Tag: Sri Lanka

  • ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    سڈنی : آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا پول میچ آج کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ورلڈ کپ 2015 کا یہ سنسنی خیز میچ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سڈنی کرکٹ گراوٗنڈ میں کھیلا جا رہاہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اورڈیوڈ وارنر نے بلے بازی کا آغاز کیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلا جانے والا میچ کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کا بتیسواں میچ ہے۔


    میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کے لئے یہاں کلک کریں


  • دنیا کا خوش قسمت ترین انسان موت کی کھائی سے زندہ نکل آیا

    دنیا کا خوش قسمت ترین انسان موت کی کھائی سے زندہ نکل آیا

    کولمبو: سری لنکا کی افواج نے خطرناک ترین سیاحتی مقام پرمصیبت میں مبتلاہونے والے نوبیاہتا ڈچ جوڑے کو ریسکیو آپریشن میں بچالیا۔

    دنیا کا آخری کونا کہلانے والاپرخطرسیاحتی مقام دنیا بھرکے سیاحو ں کے لئے انتہائی پرکشش ہے لیکن انتہائی خطرناک بھی۔ یہ ایک 4000فٹ گہری کھائی کا کنارہ ہے اورسری لنکن ملٹری حکام کے مطابق اس میں گرنے والا کوئی بھی شخص آج تک زندہ واپس نہیں نکلا۔

    نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا نوجوان جوڑا اپنے ہنی مون پرسری لنکا کے مشہورترین سیاحتی مقام کی سیاحت میں مصروف تھا کہ 35 سالہ دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کی تصویر لینے کے لئے چند قدم پیچھے ہٹااورپیررپٹنے کے سبب ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

    سری لنکن آرمی کے ترجمان بریگیڈیئرجیاناتھ نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ،’’ گرنے والا شخص انتہائی خوش قسمت تھا کہ وہ ایک درخت کے اوپری حصے پرگرا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا پہلا کا شخص ہے جو چارہزارفٹ گہری اس خطرناک کھائی سے زندہ باہرآیا ہے۔

    سری لنکن آرمی کے چالیس جوانوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا ہے جو کہ رسیوں کی مدد سے کھائی میں اترے اورانہوں نے متاثرہ شخص کو پانچ کلومیٹرتک کاندھوں پراٹھا کر قریبی مقام تک پہنچایاجہاں سے اسے ملٹری ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہرہے۔

    دنیا کا آخری کونہ کہلانے والی یہ کھائی وسطی سری لنکا میں ہارٹن نامی پہاڑی سلسلے کا مقبول ترین سیاحتی مقام ہے۔

  • ورلڈ کپ :سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے ہرادیا

    ورلڈ کپ :سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے ہرادیا

    ڈونیڈن : عالمی کپ دوہزار پندرہ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دےدی۔ ڈونیڈن میں سری لنکن ٹائیگرز نے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر کرکٹ کی عالمی جنگ میں پہلی جیت رجسٹرڈ کرائی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بولرز نے بھی کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی۔افغان اوپنرز چالیس کے اسکور پر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے۔

    اصغر اسٹینک زئی اور سمیع اللہ شنواری نے ٹیم کے اسکور کو ایک سو اٹھائیس تک پہنچایا۔ لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی افغان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہی۔

    افغان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر دو سو بتیس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں افغان بولرز نے سری لنکن ٹائیگرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں اکیاون کے اسکور پر پویلین بھیج کر کمر توڑ دی۔

    جے وردھنے کی سنچری اور میتھوز کی ذمہ دار اننگز نے مشکلات کم کی۔ افغان بولرز نے دونوں کو آؤٹ کرکے شاندار کم بیک کیا۔ تھسارا پریرا نے چھبیس گیند پر سینتالیس رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی ناؤ کو جیت کے پارلگائی۔

  • افغانستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف

    افغانستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف

    ڈنیڈن: کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان کے دوسو تینتیس رنزکے جواب میں سری لنکن بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔ اکیاون کے مجموعی اسکورپرچار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    ڈنیڈن کے میدان میں سری لنکا نے افغانستان کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیاپہلے کھیلتے ہوئے افغان بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم حریف ٹیم کو بڑا اسکور دینے میں کامیاب نہ ہوسکےاور پوری ٹیم دو سو بتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

    افغانستان کی جانب اصغرستانکزئی نے سب سےزیادہ چون رنز بنائے جبکہ سمیع اللہ شینواری نےاڑتیس اورجاوید احمدی نےچوبیس رنز بنائے۔

    سری لنکا کی طرف سے لیستھ ملینگا اوراینجلومیتھیو نےتین تین جبکہ لکمل نے دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا

    سری لنکن ٹیم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کےخلاف اپنا پہلا میچ ہار چکی ہےجبکہ افغانستان کوبنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

  • وارم اپ میچ اپ سیٹ: زمبابوے کی سری لنکا کو حیرت انگیزشکست

    وارم اپ میچ اپ سیٹ: زمبابوے کی سری لنکا کو حیرت انگیزشکست

    لنکون : ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو قابو کرلیا۔ لنکون میں سری لنکا نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر دو سو اناسی رنز بنائے۔

    جواب میں زمبابوے کے بیٹسمین وکٹ پر جم گئے۔ زمبابوے نے مطلوبہ ہدف باآسانی پینتالیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے گروپ میں شامل ہے اور سری لنکا کے خلاف کامیابی نے گرین شرٹس کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ایک سو چونتیس رنز سے قابو کرلیا۔

  • سری لنکن ہائی کمشنر کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ

    سری لنکن ہائی کمشنر کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ

    لاہور: سری لنکن ہائی کمشنر نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ اور کم لاگت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر جیالت ویراکوڈے نے جوہر ٹاون لاہور میں ایل ڈی اے آفس کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید نے انہیں کم آمدنی والے لوگوں کے لئے سستے رہائشی یو نٹوں کی تعمیر چھوٹے قطعات اراضی پر زیادہ سے زیادہ فلیٹوں کے قیام اور اس مقصد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔

    ہائی کمشنر نے سستے رہائشی یونٹوں کی تعمیرکے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے انہیں اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

  • پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

    پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

    ڈونیڈن : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں ایک سو آٹھ رنز سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز گرانٹ ایلیٹ اور لیوک رانچھی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    میزبان ٹیم نے مقررہ اوور میں پانچ وکٹوں پر تین سو ساٹھ رنزبنائے۔ رانچھی نے ایک سو ستر اور ایلیٹ نے ایک سو چار رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    جواب میں دلشان کی سنچری ٹیم کے کام نہ آسکی۔ سری لنکن ٹیم چوالیسویں اوور میں دو سو باون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • سری لنکا کے صدارتی انتخابات: سابق صدر کی شکست میں ’را‘ ملوث

    سری لنکا کے صدارتی انتخابات: سابق صدر کی شکست میں ’را‘ ملوث

    کولمبو: سری لنکا نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے کولمبو میں تعینات اسٹیشن چیف کو ملک بدرکردیا، بھارتی خفیہ ایجنسی کے عہدیدارپرالزام ہے کہ انہوں نے سابق صدرمہیندا راجہ پکسا کے مخالف صدارتی امیدوار کی الیکشن میں معاونت کی۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبادلے معمول کی بات ہے۔ راجہ پکسا نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ انہیں اس معاملے سے جڑے حقائق کاعلم نہیں جبکہ کولمبو کی نو منتخب حکومت کا جہنا ہے کہ انہیں اس معاملے کا علم ہے لیکن فی الحال وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

    بھارت اورسری لنکا سے موصول ہونے والی متعدد اطلاعات کے مطابق بھارتی ایجنٹ نے متحدہ حزبِ اختلاف کے مشترکہ امیدوارمیتھرا سری سینا کی مدد کی تھی۔

    سری لنکا کے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق متحدہ حزبِ اختلاف سے تعلقات کے عوض بھارتی ایجنسی ’را‘ کے افسر کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔

    بھارت اس سے قبل بھی کئی بار سری لنکا کے داخلی معاملات میں مداخلت کرچکا ہے۔ 1987 میں بھارت نے تامل ٹائیگرز اور سری لنکن حکومت کے مابین امن قائم کرانے کے لئے اپنی فوجیں اتاریں تھیں۔

    راجہ پکسا کی حکومت کے بھارت کے دیرنہ حریف چین سے بڑھتے ہوئے تعلقات ہندوستان کے لئے خطرے کا سبب بن رہے تھے۔

    سری لنکہ کے نو منتخب صدر سری سینا کا کہنا ہے کہ وہ بحیثیت صدر اپنا پہلا سرکاری دورہ بھارت کا کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی میں’بھارت‘ پہلی ترجیح ہے۔

  • سری لنکا کو شکست : نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ جیت لیا

    سری لنکا کو شکست : نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ جیت لیا

    ویلنگٹن :نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک سو ترانوے رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز وائٹ واش کردی۔میچ میں تین سو سے زائد رنز بنانے پر کین ولیم سن کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

    ولینگٹن میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز پنتالیس رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کے لئے مزید تین سو پنتالیس رنز درکار تھے۔

    دھمیکا پرساد گزشتہ اسکور میں چھ رنز کے اضافے کے بعدآوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کمارا سنگاکارا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھیر سکے اور صرف پانچ رنز بناکر کیچ آوٹ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم ایک سو چھیانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

    لہیرو تھیرمانے ناقابل شکست باسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ مارک گریگ نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں تین سو گیارہ رنز اسکور کرنے پر کین ولیمسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکا کو تین سو پینتالیس رنز درکار

    ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکا کو تین سو پینتالیس رنز درکار

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں سری لنکا کو جیت کے لئے تین سو پینتالیس رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے نام رہا۔ کین ولیمسن کی ناقابل شکست ڈبل سینچری اور واٹلنگ کی ذمہ دارانہ اننگز نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

    کیویز نے دوسری نامکمل اننگز دو سو تریپن رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور مزید کوئی وکٹ کھوئے پانچ س چوبیس رنز پر ڈکلئیر کردی۔

    ولیمسن نے دو سو بیالیس اور واٹلنگ نے ایک سو بیالیس رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ تین سو نوے رنز کے جواب میں سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر پینتالیس رنزبنالئے ہیں۔