Tag: Sri Lanka won

  • سری لنکا سے شکست ، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر

    سری لنکا سے شکست ، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر

    دبئی: سری لنکا سے سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی، سات سال بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پھر ساتویں نمبر پر آگئی، ایک سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوگئی، سری لنکا سے شکست نے پاکستان کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز میزبان ٹیم317رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے248رنز پر ڈھیر ہوئی تو سری لنکا نے 2-0سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بن گئی


    ایک سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے وائٹ واش اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم رینکنگ میں نیچے گرتی رہی۔


     مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار


     حالیہ یواے ای میں پہلی بار پاکستان کو ہرانے کے بعد سری لنکا نے پاکستان سے چھٹی پوزیشن بھی چھین لی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم تنزلی کا شکار ہے، قومی ٹیم کو سترہ میں سے گیارہ میں شکست ہوئی صرف چھ میں کامیابی حاصل ہوسکی۔

  • دبئی ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کرسیریزجیت لی

    دبئی ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کرسیریزجیت لی

    دبئی : سری لنکا نے پہلی بار متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی، قومی ٹیم کو 68 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا دبئی ٹیسٹ سری لنکا نے 68 رنز سے باآسانی جیت کر دو میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق کی شراکت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 248 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پانچویں اور آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز198 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا، سرفرازکا غلط شارٹ ٹیم کو مشکل میں ڈال گیا۔

    محمد عامر نے بھی جلد ہتھیار ڈال دیئے، اسد شفیق کو ایک چانس ملا لیکن ریویو پر امپائر نے آؤٹ کا فیصلہ واپس لیا پھر ان کی مزاحمت بھی دم توڑگئی، اسد شفیق ایک سو بارہ رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

    کپتان سرفرازاحمد نے 68رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھی اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا۔ دو سو اڑتالیس رنز پر پاکستان کی فلاپ کہانی کا ڈراپ سین ہوگیا۔اس طرح سری لنکا نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔


    مزید پڑھیں : دبئی ٹیسٹ: چوتھا روز، پاکستان کے5وکٹوں پر198رنز


    ایک سو چھیانوے رنز کی اننگز کھیلنے والے کرونارتنے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، واضح رہے کہ پاکستان کا متحدہ عرب امارات میں15سال پرانا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔