Tag: sri-lanka-visit

  • قومی ٹیم نے سری لنکا میں عید الاضحیٰ کیسے منائی؟ ویڈیو دیکھیں

    قومی ٹیم نے سری لنکا میں عید الاضحیٰ کیسے منائی؟ ویڈیو دیکھیں

    دورہ سری لنکا پر جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں انہوں نے کولمبو میں نماز عید ادا کی۔

    اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے پرجوش طریقے سے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی، کھلاڑی و کوچنگ اسٹاف ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے۔

    کھلاڑیوں عید کی مصروفیات کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے، جسے کرکٹ شائقین نے بے حد سراہا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم آج پریکٹس سیشن کا باقاعدہ آغاز کرے گی، یاد رہے کہ گذشتہ روز سری لنکا میں جاری مظاہروں اور کشدگی کے باعث پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 16جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا کے آغاز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف ممبر کورونا کا شکار ہوگئے تھے جنہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔

    اس سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔

  • دورہ سری لنکا : وزیراعظم  نے  کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر بچالیے

    دورہ سری لنکا : وزیراعظم نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر بچالیے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا میں بھی کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر بچالیے، عمران خان کے 2 روزہ دورہ سری لنکا پر 34 ہزار800 ڈالرز خرچ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سری لنکا مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ، عمران خان کی دورے کیلئے سرکاری خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کی روایت برقرار رہی اور غیرضروری اخراجات نہ کرکے خزانے کے لاکھوں روپے بچائے گئے۔

    وزیراعظم عمران خان کے 2روزہ دورہ سری لنکا پر34ہزار800ڈالرزخرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016میں دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرزخرچ کئے تھے۔

    دورےسےقبل وزیراعظم عمران خان کو متعدد باراخراجات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے غیرضروری اور اضافی اخراجات فہرست سےخودختم کرائے جبکہ دورے میں جانیوالے کاروباری حضرات بھی اپنے خرچے پر سری لنکاروانہ ہوئے تھے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید  نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا  کہ وزیراعظم نےایک بارپھرسادگی ،کفایت شعاری کی مثال قائم کی اور غیرملکی دوروں میں قومی خزانہ ،عوام کے پیسے کےتحفظ کی روایت کوبرقراررکھا ۔

    مرادسعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےدورہ سری لنکامیں قومی خزانےکےلاکھوں روپےبچائے، وزیراعظم کی جانب سے کم سے کم خرچ میں پاکستان کی بہترین  نمائندگی کی گئی، جس دورےپرسابق حکمرانوں نےپیسہ پانی کی طرح بہایاتھا، وزیراعظم نےوہی دورہ صرف34ہزارڈالرزمیں مکمل کر لیا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا اس سے قبل وزیراعظم آفس کے اخراجات میں49فیصدکی نمایاں کمی کرچکے، وزیراعظم آفس کا خرچ 552 ملین سے 180 ملین روپے  تک آ چکا ہے، قوم کے ایک ایک پیسے کو امانت سمجھ کر استعمال کیا جا رہا ہے، نہ غیر ملکی دوروں میں غیر ضروری لاو لشکر نہ ملک میں کوئی کیمپ آفسز، نہ عالی شان محل میں رہنے کا خرچ نہ سیکورٹی ،انٹرٹینمنٹ کےنام پر شاہ خرچیاں۔

  • وزیراعظم عمران خان  سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا روانہ

    وزیراعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا روانہ ہوگئے، دورے میں عمران خان سری لنکن صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں  اور وفودکی سطح کے مذاکرات کی قیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری ان کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ مران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کر رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کا دورہ 2دن پر مشتمل ہوگا، منصب سنبھالنے کےبعد عمران خان کاسری لنکا کایہ پہلا دورہ ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سری لنکن صدراورہم منصب سےملاقات کریں گے، ملاقوں میں تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگرامور میں دو طرفہ تعاون پربات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کےدرمیان مختلف امورمیں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

    وزیراعظم آفس نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈانویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ، پاکستان اور سری لنکادوستی کےدرمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے ، دورہ دونوں ملکوں کےتعلقات ،تعاون کے فروغ میں مددگارثابت ہوگا۔

    یاد رہے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کے دورےسے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی ، جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔