Tag: squirrel

  • خاتون ٹرینر نے گلہری کو اِسکی اِنگ کرنا سکھا دیا، حیران کن ویڈیو

    خاتون ٹرینر نے گلہری کو اِسکی اِنگ کرنا سکھا دیا، حیران کن ویڈیو

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون ٹرینر نے کمال دکھاتے ہوئے ایک گلہری کو پانی میں اِسکی اِنگ کرنا سکھا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹر اسکیئنگ کرتی ایک گلہری کی دلکش ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شائقین کے ہجوم کے سامنے گلہری پانی میں متاثر کن کرتب دکھا رہی ہے۔

    واٹر اسکیئنگ کرتی گلہری کی مہارت نے سب کو حیران کر دیا، معلوم ہوا ہے کہ خاتون پہلے بھی تین گِلہریوں کو ٹرین کر چکی ہیں۔ یہ کارنامہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ ٹونی میری ٹیڈیسکو نے اپنے شوہر چک بیسٹ جونیئر کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے۔

    یہ جوڑا گلہریوں کو واٹر اِسکی کرنے کا طریقہ سکھانے کے بعد اپنے انتہائی باصلاحیت پالتو جانوروں کے ساتھ شو منعقد کر رہا ہے، ویڈیو میں جو گلہری نظر آ رہی ہے اس کا نام ٹویگی ہے جو واٹر اسکیئنگ کرنے والی چوتھی گلہری ہے۔

    خاتون کے دماغ میں سانپوں میں پایا جانے والا کیڑا دیکھ کر سرجن حیران

    جوڑے کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ گلہریاں یا تو بچائی تھیں یا جنگل سے لے کر آئے تھے، ان کی افزائش انھوں نے نہیں کی، ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ کوئی خاص نسل نہیں ہے، پہلی گلہری کو خاتون کے شوہر کے والدین نے 1978 میں اس وقت بچایا تھا جب وہ درخت سے گر کر زخمی ہو گئی تھی، اور پھر اس کی تربیت کی گئی۔

  • ایک گلہری نے سیکڑوں گھروں کی بجلی بند کردی

    ایک گلہری نے سیکڑوں گھروں کی بجلی بند کردی

    امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک قصبے میں ایک گلہری نے سیکڑوں گھروں کی بجلی کاٹ دی۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست کے ایک قصبے ڈکسن میں حکام نے بتایا کہ پاور ہاؤس میں ایک گلہری کی وجہ سے قصبے کے ایک تہائی صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    ڈکسن الیکٹرک حکام نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ایک پیاری سی گلہری نے اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد افراتفری مچادی جس کے بعد تھوڑی دیر کے لیے صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

    الیکٹرک حکام نے ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت دی کہ بجلی صرف تھوڑی دیر کیلئے بند کی گئی تھی، ایک وقت میں ہم ایک تہائی صارفین کی بجلی نہیں بند کرسکتے، اگر کبھی ہم ایسا کرتے ہیں تو اس سے متعلق آپ کو پہلے آگاہ کیا جائے گا۔

    الیکٹرک حکام نے مزید کہا کہ بن بلائے مہمان کے آنے کی وجہ سے بجلی بند کی گئی تھی۔

  • امریکا: گلہری نے ہزاروں لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا

    امریکا: گلہری نے ہزاروں لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا

    شمالی کیرولائنا: امریکا کے ایک شہر میں گلہری نے ہزاروں لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایشویل کے مرکز میں 3 ہزار سے زائد صارفین کی بجلی اچانک منقطع ہو گئی۔

    ریاست کی یوٹیلیٹی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی بندش کی ذمہ دار ایک گلہری ہے، جس نے تین ہزار سے زیادہ صارفین کو متاثر کر دیا ہے۔

    ڈیوک انرجی نے کہا کہ ایشویل کے مرکز کے علاقے میں ہزاروں صارفین، بشمول متعدد کاروبار اور سرکاری عمارتیں، بدھ کی صبح اس وقت بجلی سے محروم ہو گئے جب ایک گلہری نے کچھ تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

    حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے بعد بجلی بحال کر دی گئی تھی، تاہم اس کی وجہ سے صبح کاؤنٹی کے آفسز کے کھلنے میں واضح تاخیر ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جون کے شروع میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب مینیسوٹا ویلی الیکٹرک کوآپریٹو نے کہا کہ ایک گلہری نے سب اسٹیشن کے آلات سے چھیڑ چھاڑ کی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زائد صارفین ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔

  • امریکی خاتون کی بڑی غفلت، معصوم جانور کی زندگی خطرے میں پڑ گئی، ویڈیو دیکھیں

    امریکی خاتون کی بڑی غفلت، معصوم جانور کی زندگی خطرے میں پڑ گئی، ویڈیو دیکھیں

    ٹورنٹو: کینیڈا میں ایک خاتون خانہ کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانور گلہری کی جان اس وقت خطرے میں پڑ گئی جب اس نے ایک تیز دھار چاقو کو اٹھا کر کھیلنا شروع کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چند دن قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک علاقے میں پیش آیا، جب گھر کے پچھلے احاطے کی دیوار پر پڑے چاقو کی چمک دیکھ کر گلہری اس کی طرف بڑھی۔

    روزڈیل علاقے کی رہائشی خاتون خانہ اینڈریا ڈائمنڈ نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنا ٹویٹر پر ڈالی، جس میں گلہری کو چاقو سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، گلہری شاید چاقو کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔

    خاتون نے بتایا کہ جب کہ وہ پچھلے احاطے میں آئی تو ایک گلہری کو چاقو ہاتھوں میں پکڑے دیکھ کر دنگ رہ گئی، گلہریاں یہاں اکثر دکھائی دے جاتی ہیں لیکن بدھ کی صبح کا منظر بالکل مختلف تھا، گلہری نے وہ چاقو اٹھایا ہوا تھا جو اس نے وہاں چھوڑ دیا تھا۔

    امریکی خاتون نے گلہری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تو اب گلہری بھی چھری چلائے گی، انھوں نے بتایا کہ گلہری کچھ دیر تک چاقو کو چبانے کی کوشش کرتی رہی، اور پھر چھوڑ کر چلی گئی لیکن کچھ دیر بعد پھر آئی اور پھر اسے چبانے کی کوشش کرنے لگی۔

    اینڈریا ڈائمنڈ کا دعویٰ تھا کہ گلہری نے خود کو چاقو سے سے زخمی نہیں کیا تھا، تاہم خاتون کی غفلت سے گلہری زخمی بھی ہو سکتی تھی۔

  • پیاسی گلہری کو راہگیر سے بار بار پانی مانگتے دیکھ کر لاکھوں دل پگھل گئے، ویڈیو وائرل

    پیاسی گلہری کو راہگیر سے بار بار پانی مانگتے دیکھ کر لاکھوں دل پگھل گئے، ویڈیو وائرل

    اڑیسہ: پیاس سے بے حال ایک گلہری راہ گیر سے پانی مانگنے پر مجبور ہو گئی، اس دل پگھلا دینے والے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں تعینات ایک فاریسٹ افسر نے 16 جولائی کو ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک پیاسی گلہری ایک راہ گیر سے بار بار پانی مانگتی دکھائی دے رہی ہے۔

    ویڈیو کے مطابق گرمی اور پیاس سے بے حال ایک گلہری نے پاس کھڑے ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کی بوتل دیکھی تو دورتی ہوئی اس کے پاس آئی اور پچھلی ٹانگوں پر کھڑی ہو کر اس سے باقاعدہ طور پر پانی مانگنے لگی۔

    ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گلہری کھڑی ہو کر بار بار پانی کے لیے اشارے کر رہی ہے، قریب کھڑی عورت مرد سے کہہ رہی ہے کہ یہ پیاسی ہے، تم اسے پانی کیوں نہیں دے رہے ہو۔

    اس کے بعد اس شخص نے نیچے جھک کر پانی کی بوتل گلہری کے منہ سے لگا دی، اور گلہری پانی پینے لگی۔

    یہ ویڈیو دیکھ کر لاکھوں دل پگھل گئے، ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہوئی، اب تک اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، ٹویٹر پر اسے 38 ہزار لائک ملے۔

    ایک یوزر نے اس ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ بے چاری پیاسی گلہری کو بوتل کا پانی مانگتے دیکھ کر دکھ ہوا، اسے تو اپنے فطری مسکن میں پانی ڈھونڈنا چاہیے تھا لیکن ہم نے ان کا مسکن تباہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔

  • بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار گلہری نکلی

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار گلہری نکلی

    پنسلوینیا : امریکہ کی ریاست پنسلوینیا میں ایک گلہری نے یوٹیلیٹی کھمبے پر چڑھ کر علاقے کی بجلی بند کردی، گلہری کی وجہ سے 765گھروں میں روز مرہ کے کام متاثر ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میں لوگ اس وقت پریشان ہوگئے جب وہ صبح کے وقت اپنے گھروں میں معمولات میں مشغول تھے کہ اچانک لائٹ چلی گئی اور مکینوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس حوالے سے علاقائی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ صبح 9:43 پر شروع ہونے والی بجلی کی بندش نے765 گھروں کو متاثر کیا کیونکہ ایک گلہری نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر علاقے میں بجلی کی فراہمی میں خلل ڈالا.

    علاقائی عہدیدار کے مطابق یہ گلہری کھمبے پر موجود بجلی کے بکس میں گھس گئی اور سارا نظام تہس نہس کرڈالا ، تاہم ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد علاقے کی بجلی بحال کردی گئی، اور کھمبے کے اطراف ایسے کور لگا دیئے گئے ہیں کہ جس سے کوئی بھی جانور کھمبوں میں لگے باکس تک نہ پہنچ سکے۔

  • معذور گلہری کے لیے مصنوعی پنجے

    معذور گلہری کے لیے مصنوعی پنجے

    ترکی میں ایک معذور گلہری کو مصنوعی پنجے لگا دیے گئے۔ مصنوعی جسمانی اعضا حاصل کرنے والی یہ دنیا کی پہلی گلہری ہے۔

    یہ کام ترکی کی استنبول عدن یونیورسٹی کے ایک انجینیئر نے سرانجام دیا۔ گلہری جانوروں کے شکار کے لیے لگائے جانے والے ایک پھندے میں پھنس کر اپنے اگلے پنجے گنوا بیٹھی تھی۔

    مذکورہ انجینیئر کو اتفاقاً ملنے کے بعد اس نے گلہری کو مصنوعی ٹانگیں لگانے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں ایک سرجری کے ذریعے اس گلہری کو مصنوعی پنجے لگا دیے گئے۔

    ان پنجوں میں پہیے بھی نصب ہیں جس کی وجہ سے گلہری کا چلنا پھرنا آسان ہوگیا ہے۔ مصنوعی جسمانی اعضا پانے والی یہ دنیا کی پہلی گلہری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واٹر اسکینگ کرتی ننھی سی گلہری

    واٹر اسکینگ کرتی ننھی سی گلہری

    آپ نے اب تک گلہریوں کو درختوں پر چڑھتے اور اخروٹ کھاتے تو دیکھا ہوگا لیکن ایک گلہری نے واٹر اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بین الاقوامی بوٹ شو منعقد ہوا جہاں ٹویگی نامی گلہری نے واٹر اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا۔

    کھلونا موٹر بوٹ کے پیچھے بندھے اسکینگ بورڈ پر کھڑی ٹویگی نے ڈرے بغیر بڑی بہادری سے پانی کی اونچی نیچی لہروں پر اسکینگ کرکے دکھائی۔

    امریکی جوڑے کی یہ پالتو گلہری گزشتہ کئی سالوں سے واٹر اسکینگ کا مظاہرہ کرتی آرہی ہے۔ اس حیرت انگیز گلہری کی عمر 10 برس ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گلہری کی آزادی بربادی میں‌ تبدیل، جذباتی ویڈیو

    گلہری کی آزادی بربادی میں‌ تبدیل، جذباتی ویڈیو

    کراچی: کسی بھی زخمی جانور یا اُس کے بچے کو گھر لاکر اُس کی پرورش کرنا اور پھر صحت مند ہونے کے بعد اُسے جنگل میں چھوڑنے کا عمل بہت دل افروز ہوتا ہے۔

    امریکا کے ایک شہری جو جنگلی جانوروں کے حقوق کے لیے بھی کوشاں ہیں انہیں سڑک کنارے گلہری کا زخمی بچہ ملا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئے اور مرہم پٹی کر کے اُس کی دیکھ بحال کی۔

    شہری نے 6 ماہ تک گلہری کی دیکھ بحال کی اور جب اُنہیں اس بات کا علم ہوا کہ وہ اب اپنی زندگی گزار سکتا تو وہ اسے چھوڑنے کے لیے جنگل گئے اور اُسے درخت پر چھوڑ دیا۔

    یہ بھی دیکھیں: جنگلی بلی کی طوطے پر حملے کی نایاب ویڈیو

    جانور چاہیے جو بھی ہو جب اُس کی مالک سے انسیت ہوجائے تو جدا ہوتے وقت دونوں افسردہ ہوتے ہیں، ویسے تو گلہری پالتو جانور نہیں مگر زخمی بچے کو مالک سے اتنی انسیت ہوگئی کہ وہ آزاد ہونے کے بعد بھی جانے کے لیے تیار نہیں تھا۔

    جدائی کے جذباتی منظر کی ویڈیو بنائی گئی ، مالک نے جیسے ہی گلہری کو درخت پر چھوڑا اُسے پیار کیا اور خدا حافظ کہتے ہوئے نصیحت کی کہ تم اپنی زندگی گزارنے کے قابل ہوچکی ہو۔

    افسوسناک منظر اُس وقت دیکھا گیا کہ جیسے ہی مالک نے گلہری کو چھوڑا اور اُسے پیار کیا یک دم بلی نے حملہ کیا اور اُسے منہ میں دبا کر بھاگ گئی۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔