Tag: Squash player

  • گوگل نے اپنا ڈوڈل لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کے نام کردیا

    گوگل نے اپنا ڈوڈل لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کے نام کردیا

    دبئی : پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو گوگل نے شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عظیم کھلاڑی کے اعزاز میں اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا، آج کے دن انہوں نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کی خدمات کے اعتراف میں آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا ہے کیونکہ آج کے دن انٹرنیشنل آئیکن ہاشم خان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

    سال 1951 میں آج کے دن، یعنی 4 اپریل کو پاکستان میں اسکواش کے معروف کھلاڑی ہاشم خان نے برٹش اوپن سکواش چیمپیئن شپ جیتی تھی، جس نے انہیں بین الاقوامی سطح پر پہچان دی۔

    یاد رہے کہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ اسکواش کا سب سے پرانا اور مستند ٹورنامنٹ ہے، اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے بعد، ہاشم خان اپنے وطن پاکستان ایک ہیرو کی طرح لوٹے تھے، جہاں ان کا استقبال لاکھوں لوگوں نے کیا تھا۔ گوگل کے مطابق، 1951 کی اس فتح کے بعد، آنے والے 46 برسوں میں یہ ٹورنامنٹ 29 بار ہاشم خان یا ان کے کسی رشتہ دار نے جیتا۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، اسکواش کے لیجنڈری کھلاڑی اعظم خان لندن میں انتقال کرگئے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث اسکواش کے لیجنڈری کھلاڑی اعظم خان 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، گزشتہ ہفتے اعظم خان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اعظم خان پاکستان کے لیجنڈری اسکواش پلیئر ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے، وہ 1959سے 1962 تک مسلسل 4 بار برٹش اوپن اسکواش چیمپئن رہے۔

  • 13سالہ حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

    13سالہ حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

    لاہور : پاکستان کے تیرہ سالہ اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، حذیفہ نےانڈر ففٹین فائنل میں امریکی حریف کو تین صفر سے ہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوعمر اسکواش کے کھلاڑی تیرہ سالہ حذیفہ ابراہیم نے امریکہ کے شہر ہوسٹن میں کھیلی گئی سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی روہیل باتھیجا کو دو کے مقابلے میں ایک پوائنٹ سے شکست دی۔

    پاکستانی کھلاڑی حذیفہ نے کیریئرکا پندرہواں ٹائٹل جیتا۔ اس سے قبل وہ جاپان جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ سنگلز کاتائٹل بھی جیت چکے ہیں۔