات کو کمزور کرے گا؟ کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ نہیں ہم نے چین پر صرف یہ واضح کیا ہے کہ ہم کیا کچھ کرسکتے ہیں۔

    وہ ہماری پوزیشن کو سمجھ رہے ہیں ہم بالکل بھی پیش قدمی نہیں کریں گے، ہم نے وہی کیا ہے جو کرنا ضروری تھا، کمزور کرنے یا مضبوط بنانے کی بات نہیں یہ صرف ایک حقیقت ہے”

    بائیڈن نے کہا کہ غبارے کو اس وجہ سے نہیں گِرایا گیا کہ رائے عامہ کو پتا چل گیا تھا بلکہ غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی میں نے موزوں وقت پر اور جلد از جلد اسے گرانے کے احکامات جاری کر دئیے تھے۔

    اس سوال کے جواب میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ چین پر اعتماد کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ مسئلہ یہ فیصلہ کرنے کاہے کہ ہم کن شعبوں میں چین کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں اور کن شعبوں میں ہمیں اس سے اختلاف ہے۔

  • بھارتی پولیس کا پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

    بھارتی پولیس کا پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

    نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک بار پھر مضحکہ خیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے کھیتوں سے ملنے والے کھلونا غباروں کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا، خفیہ ایجنسی بھی حرکت میں آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع شری گنگانگر کے مٹیلی راٹھن تھانہ علاقہ میں ایک کھیت میں مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے آیا ہوا کھلونا نما غبارہ برآمد کیا گیا۔

    اس حوالے سے پولس ذرائع نے بتایا ہے کہ صبح دولت پورہ گاوؤں کے قریب لوگوں نے کرشن لال جاٹ کے نرما کے کھیت میں کٹیلی تاربندی کے نزدیک کسی نے غبارہ کو دیکھا۔

    پولس کے مطابق غبارہ نما کھلونا تقریباً دو فٹ لمبا اور ایک فٹ چوڑا ہے، پلاسٹک سے بنے اس غبارہ پر پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) کے ساتھ نیچے کی طرف انگریزی میں کچھ مشکوک قسم کے نمبر لکھے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ کھلونا بنانے والی کمپنی کا کوئی کوڈ نمبر ہو۔ غبارہ پر پاکستان کا چاند تارہ کا نشان بھی ہے، پولیس نے غبارہ ضبط کرلیا ہے۔

    پولس کے مطابق یہ غبارہ سرحد پار سے ہوا کے ذریعہ ادھر آیا ہے، غبارہ میں فی الحال کچھ مشتبہ نہیں ہے، اس سلسلے خفیہ ایجنسی بھی معاملے کا پتہ لگا رہی ہے، اس سرحدی علاقہ میں ایسے غبارہ اور کھلونا نما غبارہ اکثر سرحد پار سے اڑکر آتے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اداروں کی جانب سے پاکستان کیخلاف  مضحکہ خیز دعوے کیے جاتے رہے ہیں جسے آج تک ثابت نہیں کیا جا سکا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام، بھارت میں ایک اور کبوتر گرفتار

    گزشتہ ماہ بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کٹھوا کے سرحدی علاقے سے ایک کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا، جس پر شک تھا کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے خاص تربیت دی ہے۔