Tag: Srha Asghar

  • صرحا اصغر نے نومولود بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی،نام بھی بتادیا

    صرحا اصغر نے نومولود بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی،نام بھی بتادیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و رقاصہ صرحا اصغر نے اپنے چاہنے والوں کو نومولود بیٹی کی پہلی جھلک اور نام بھی بتادیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں بیٹی کی پیدائش کے ساتھ دوسری بار ماں بننے والی صرحا اصغر نے اپنی نومولود بیٹی کے نام کا اعلان کیا۔

    اداکارہ نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ اپنی نومولود بیٹی کی دلکش تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں اُن کا کہنا تھا کہ ‘ہم اپنی ننھی شہزادی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش ہیں، علیین مرتضیٰ’

    2015ء میں صرحا نے ڈراما سیریل ’کھوٹ‘ سے سید جبران کے ساتھ کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

    اس کے علاوہ 2020ء میں ڈراما سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں معاون کردار نے انہیں بہت مشہور کردیا۔

    تاہم اداکاری سے زیادہ صرحا کو اپنے رقص کی بدولت شہرت حاصل ہوئی، وہ رابعہ کلثوم کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں دونوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا جاتا ہے۔

    اداکارہ نے کورونا کی وبا کے باعث دسمبر 2020 میں خاموشی سے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    واضح رہے کہ صرحا کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر 2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

  • ویڈیو: اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی ولادت

    ویڈیو: اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی ولادت

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر دوسرے بچے کی ماں بن گئییں، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

    ویڈیو میں ننھی پری کی پیدائش تک کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کی جھلکیوں کو دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔

    یاد رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ کے ساتھ سادگی سے شادی کی تھی، ان کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    اداکارہ نے اپنی پہلی پیدائش سے متعلق بتایا تھا کہ جب میں پہلی بار امید سے تھی تو اس دوران ایک ڈرامے میں حاملہ عورت کا کردار ہی ادا کررہی تھیں اس لیے کسی کو میرے حمل کا علم نہیں ہوا۔

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے شوبز کے لوگوں کے علاوہ اپنے اہلِ خانہ سے بھی 6 ماہ تک اپنی پریگنینسی کو خفیہ رکھا تھا۔

  • اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر اور ان کے شوہر لالہ عمر مرتضیٰ کے ہاں دوسری مرتبہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صرحا اصغر نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں دوسری مرتبہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    اداکارہ نے اس خوشی کی خبر کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، تصاویر مین دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر لالا عمر کے ساتھ خصوصی ٹوئننگ کی۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے میٹرنٹی شوٹ میں وائٹ ٹی شرٹ اور بلیک اینڈ وائٹ چیک پاجامے میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر اسی پیٹرن کا سوئٹر پہنے نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی خوشیوں بھری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میٹرنٹی شوٹ کا ہمارا طریقہ ہے، ہم یہ خوشی کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے پر بے انتہا پر جوش ہیں‘۔

    واضح اداکاری صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے دوران خاموشی سے اپنے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    صرحا اصغر کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر 2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کی تھی۔

  • صرحا اصغر کی تیاری پر شوہر کی دلچسپ کمنٹری

    صرحا اصغر کی تیاری پر شوہر کی دلچسپ کمنٹری

    معروف اداکارہ صرحا اصغر کی ویڈیو پر ان کے شوہر کی دلچسپ کمنٹری نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    صرحا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں وہ تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    پس منظر میں ان کے شوہر کی آواز سنائی دے رہی ہے جو مزاحیہ انداز میں کہہ رہے ہیں، ناظرین و حاضرین یہ ہیں صرحا اصغر جو تیار ہورہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے تیار ہونے کے بعد ہمیں ان کا فوٹو سیشن بھی کرنا ہے کیونکہ ہم ان کے ذاتی فوٹو گرافر ہیں۔

    ان کی اس بات پر صرحا ہنستی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ انہوں نے چند دن قبل ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ دو سے تین ہونے جارہے ہیں۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشبری سنا دی، صرحا سنہ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکارہ شوہر کے ساتھ ننھی سی شرٹ تھامے ہوئے نظر آرہی ہیں جس سے ظاہر ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ان کی فیملی میں 2 ننھے سے پاؤں اور ایک دل کا اضافہ ہورہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے مہمان کی آمد کا وقت دسمبر 2022 بتایا۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو پر انہیں ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے بے حد مبارک باد دی اور ان کے اور ان کے خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔