Tag: spying for Israel

  • ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

    ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

    ایران: جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں ایک شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے سزائے موت پانے والے روزبہ وعدی کو عدالتی کارروائی اور سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔

    پھانسی کی سزا پانے والے جاسوس پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران مارے گئے جوہری سائنس دان کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

    واضح رہے کہ ایران حالیہ برسوں میں کئی ایسے افراد کو گرفتار کرکے سزا دی جاچکی ہے جن پر اسرائیل یا مغربی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب ترکیہ انٹیلی جنس اکیڈمی نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے۔

    ترکیہ انٹیلی جنس اکیڈمی نے 12 روزہ جنگ اور ترکیہ کیلئے اسباق نامی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر سفارتی رابطے فوری اور ناگزیر ہو چکے ہیں۔

    رپورٹ میں سائبر، الیکٹرانک اور نفسیاتی جنگ کو مستقبل کیلئے مرکزی ہتھیار قرار دیا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان

    رپورٹ کے مطابق ایران کے ہائپرسونک اور بیلسٹک میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کیلئیچیلنج رہے ہیں۔ ایرانی میزائلوں سے تل ابیب، حیفہ، بین گوریان ایئرپورٹ اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

    اسرائیل نے ایران کے اعلیٰ فوجی، انٹیلی جنس افسران اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے اور جدید انٹیلی جنس نظام جنگ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تینوں افراد کو اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعاون اور ہلاکت خیز آلات کی اسمگلنگ کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے الزام میں 700 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

    اس سے قبل بھی ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم ’موساد‘ سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

    ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے محمدامین شایستہ نامی ایک قیدی کو پھانسی دے دی جسے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ مبینہ طور پر تعاون کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ایرانی میڈیا کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تسنیم نے اسے "موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کا سربراہ” قرار دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد ایرانی حکام کم از کم 6 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے چکے ہیں۔

  • ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ان تمام افراد کو ایران کے شہر یزد میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان مبینہ طور پر مختلف سائٹس کی تصاویر لے رہے تھے اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو معلومات بھیج رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ- تمام خبریں

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون بروز جمعہ باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل کی 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر اب تک 150 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔