Tag: sri lanka vs newzealand

  • کرکٹ کی عالمی جنگ کل سے شروع ہورہی ہے

    کرکٹ کی عالمی جنگ کل سے شروع ہورہی ہے

    کرائسٹ چرچ : کرکٹ کی عالمی جنگ کل سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع ہورہی ہے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ اور سابق ورلڈ چیمپئین سری لنکا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں دنیا کی چودہ بہترین ٹیموں کے درمیان دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ شروع ہونے والی ہے۔ چودہ وینیوز پر چوالیس دن سنسنی خیز اننچاس میچ ہوں گے۔

    دھڑکنیں تیز ہورہی ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں پہلا ٹاکرا نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ ہفتے کی صبح ساڑھے آٹھ بجے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ میں شامل ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور اسکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

    عالمی کپ کا میلہ کون لوٹے گا فیصلہ انتیس مارچ کو میلبورن میں ہوگا۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پرآؤٹ

    ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پرآؤٹ

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    دن کے اختتام تک میزبان نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بائیس رنز بنالیےہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے نامکمل پہلی اننگز اٹہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

    تجربہ کار کھلاڑی کمار سنگاکارا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی اور دو سو تین رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔چندی مل سرسٹھ رنز بناسکے۔

    پہلی اننگز میں سری لنکا نے تین سو چھپن رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کیلئے بریسویل اور نیشام نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں نیوز ی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بائیس رنز بنالیے ہیں۔ سری لنکاکو ایک سو تیرہ رنز کی سبقت حاصل ہے۔

  • کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: کیویز کےسات وکٹوں پرچارسو انتیس رنز

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: کیویز کےسات وکٹوں پرچارسو انتیس رنز

    کرائسٹ چرچ :سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹیسٹ مچ کا پہلا روز کیوی بیٹسمینوں کے نام رہا۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ابتدائی روز پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر چار سو انتیس رنزبنالئے۔

    کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اٹھاسی رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد ولیمسن اور میککلم نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور حریف بولرز کی جم کر دھرگت بنائی۔

    ولیمسن نے چون رنزبنائے۔ برینڈن میککلم پانچ رنز کی کمی سی ڈبل سینچری مکمل نہ کرسکے۔۔ وہ ایک سو پچانوے رنزکی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ میزبان ٹیم نے پہلے روز سات وکٹوں پر چار سو انتیس رنزبنالئے ہیں۔