سری لنکا نے بنگلادیش کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 99 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔
سری لنکا نے بنگلادیش کو پالی کیلے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 99 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ کشال مینڈس نے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان چارتھ اسالنکا نے 58 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے دو، تنظیم حسن، تنویر اسلام اور شمیم حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلادیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 39.4 اوورز میں 186 رنز بناکر چلتی بنی، توحید ہردوئے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو اور دشمنتھا چمیرا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دونیتھ ویلالاگے اور ونندو ہاسارنگا نے دو، دو وکٹیں گرائیں۔
خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج
لنکا ٹائیگرز نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 77 رنز جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس سے قبل سری لنکا نے بنگلادیش کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے ہرایا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 10 جولائی کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔