Tag: Squid Game

  • معروف اداکار بھی ’اسکویڈ گیم‘ کے سحر میں مبتلا

    معروف اداکار بھی ’اسکویڈ گیم‘ کے سحر میں مبتلا

    سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی نیٹ فلکس کے سپر ہٹ شو ’اسکویڈ گیم‘ کے سحر میں مبتلا ہوگئے اور مداحوں سے رائے مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے ’اسکویڈ گیم‘ دیکھنے سے متعلق رائے طلب کرلی، اپنے ٹوئٹ میں ادکار نے لکھا کہ نیٹ فلکس کے شو  اسکویڈ گیم کی غیر معمولی شہرت نے مجھے یہ شو دیکھنے کے لیے دلچسپی پیدا کردی ہے۔

    عدنان صدیقی نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی یہ شو اس قابل ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے وقت نکالا جائے؟‘

    دوسری جانب جنوبی کورین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ نیٹ فلیکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن چکی ہے، اس سیریز کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں باضابطہ طور پر 111 ملین تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اب تک نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کسی بھی سیریز کے مداحوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

    نیٹ فلکس کے مطابق ‘اسکوئیڈ گیمز’ پاکستان میں حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز اور اس وقت پلیٹ فارم پر نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان ہے۔

  • مقبول ترین ڈراما سیریز ’اسکوئڈ گیم’ کے سیزن ٹو سے متعلق بڑا اعلان

    مقبول ترین ڈراما سیریز ’اسکوئڈ گیم’ کے سیزن ٹو سے متعلق بڑا اعلان

    نیٹ فلکس پر جنوبی کوریا کی سیریز ’سکوئڈ گیم‘ کا پہلا سیزن ختم ہوا تو کامیاب ترین ڈراموں میں شامل ہونے والی پروڈکشن کے سیزن ٹو سے متعلق گفتگو اور انتظار شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

    سکوئڈ گیمز کیا ہے؟

    جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل ہے، اس سنسنی خیز ڈراما سیریز میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو 45.6 ارب (3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے۔

    فرنٹ میں اس سیریز کا وہ کردار ہے جو ’سکوئڈ گیم‘ کروا رہا ہے اور اس کا بھائی ایک پولیس والا ہے جو اس گروہ کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

    سیریز کا مرکزی کردار ’جی ہن‘ پہلے سیزن کے آخر میں امریکا کی فلائٹ چھوڑ کر واپس ’سکوئڈ گیم‘ میں حصہ لینے کی سوچتا ہے اور وہیں اس کی نویں اور آخری قسط کا اختتام ہوجاتا ہے۔

    پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز قرار

    یہ ڈراما سیریز ایک ماہ سے کم عرصے میں دنیا بھر میں مقبول ہوچکی ہے، نیٹ فلکس کے مطابق ‘سکوئیڈ گیمز’ پاکستان میں حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز اور اس وقت پلیٹ فارم پر نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا اس سیریز کے چرچے سے بھرا پڑا ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس شو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

    علی مش نامی ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’ذرا سکوئڈ گیم کو پاکستان میں تصور کریں اور آپ کو گن پوائنٹ پر اکڑ بکڑ بمبے بو کھیلنا پڑے۔‘

    شانزا گوندل نامی صارف نے بھی اسی طرح کا ایک سوال کیا تو لکھا ’اگر سکوئڈ گیم پاکستان میں کھیلا جاتا تو اس شو میں کون سے پاکستانی گیم شامل ہوتے؟‘

    یہ بھی پڑھیں: اسکول نے اسکوئڈ گیم دیکھنے والے بچوں کے والدین کو خبردار کردیا

    دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین یہ پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کیا ’سکوئڈ گیم‘ کا دوسرا سیزن آئے گا؟

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ’سکوئڈ گیم‘ کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے کہا کہ ان پر سیزن ٹو کے لیے بہت دباؤ ہے،  مگر ہم  اس سیریز کا پہلا سیزن تیار کرکے اتنا تھک گئے تھے کہ ہم  نے دوسرے سیزن کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔

    ’لیکن اب چونکہ یہ ایک بڑی سیریز بن چکی ہے تو لوگ مجھ سے نفرت کریں گے اگر میں نے سیزن ٹو  نہیں بنایا۔ میرا خیال ہے  مجھے یہ کرنا پڑے گا۔‘

    یہ سیریز 9 اقساط پر مشتمل ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

    کورین زبان میں دلچسپی

    دوسری جانب نیٹ فلکس کے ہٹ کورین شو ’سکویڈ گیم‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سے لوگوں کی کورین زبان سیکھنے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، زبان سیکھانے والی ایک امریکی ویب سائٹ ڈولنگو کی ایک رپورٹ کے مطابق ’سکویڈ گیم‘ کے پریمیئر کے صرف دو ہفتوں کے بعد برطانیہ میں کورین زبان سیکھنے کے لیے سائن اپ کرنے والے نئے صارفین کی تعداد میں 76 فیصد اور امریکا میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    اس کے علاوہ رواں ہفتے آکسفورڈ انگلش ڈکشنری نے بھی اپنے نئے ایڈیشن میں چھبیس نئے الفاظ کا اضافہ کیا جوکہ کورین زبان کے ہیں۔

     

  • اسکوئڈ گیم کی گڑیا اب گہری نیند سونے والوں کو جگائے گی

    اسکوئڈ گیم کی گڑیا اب گہری نیند سونے والوں کو جگائے گی

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اس وقت جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم چھائی ہوئی ہے، اس سیریز میں دکھائی جانے والی گڑیا اور دیگر کھیلوں کو مختلف انداز میں دنیا بھر میں پیش کیا جارہا ہے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیریز میں دکھائی جانے والی گڑیا جیسی ایک الارم کلاک بنائی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گڑیا ہاتھ میں گھڑی لیے کھڑی ہے اور فلم میں موجود گڑیا والا گانا گا رہی ہے، جیسے ہی 8 بجتے ہیں گڑیا گانا روک کر قریب سوئے شخص کی طرف گردن گھماتی ہے۔

    اس کے بعد اس کا منہ کھلتا ہے اور ایک چھوٹا سا تیر اس کے منہ سے نکل کر اڑتا ہوا سوئے ہوئے شخص کو لگتا ہے جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔

    کچھ نے اس الارم کلاک کو نہایت خوفناک قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ انہیں نیند سے جگانے کے لیے ایسے ہی کسی الارم کلاک کی ضرورت ہے۔

    دنیا بھر میں مقبول یہ سیریز جلد ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن جائے گی۔ سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف پریشانیوں کا شکار افراد رقم کی خاطر ایک گیم کھیلنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں ان سے بچوں کے کھیلنے والے گیمز کھلائے جاتے ہیں۔

    تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوجاتی ہے جب ہارنے والے کو موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد یہ بے ضرر کھیل زندگی اور موت کی جنگ میں بدل جاتے ہیں۔

  • اسکول نے اسکوئڈ گیم دیکھنے والے بچوں کے والدین کو خبردار کردیا

    اسکول نے اسکوئڈ گیم دیکھنے والے بچوں کے والدین کو خبردار کردیا

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اس وقت جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم چھائی ہوئی ہے، تاہم اس سیریز کی وجہ سے بچوں میں پرتششد رجحانات فروغ پانے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    انگلینڈ میں ایک اسکول نے والدین کو خط لکھا ہے اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسکوئڈ گیم دیکھنے والے بچے اسی سیریز کی طرز پر کھیلنے لگے ہیں جس میں بچے فرضی طور پر ایک دوسرے کو گولیاں مارتے ہیں۔

    خط میں والدین کو مخاطب کر کے کہا گیا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ بچوں کی اکثریت نے نیٹ فلکس پر ویب سیریز اسکوئڈ گیم دیکھی ہے، ہم نے نوٹس کیا ہے بچے اسکول کے دوران اسی طرز کے کھیل کھیلنے لگے ہیں جس کے باعث دوستوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

    اسکول انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ سیریز میں پرتشدد مناظر دیکھنے کے بعد بچے بھی اسکول میں ایسے ہی رویے کا مظاہرہ کرنے لگے ہیں جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    خط میں کہا گیا کہ پرتشدد مناظر کی وجہ سے ہی اس سیریز کو 15 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، یہ پرائمری اسکول کے بچوں کے لیے ہرگز موزوں پروگرام نہیں ہے۔

    اسکول کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے بچے جو اس سیریز کی طرز پر کھیلتے ہوئے اور پرتشدد رویہ اپناتے ہوئے پائے گئے ان کے والدین کو طلب کیا جائے گا اور ضروری کارروائی کی جائے گی۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ اقدام بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہوچکی ہے اور یہ جلد ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بننے جارہی ہے۔

  • اسکوئڈ گیم میں دکھائے جانے والے نمبر پر روزانہ ہزاروں کالز موصول

    اسکوئڈ گیم میں دکھائے جانے والے نمبر پر روزانہ ہزاروں کالز موصول

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اس وقت جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم چھائی ہوئی ہے، تاہم اس سیریز کی وجہ سے ایک شخص نہایت مشکل کا شکار ہوگیا کیونکہ اس کا فون نمبر اس سیریز میں دکھایا گیا ہے۔

    جنوبی کوریا میں بچوں کے کھیلوں پر بننے والی اسکوئڈ گیم نامی سیریز اس وقت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہورہی ہے، اس میں بچوں کے کھیل کو مارو یا مرجاؤ جیسے خوف ناک گیم میں بدلا گیا ہے جس میں جیتنے والے کو پونے چار کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی۔

    اس سیریز میں ایک نمبر دکھایا گیا ہے جو فرضی سمجھا گیا لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ نمبر جنوبی کوریا کے صوبے چیئنگائی میں رہنے والے ایک شخص کا ہے۔

    سیریز میں نمبر دکھائے جانے کے بعد ناظرین نے اسے نوٹ کرلیا اور اس پر کالز شروع کردیں جس کے بعد اس نمبر کا مالک پریشان ہوگیا، اس کا کہنا ہے کہ اسے دن میں 4 ہزار کے قریب کالز آرہی ہیں۔

    نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ جنوبی کوریا میں ایک صدارتی امیدوار اور قومی انقلابی پارٹی کے اعزازی سربراہ ہو کیونگ یونگ نے اس نمبر کی قیمت لگادی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس فون نمبر کے 85 ہزار ڈالر ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    مذکورہ سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف پریشانیوں کا شکار افراد رقم کی خاطر ایک گیم کھیلنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں ان سے بچوں کے کھیلنے والے گیمز کھلائے جاتے ہیں۔

    تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوجاتی ہے جب ہارنے والے کو موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد یہ بے ضرر کھیل زندگی اور موت کی جنگ میں بدل جاتے ہیں۔