Tag: sri lanka vs bangladesh

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلا دیشی کپتان کا بڑا اعلان

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلا دیشی کپتان کا بڑا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شنٹو نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نجم الحسن شنٹو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہوئے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور78 رنز سے شکست دی۔

    سری لنکا ٹیم سے شکست کے بعد نجم الحسن شنٹو نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا اور کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے سودمند نہیں ہوگا، میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا سمجھداری نہیں، یہ فیصلہ میں نے کچھ دن پہلے بورڈ کو بتا دیا تھا۔

    نجم الحسن شنٹو نے مزید کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسے جذباتی فیصلہ نہ سمجھیں، میرا یہ فیصلہ مکمل طور پر ٹیم کے فائدے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نجم الحسن شنٹو کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا کر ان کی جگہ مہدی حسن کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/bangladesh-young-batsman-najamul-hussain-captain-all-three-formats/

  • ایشیاکپ ٹی20 : بنگلہ دیش نے سری لنکا کو23 رنزسے شکست دے دی

    ایشیاکپ ٹی20 : بنگلہ دیش نے سری لنکا کو23 رنزسے شکست دے دی

    ڈھاکہ : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکا کو باآسانی تئیس رنز سے شکست دے دی۔ بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اور دفاعی چیمیئن سری لنکا کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔

    بنگلادیشی کپتان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت تک غلط ثابت ہواجب صرف دو رنزپربنگلادیشی اوپنرزپویلین لوٹ گئے۔ لیکن شبیررحمان اورشکیب الحسن کی بیاسی رنزکی شراکت نے میچ بنگال ٹائیگرز کے حق میں کردیا۔

    شبیررحمان کےاسی رنزکی بدولت بنگلادیش نےمقررہ اوورز میں سات وکٹ پرایک سو سینتالیس رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کاآغاز سست لیکن پراعتماد رہا۔

    ایک موقع پرسری لنکا کا چھہتررنزپرایک ہی کھلاڑی آؤٹ تھا۔ بنگلادیشی بولرزنے کم بیک کیا اوریکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

    میتھوز اورپریرا سب ہی فیل ہوگئے۔ سری لنکن ٹیم مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹ پرایک سو چوبیس رنزبناسکی۔ الامین حسین نے تین اورشکیب الحسن نے دو وکٹیں گرائیں۔ شبیررحمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔