Tag: Sri Lanka vs South Africa

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی

    جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سریزوائٹ واش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر ہینڈرک کی دھواں دھاربیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو ایک سو تراسی رنز کا ہدف دیا۔

    پریٹورئس نے بھی نصف سنچری اسکور کرکے رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اور ایک سو سنتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے فیلوک وایو نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ڈکویلا اور ایسورو کے سوا سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔

    ڈکویلا 38 اور ایسورو 36 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، اس طرح جنوبی افریقہ نےٹی20سریز0-3سےجیت لی۔ ساؤتھ افریقہ نے میچ پینتالیس رنز سے اپنے نام کرکے سیریز وائٹ واش کردی۔

  • چیمپیئنز ٹرافی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 96 رنزسے ہرادیا

    چیمپیئنز ٹرافی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 96 رنزسے ہرادیا

    لندن : جنوبی افریقہ نے آسان مقابلے کےبعد سری لنکا کو چھیانوے رنز سے شکست دےدی۔ عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو سو ننانوے رنز بنائے۔

    ہاشم آملہ نے شاندار سنچری بنائی۔ فاف ڈوپلسی پچہتر رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹمیسن رہے۔ جنوبی افریقہ کے باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی.

    ہدف کےتعاقب میں سری لنکا کا آغاز تباہ کن تھا، لیکن عمران طاہر نےگیند ہاتھ میں لیتے ہی میچ کا نقشہ بدل دیا۔ عمران طاہر نے آٹھ اوور میں 27رنز دے کرچار شکار کئے اور جنوبی افریقہ کو پچیانوے رنزسے جیت دلوائی۔

    سری لنکا کی جانب سے اپل ترنگا57رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، چمارا کپوچندرا 12، تھیسارا پریرا44رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے کر 2پوائنٹس حاصل کرلئے۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017، جنوبی افریقہ اور سری لنکا آج مدمقابل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017، جنوبی افریقہ اور سری لنکا آج مدمقابل

    اوول : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں آج اوول میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں آج سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کا چوکرز کہا جاتا ہے، یعنی اہم میچز میں وہ چوک کرجاتی ہیں، کھلاڑی چوک جاتے ہیں۔

    انیس سو اٹھانوے میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی ایڈیشن جنوبی افریقہ نے جیتا تھا، پر اس کے بعد سے جنوبی افریقہ کی ٹرافی الماری میں صرف وہی ٹرافی رکھی ہے، جنوبی افریقہ کے پاس دنیا کے بہترین ہٹرز موجود ہیں، جن کو روکنا سری لنکن بولرز کے لئے ایک چیلنج ہوگا۔

    جنوبی افریقا کی ٹیم

    جنوبی افریقا کی ٹیم میں کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، ہاشم آملہ، فرحان بیہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈو پلیسی، عمران طاہر، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس مورس، وین پارنل، اینڈیل فہلوک وایو، ڈیویئن پڑیٹوریئس اور کاگیسو ربادا شامل ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکن ٹیم دوہزار دو میں بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن بنی تھی، یہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سری لنکا کی ٹیم میں اب جے سوریا، ڈی سلوا اور رانا ٹنگا جیسے اب بڑے نام تو نہیں لیکن وہ دیگر ٹیموں کو اپ سیٹ ضرور کرسکتی ہے۔

    سری لنکن ٹیم

    سری لنکن ٹیم میں کپتان انجیلو میتھیوز، اپول تھرنگا، دنیش چندی مل، نیروشن ڈیکویلا، نوان پردیپ، اسیلا گونارتنے، چمارا کپوگیدرا، نوان کلاسیکرا، سرنگا لکمل، لیستھ ملنگا، کوسال مینڈس، کوسال پریرا، تھسیرا پریرا، سیکوگے پرسنے اور لکشن سنداکن شامل ہیں۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 02:30 بجے شروع ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔