Tag: squash

  • اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

    اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

    ایڈیلیڈ: پاکستان کے نوجوان اسکواش پلئیر اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے ڈنکن لی کو پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے تین صفر سے آؤٹ کلاس کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اشعب کی فتح کا اسکور گیارہ آٹھ، بارہ دس اور گیارہ نو رہا، اشعب عرفان نے سیمی فائنل میں ہم وطن حمزہ خان کو تین صفر سے ہرایا تھا اور ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن بننے پر اشعب کو مجموعی طور پر 9 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم سے  نوازا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اشعب کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی سطح پر ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کا لمحہ ہے، جو ماضی میں اسکواش کے میدان میں عالمی شہرت رکھتا رہا ہے۔

  • برٹش جونیئر اوپن: قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ

    برٹش جونیئر اوپن: قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ

    لاہور: پاکستان جونیئر اسکواش ٹیم برٹش جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی 4 کیٹیگریز میں حصہ لیں گے، جونیئر کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے لیے بھرپور محنت کی ہے۔

    انڈر19 ٹیم میں حارث قاسم حمزہ شریف اور اوزیر شوکت شامل ہیں۔ انڈر 17 ٹیم میں نورزمان اسداللہ اشہاب عرفان اور والد خلیل شامل ہیں۔ انڈر 15 ٹیم میں حمزہ خان اور انس علی بخاری شامل ہیں۔

    جبکہ انڈر 13 ٹیم میں سخی ترین اور عبداللہ نواز شامل ہیں، آصف خان ٹیم کوچ، آفتاب قریشی اور حسین ادوانی ٹیم مینیجرز ہیں، جونیئر کھلاڑیوں نے دورہ برطانیہ سے قبل ملک کے لیے جم کر کھیلنے کا عزم کیا۔

    ٹیکساس، حزیفہ ابراہیم نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

    قومی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں، میزبان کے میدان میں حریف کو شکست دیں گے۔

    خیال رہے کہ ملک میں اسکواش کے فروغ کے لیے بھی انتظامیہ اقدامات کررہی ہے۔ جبکہ پاکستان میں 2019 کھیل سے متعلق اہم سال ثابت ہوا ہے، شاہینوں نے جہاں عالمی سطح پر کئی ٹائٹل اپنے نام کیے وہیں ملک میں بھی عالمی کرکٹ بحال ہوئی۔

  • چالیس سال اسکواش پر حکمرانی کرنے والا پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ سے باہر

    چالیس سال اسکواش پر حکمرانی کرنے والا پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ سے باہر

    اسلام آباد: اسپورٹس کے شعبے میں‌ پاکستان کے زوال کا سفر جاری ہے، چالیس سال اسکواش پر حکمرانی کرنے والا پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ سے باہر ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق دنیائے اسکواش کو جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے کھلاڑی دینے والے پاکستان میں آج اس کھیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے.

    [bs-quote quote=”پاکستان 1993 میں  آخری بار کراچی اس ایونٹ کا چیمپین بنا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ سے باہر ہوگیا ہے، اسی کی وجہ انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہی بنی.

    ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں انٹری کی آخری تاریخ 16 جولائی تھی، مگر پانچ ہزار پاونڈ فیس جمع نہ کروانے پر پاکستان اس اہم ایونٹ سے باہر ہوگیا.

    ورلڈ اسکواش ٹیم چیمپین شب میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، یہ ٹورنامینٹ 14 سے 22 دسمبر تک واشنگٹن ڈی سی میں کھیلا جائے گا.

    اس وقت ورلڈ اسکواش ٹیم چیمپین شب کا دفاعی چیمپین مصر ہے، جسے مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا ہے.

    پاکستان چھ بار ورلڈ اسکواش ٹیم چیمپین شپ کا حصہ رہا ہے، پاکستان 1993 میں  آخری بار کراچی اس ایونٹ کا چیمپین بنا.

    البتہ اب ہاکی کے مانند اسکواش بھی انتطامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو کر اپنی اہمیت کھو بیٹھا ہے.

    .

  • ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ، پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح

    ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ، پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح

    پتایا : ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 2 صفر سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری انیسویں ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ فائنل میں بھی جاری رہا، پاکستان نے سیمی فائنل میں ہانک کانگ کو دو صفر سے شکست دینے کے بعد روائتی حریف کو دھول چٹا دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی پلیئرز فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا، پہلے فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر چوہڑانی کے خلاف 3-2 سے فتح حاصل کی، فرحان ہاشمی نے میچ 11-2، 9-11، 7-11، 11-5، 9-11 سے جیتا تھا۔

    دوسرے پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے بھارتی کھلاڑی اتکرش بیہانی کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 3-0 سے فتح اپنے نام کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواش چیمپئین شپ میں ہر کھلاڑی کو پانچ پانچ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنی تھی، پاکستان کے پہلے دو کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست سے فاش کردیا جس کے بعد تیسرا مقابلہ منعقد ہی نہیں ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ کا ٹائٹل جیتنے پر کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے فتوحات کا شاندار سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے پانچوں مقابلوں میں چین، تائپے، سری لنکا، کوریا، ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کو شکست دینے کے بعد فائنل میں بھارت کو بھی ہرا کر فہرست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

    ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ پاکستان کی فتح کے بعد اسکواش فیڈریشن نے 2021 کی میزبانی پاکستان کو دے دی۔

    جونئیر اسکواش چیمپئین شپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ اسکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری طاہر سلطان نے کی۔

  • شکاگوجونیئر اوپن گولڈ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

    شکاگوجونیئر اوپن گولڈ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

    واشنگٹن: پاکستان کے جونیئر اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکاگو جونیئر اوپن گولڈ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی جونیئر اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکاگو جونیئر اوپن گولڈ چیمپیئن شپ کا فائنل جیت لیا۔

    حذیفہ نے فائنل میں امریکا کے مائلو فریڈ مین کو تین دو سے ہرایا۔

    رواں سال حذیفہ نےچوتھا انٹرنیشنل ٹائٹل جیتا ہے۔

    جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھارت کے شہر چنائے میں جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ کھیلی گئی تھی۔

    جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے ننھے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے انڈر 15 ، انڈر 17 اور انڈر 19 کے ٹائٹل جیت لیے تھے۔

    ایشین چیمپئن شپ کے انڈر 15 میں پاکستان کے محمد حمزہ ، انڈر 17 میں پاکستان کے حارث قاسم اور انڈر 19 میں پاکستان کے عباس زیب نے ٹائٹل جیتے تھے، جبکہ انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے انس شاہ کو شکست ہوئی تھی۔

  • جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    اسلام آباد: بھارتی شہر چنائے میں کھیلے گئے جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد جونیئر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں قومی جونیئر ٹیم نے 3 ٹائٹل اپنے نام کیے، قومی ٹیم نے انڈر 19، 17، 15 ٹائٹل جیتے۔

    وطن واپس پہنچے پر ٹیم کا استقبال سیکریٹری پاکستان اسکواش فیڈریشن نے کیا، خیال رہے کہ انڈر 13 فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے سلور میڈل جیتا۔

    ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی

    ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں انڈر نائنٹین سے عباس زیب نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی اور پھر ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

    انڈر سیونٹین کیٹگری میں حارث قاسم نے کامیابی حاصل کی۔ محمد حمزہ اور بھارت کے ارنوو سارین انڈر ففٹین کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں اور قومی اسکواش کھلاڑی نے ٹائٹل جیت لیا۔

    دوسری جانب گذشتہ دنوں پاکستان کے تیرہ سالہ اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، حذیفہ نے انڈر ففٹین فائنل میں امریکی حریف کو تین صفر سے ہرایا تھا۔

  • ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی

    ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی

    نئی دہلی: بھارتی شہر چنائی میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے انڈر نائنٹین سے عباس زیب نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

    انڈر سیونٹین کیٹگری میں حارث قاسم نے کامیابی حاصل کی۔محمد حمزہ اور بھارت کے ارنوو سارین انڈر ففٹین کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

    13سالہ حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

    انس علی خان بھی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انڈر تھرٹین کے فائنلسٹ بن گئے۔

    دوسری جانب گذشتہ دنوں پاکستان کے تیرہ سالہ اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، حذیفہ نے انڈر ففٹین فائنل میں امریکی حریف کو تین صفر سے ہرایا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے نوعمر اسکواش کے کھلاڑی تیرہ سالہ حذیفہ ابراہیم نے امریکا کے شہر ہوسٹن میں کھیلی گئی سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی روہیل باتھیجا کو دو کے مقابلے میں ایک پوائنٹ سے شکست دی تھی۔

  • عائشہ تارڑ اسکواش ٹورنامنٹ میں امریکی نمائندگی کرنے والی کم عمر پاکستانی

    عائشہ تارڑ اسکواش ٹورنامنٹ میں امریکی نمائندگی کرنے والی کم عمر پاکستانی

    واشنگٹن : امریکی طالبہ عائشہ تارڑ رواں ہفتے اسکواش کے عالمی ٹورنامنٹ میں امریکا کی نمائندگی کریں گی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی لڑکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور کی رہائشی پاکستانی نژاد عائشہ تارڑ کم عمری میں ہی دنیا بھر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اسکواش کے میدان میں درجن سے زائد ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

    پاکستانی نژاد امریکی طالبہ نے محض 11 برس کی عمر میں امریکا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انڈر 13 میں امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 اگست کو کینیڈا کے خلاف ’بیٹر آف دی بارڈر ٹورنامنٹ‘ کھیلیں گی۔

    عائشہ تارڑ کم عمری میں اسکواش ٹورنامنٹ میں امریکا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں، عائشہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اسکواش کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں‘۔

    پاکستانی نژاد طالبہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اسکواش کے حوالے سے بہت مشہور ہے، اسکواش کی پاکستانی کھلاڑی جنگیز خان نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور میں نے ان کے اسکوئش کی تمام ویڈیوز دیکھیں ہیں‘۔

    عائشہ تارڑ نے بتایا کہ ’میں جب 7 برس کی تھی تو میری والدہ نے مجھے اسکواش کے بارے میں بتایا اور کھیلنا سکھایا تھا، اس کے بعد میں مسلسل اسکواش کھیل رہی ہوں‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین نے مجھے قومی اور عالمی سطح پر لانے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، میری جتنی بھی کامیابیاں ہیں وہ سب میرے والدین کی وجہ سے ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان میں 19سال بعد اسکواش کے عالمی ٹورنامنٹس کا اعلان

    پاکستان میں 19سال بعد اسکواش کے عالمی ٹورنامنٹس کا اعلان

    اسلام آباد: اسکواش فیڈریشن نے پاکستان میں مرد اور خواتین کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد کا اعلان کردیا، چیمپئن شپ 17 سے 24 دسمبر تک وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے گی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں 17 سے 24 دسمبر تک اسکواش کے عالمی مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے منعقد کرنے کا یہ اعزاز پاکستان کو 19 سال بعد حاصل ہوگا جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں بھارت، ہانگ کانگ، ملائیشیا، فرانس، آسٹریلیا، امریکا، اسپین، پرتگال، آئرلینڈ اور ایران سمیت دیگر مختلف ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ بھارتی خاتون اسکواش پلیئر سچیکا انگالے بھی شرکت کریں گی۔

    طاہر سلمان کا کہنا تھا کہ جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں کو 25 ہزار جبکہ مردوں کو 50 ہزار ڈالر کی رقم بطور انعام دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے بھارت کو اسکواش ایونٹس کی میزبانی نہ دینے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے بھارت کو اسکواش ایونٹس کی میزبانی نہ دینے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے عالمی اسکواش فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی ایونٹ کی میزبانی بھارت کو نہ دی جائے‘ پاکستان کی جانب سے یہ مطالبہ ویزے جاری نہ کرنے کے بعد کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سکوائش فیڈریشن نےکے نائب صدر قمر زمان نے بھارت کی جانب سے ایشین سکوائش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن ، پی ایس اے اور ایشین اسکواش فیڈریشن کو اپیل کی ہے کہ آئندہ بھارت کو کسی بھی ایونٹ کی میزبانی نہ دی جائے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایشین اسکواش چیمپن شپ کا انعقاد پاکستان کے بغیر نامکمل ہے کیونکہ پاکستان سینئر اور جونئیر ایشین اسکواش چیمپن شپ کے کئی مرتبہ فاتح رہے ہیں۔

    پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی


    یاد رہے کہ گزشتہ سال تائیوان میں کھیلے جانے والے ایشین اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیتا تھا‘ فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

    بھارت کی جانب سے عالمی شہرت کے حام کھلاڑیوں کو ویزے نہ جاری کرنے سے بھارت کی نیت واضح ہورہی ہے کہ وہ کرکٹ کے بعد اسکواش میں بھی اپنی روایتیِ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پولینڈ میں منعقد ہونے والی ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ بھی پاکستان کے نام رہی تھی، فائنل میں پاکستان کی جانب سے اسرار احمد اور عباس شوکت نے کامیابیاں حاصل کیں تھی۔