Tag: Srha Asgr

  • صرحا اصغر کی فیملی کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    صرحا اصغر کی فیملی کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کی شوہر اور بچوں کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے کی تصاویر سومل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سری اصغر ایک باصلاحیت اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ہیں، اداکارہ نے پاکستان کے مقبول ڈرامے  جیسے پیار کے صدقے، آخر کب تک، میں کام کیا ہے، وہ ایک باصلاحیت ڈانسر بھی ہیں جس کی ویڈیو اداکارہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    صرحا اصغر اب دو بچوں کی ماں بھی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ اب بہت کام ڈراموں میں نظر آتی ہیں، تاہم اب اداکارہ اپنے شوہر لالہ عمر اور اپنے دو بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے ملائیشیا میں ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صرحا اصغر نے اپنے بیٹے، بیٹی اور شوہر کے ساتھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تصاویر و ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فیملی ٹائم سے بھر پوت لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ صرحا اصغر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں منفی کردار نبھا چکی ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسامہ خان، انمول بلوچ، سلمان سعید، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی ودیگر شامل تھے

  • پوری الماری پر قبضہ: صرحا اصغر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پوری الماری پر قبضہ: صرحا اصغر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے شوہر کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی جسے مداح نہایت پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وارڈ روب (الماری) کے سامنے کھڑی ہیں اور ایک ایک کر کے الماری کے تمام حصوں پر اپنا قبضہ جماتی جارہی ہیں۔

    آخری حصے پر ان کے شوہر آ کر اسے لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن صرحا کئی بار کوشش کر کے انہیں وہاں سے بھے بے دخل کردیتی ہیں اور تمام حصوں پر اپنا قبضہ کرلیتی ہیں۔

    ویڈیو پر صرحا نے کیپشن دیا، وارڈ روب کی جنگ۔

    ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے لاتعداد تبصرے کیے، اکثر افراد کا کہنا تھا کہ شادی شدہ حضرات کو الماری میں اپنا سامان رکھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملتی بلکہ پوری الماری میں اہلیہ کا ہی سامان ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    چند دن قبل انہوں نے حاملہ ہونے کی خوشخبری سنائی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں دسمبر 2022 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

  • صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

    صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے پاک بھارت میچ کے بعد دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہار جیت تو چلتی رہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر عمر مرتضیٰ ایک جیسے کپڑے پہن کر گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ صرحا نے ویڈیو کا کیپشن لکھا کہ ہار جیت تو چلتی ہی رہتی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی صرحا اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • صرحا اصغر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

    صرحا اصغر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی ڈائٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اشیا کو بہت تھوڑی مقدار میں کھاتی ہیں جس سے ان کا وزن نہیں بڑھتا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی ڈائٹ کے بارے میں بتایا۔

    صرحا نے بتایا کہ وہ ناشتے میں 3 ابلے ہوئے انڈے کھاتی ہیں جن میں ایک مکمل اور 2 کی صرف سفیدی شامل ہوتی ہے۔ ورک آؤٹ کرنے کے بعد پروٹین شیک پیتی ہیں لیکن وہ دودھ کے بجائے پانی میں بنا ہوا ہوتا ہے۔

    اس کے بعد ایک سیب یا بہت کم مقدار میں تربوز کھاتی ہیں۔

    دوپہر کے کھانے میں صرحا اولیو آئل میں بنا ہوا چکن اور سبزیوں کا سالن بریڈ کے ساتھ کھاتی ہیں، اس کے بعد رات میں وہ چکن کا صرف ایک پیس کھاتی ہیں۔

    صرحا کا کہنا ہے کہ وہ تمام اشیا بہت تھوڑی مقدار میں لیتی ہیں جس سے ان کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں اور ان کا وزن بھی نہیں بڑھتا۔