Tag: Sri Lanka

  • بدترین صورت حال، سری لنکن شہری ملک چھوڑ کر کہاں جارہے ہیں؟

    بدترین صورت حال، سری لنکن شہری ملک چھوڑ کر کہاں جارہے ہیں؟

    کولمبو: سری لنکا میں غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت نے عوام کو بے حال کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے باعث غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے اور سری لنکن شہری اپنا مال و اسباب بیچ کرہندوستان جا رہے ہیں۔

    بھارت جانے والے سری لنکن شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ سفر کے اخراجات کے لئے اپنا گھر بار بیچنے پر مجبور ہیں، بھارت نے سری لنکن پناہ گزینوں کو تامل ناڈو میں ایک کیمپ میں رکھا ہوا ہے اور انہیں توقع ہے کہ مزید پناہ گزین ملک میں داخل ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سری لنکا دیوالیہ ہوگیا! حکومتی اعلان کے بعد فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

    سری لنکا کو معاشی بحران کے باعث غذائی اشیاء ، ایندھن اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی سخت کمی کا سامنا ہے، سری لنکا کے پاس ایندھن کی درآمد کے لئے زرمبادلہ کی کمی ہے جس کے باعث بعض علاقوں کو مسلسل تیرہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

    ملک میں معاشی بحران کے با‏عث گذشتہ ایک مہینے سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ہنگامی حالت کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ ‘سیاحت’ سری لنکا کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ ہے تاہم کرونا کے باعث اسے سخت نقصان پہنچا ہے۔

    ادھر ملک میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد مظاہرے کے پیش نظر حکومت نے فوج کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی دے دئیے ہیں۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور ٹیکس سے متعلق حکومتی اقدامات بدترین معاشی بحران کی وجوہات میں شامل ہیں۔

  • سری لنکن صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد

    سری لنکن صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد

    کولمبو: سری لنکا کے صدر گوتابایا راجاپکسا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی اپیل سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہو گیا ہے، اس دوران نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے رکن پارلیمنٹ وجیتھا ہیراتھ نے صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا عندیہ دے دیا ہے۔

    وجیتھا ہیراتھ نے کہا کہ اگر صدر راجا پکسا خود استعفیٰ نہیں دیتے اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاتی ہے تو ان پر مواخذے کی کارروائی چلائی جانی چاہیے۔

    سری لنکا میں فیس بک، واٹس ایپ، ٹویٹر بلاک

    ہیراتھ نے کہا کہ عوام کے سامنے آنے والے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کو پہلے سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

    انھوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی راجا پکسا کے خلاف مواخذے اور عدم اعتماد کی تحریک دونوں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں، اور لوگوں سے صدر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ وقت ملک میں موجودہ بحران کو حل کرنے کے لیے ایک نئے رہنما کی ذمہ داری سنبھالنے کا ہے۔

  • سری لنکا میں معاشی بحران جاری : عوام پیٹرول کیلئے دربدر

    سری لنکا میں معاشی بحران جاری : عوام پیٹرول کیلئے دربدر

    کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران بدترین شکل اختیار کرگیا ہے، ملک بھر میں پیٹرول کے ذخائر رواں ماہ کے آخر تک خشک ہوسکتے ہیں۔

    سری لنکا میں معاشی بحران اس قدر شدید ہوگیا ہے کہ عوامی غصہ اب سڑکوں پر نظر آرہا ہے، جس کی شدت کو دیکھتے ہوئے کابینہ کے تقریباً تمام وزراء مستعفی ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں غیرملکی ذخائر کی غیر معمولی کمی کے درمیان تیزی سے ختم ہونے والے ایندھن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خریداری کے باوجود اس ماہ کے آخر تک ڈیزل ختم ہوسکتا ہے۔

    سری لنکا میں تیل کا بحران شدید، یومیہ طویل بجلی بندش کا اعلان - NEWS.com.pk

    سری لنکن حکام کے مطابق حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سری لنکا کو ایندھن کی ترسیل مارچ کے آخر میں آنا شروع ہوئی جبکہ یہ یکم اپریل سے شروع ہونا تھی۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں عوامی نقل و حمل اور تھرمل پاور جنریشن کے لیے ڈیزل کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، ڈیزل کی کمی کی وجہ سے چند تھرمل پاور پلانٹس بند ہوگئے ہیں۔

    سری لنکا: معاشی بحران اور پرتشدد مظاہروں کے بعد ایمرجنسی نافذ - BBC News  اردو

    ملک کی واحد ریفائنری کو گزشتہ سال دو مرتبہ بند کرنا پڑا کیونکہ وہ درآمدات کی ادائیگی کے قابل نہیں تھی۔

    مذکورہ حالات کو دیکھتے ہوئے مشتعل عوام حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر آگئے اور صدر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ صدر کی رہائشگاہ کے باہر ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    سری لنکا: تیل کا بحران سنگین، بجلی کی طویل بندش کا اعلان - World - Dawn News

    سری لنکا میں پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جبکہ قرضوں کے جال میں پھنسا سری لنکا دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔

    سری لنکا میں چینی کی قیمت 290 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چاول 500 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔یہیں نہیں پائوڈر دودھ کا 400 گرام والا پیکٹ 790 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

  • سری لنکا میں فیس بک، واٹس ایپ، ٹویٹر بلاک

    سری لنکا میں فیس بک، واٹس ایپ، ٹویٹر بلاک

    کولمبو: سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران شدید ہونے پر ایمرجنسی لگنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے اتوار کو عارضی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کو محدود کر دیا ہے، ان پلیٹ فارمز میں فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ شامل ہیں۔

    سری لنکا کے ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا کہ پلیٹ فارمز کو ‘وزارت دفاع کی درخواست پر’ عارضی طور پر بلاک کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سری لنکا کے صدر گوتابایا راجاپکسا کے حکمران اتحاد نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی ہے، اور نئے مقرر کردہ وزیر خزانہ علی صابری نے بھی تقرری کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر استعفیٰ دے دیا۔

    سری لنکا کے 40 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے صدر گوتابایا راجا پکسا کی مخلوط حکومت چھوڑ دی ہے۔

    سری لنکن حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی

    علی صابری نے پیر کے روز وزیر خزانہ کے طور پر حلف اٹھایا جب پوری کابینہ نے خوراک اور ایندھن کی قلت اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگز پر بڑھتی ہوئی عوامی بے چینی کے درمیان استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم آج انھوں نے بھی استعفیٰ بھجوا دیا۔

    سری لنکا میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور صدر کے استعفیٰ کے مطالبات کے درمیان ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پہلی بار منگل کو ایوان کا دوبارہ اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے باعث ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے حکومت مخالف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کر رہے تھے۔ چند دن قبل مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دی اتھا جس کے بعد صدر راجا پکسا نے ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔

  • سری لنکن کابینہ کے 26 ارکان مستعفی

    سری لنکن کابینہ کے 26 ارکان مستعفی

    کولمبو: سری لنکن کابینہ کے 26 ارکان مستعفی ہو گئے ہیں، ملک میں معاشی بحران سیاسی بحران میں بھی داخل ہو گیا، صدر نے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، کابینہ کے 26 ارکان نے استعفیٰ دے دیا، صدر راجا پکسے کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔

    ملک میں دہائیوں سے جاری بد ترین معاشی بحران کے خلاف احتجاج کے بعد کابینہ وزرا نے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    تاہم راجا پکسے خاندان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے بہت سے ناراض مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بے معنی ہے۔

    سری لنکن حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی

    دو روز قبل سری لنکا میں صدر کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، ملک میں کھانے پینے کی اشیا، عام اشیائے ضرورت، ادویات اور ایندھن کی قلت کے باعث عوامی غصہ ایک نئی بلندی پر پہنچ چکا ہے، بجلی بھی آدھے دن تک غائب رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

    کولمبو میں اپوزیشن کے ارکان نے بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، جس پر سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، آرمی کو کسی بھی شخص کو گرفتارکرنے اور قید کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

  • سری لنکن اسپتالوں نے سرجری روک دی، بڑی وجہ سامنے آ گئی

    سری لنکن اسپتالوں نے سرجری روک دی، بڑی وجہ سامنے آ گئی

    کولمبو: سری لنکا کا انرجی بحران سنگین ہو گیا ہے، ملک میں 10 گھنٹے کا بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، جب کہ اسپتالوں نے سرجریاں روک دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایندھن اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کے باعث مزید اسپتالوں نے معمول کی سرجریاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر سری لنکا نے بدھ کے روز ملک بھر میں ریکارڈ 10 گھنٹے روزانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 ملین آبادی پر مشتمل یہ جنوبی ایشیائی ملک 1948 میں آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، جس کی وجہ درآمدات کی ادائیگی کے لیے غیر ملکی کرنسی کی شدید کمی ہے۔

    حکام کے مطابق سری لنکا کی 40 فی صد سے زیادہ بجلی ہائیڈرو پاور سے پیدا ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں کیوں کہ بارشیں نہیں ہوئیں۔

    ریاستی بجلی کے ادارے کا کہنا تھا کہ تھرمل جنریٹرز کو بجلی فراہم کرنے کے لیے تیل کی عدم موجودی کی وجہ سے وہ 10 گھنٹے کی بجلی کی کٹوتی نافذ کر رہی ہے، اس مہینے کے آغاز میں یہ بندش 7 گھنٹے تک تھی۔

    رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں زیادہ تر بجلی کی پیداوار کوئلے اور تیل سے ہوتی ہے، دونوں درآمدی مصنوعات ہیں لیکن سپلائی کم ہے، کیوں کہ ملک کے پاس اتنا زرمبادلہ نہیں ہے کہ سپلائی کی ادائیگی کر سکے۔

    اس صورت حال سے متاثر ہو کر مزید اسپتالوں نے معمول کی سرجریاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، کیوں کہ تشخیصی ٹیسٹ کے لیے ضروری طبی سامان، اینستھیٹکس اور کیمیکلز خطرناک حد تک کم تھے۔ ملک کی سب سے بڑی طبی سہولت، سری لنکا کے نیشنل اسپتال نے بھی کہا کہ اس نے معمول کے تشخیصی ٹیسٹوں کو بھی روک دیا ہے، تاہم اس اسپتال کو قومی گرڈ سے بجلی کی فراہم کی جا رہی ہے۔

    سری لنکا کے مرکزی فیول ریٹیلر نے کہا ہے کہ ملک میں کم از کم 2 دن تک ڈیزل بھی نہیں ہوگا، جو کہ عام طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • دیوالیہ ہوتے سری لنکا کو چین کی بڑی امداد

    دیوالیہ ہوتے سری لنکا کو چین کی بڑی امداد

    تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا کو چین نے 2 ہزار ٹن چاول کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    جنوبی ایشیا کے اہم ملک سری لنکا جو اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور دیوالیہ ہوتے اس ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر اتنی نچلی سطح پر چلے گئے ہیں کہ اب ملک کے پاس تیل خریدنے کیلیے ڈالر نہیں بچے، بجلی نہ ہونے سے ملک کے اکثر علاقے تاریک ہوچکے ہیں، تیل کی راشن بندی کرنی پڑ رہی ہے کاغذ نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں بچوں کے امتحانات ملتوی کیے جاچکے ہیں ان حالات میں چین نے ایک بار پھر مشکل حالات سے نبرد آزما سری لنکا کیلیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

    کولمبو میں چینی سفارتخانے نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن حکومت کی درخواست پر ملک میں خوراک کی کمی کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے چین کی جانب سے 25 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے چالوں کا عطیہ دیا جارہا ہے۔

    سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا میں اضافے اور تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال نے دنیا بھر میں خوراک کی قلت اور اس کی ترسیل کی صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔

    سفارتخانے کے مطابق دونوں ممالک کی تیکنیکی ٹیمیں پیداوار اور ترسیل کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے کام کرتے ہوئے سری لنکا کو جلد امداد کی ترسیل کرینگے۔

  • انتظار کی گھڑیاں ختم: ایشیا کپ کے انعقاد کا اعلان

    انتظار کی گھڑیاں ختم: ایشیا کپ کے انعقاد کا اعلان

    کولمبو: کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر ہے کہ رواں سال وہ کرکٹ کے دو میگا ایونٹ سے لطف اندوز ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے رواں سال ایشیا کپ کرانے کی منظوری دے دی ہے، اس بات کا فیصلہ بورڈ کی اہم ترین میٹنگ میں کیا گیا۔

    اے سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رواں سال ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ کے کوالیفائر میچز کا آغاز 20 اگست سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے، سال دو ہزار بیس میں ی گورننگ باڈی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے عالمی وبا کرونا کے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کردیا تھا۔

    سال دوہزار اکیس میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے لئے سری لنکا کے وینیو کا انتخاب کیا گیا تاہم اس بار بھی کرونا وائرس نے منتظمین کی امیدوں پر پانی پھیرا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے، جس نے 14 ایڈیشنز میں سے 7 بار اسے اپنے نام کیا، پانچ بار سری لنکا نے ایشیا کپ کی ٹرافی اٹھائی جبکہ پاکستان صرف دو بار یہ اعزاز اپنے نام کرسکا ۔

  • سری لنکا نے کچرے کے سینکڑوں کنٹینر برطانیہ بھجوا دیے

    سری لنکا نے کچرے کے سینکڑوں کنٹینر برطانیہ بھجوا دیے

    سری لنکا نے غیر قانونی طور پر درآمد کیے جانے والے کچرے سے بھرے سینکڑوں کنٹینر واپس برطانیہ بھجوا دیے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا نے ملک میں غیرقانونی طور پر درآمد کیے جانے والے کچرے سے بھرے سینکڑوں کنٹینر واپس برطانیہ بھجوا دیے ہیں جس کی آخری کھیپ گزشتہ پیر کو روانہ کی گئی ہے۔

    خبر کے مطابق یہ ردی اشیا 2017 سے 2019 کے دوران برطانیہ سے سری لنکا پہنچائی گئی تھیں جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ان میں استعمال شدہ گدے، قالین اور چٹائیاں ہیں لیکن حقیقت میں ان شپمنٹس میں اسپتالوں کا فاضل مواد بھی شامل تھا۔

    سری لنکا کے کسٹم حکام کے مطابق اس سامان میں اسپتالوں کے طبی فضلے سمیت مردہ خانوں میں جمع کیے گئے انسانی اعضا بھی شامل تھے۔

    ردی سامان پر مشتمل ان 263 کنٹینرز میں تقریباْ 3 ہزار ٹن سامان لدا تھا، پیر کے روز اس کھیپ کے آخری 45 کنٹینر بھی واپس برطانیہ روانہ کردیے گئے۔

    سری لنکا محکمہ کسٹم کے سربراہ وجیتھا روی پریا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ خطرناک نوعیت کے سامان کی درآمد کی نئی کوشش تھی، اس سے قبل ستمبر دو ہزار بیس میں طبی فضلے والے اکیس کنٹینرز برطانیہ کو واپس بھیجے گئے تھے۔

    کسٹم حکام کے مطابق یہ سامان ایک مقامی کمپنی نے درآمد کیا تھا اور اس کا موقف تھا کہ وہ استعمال شدہ گدوں سے اسپرنگ اور روئی حاصل کرنا چاہتے تھے تاہم ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ وہ واقعی خام مال کے حصول کے لیے ایسا کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ کئی ایشیائ ممالک گزشتہ چند برسوں سے امیر ممالک سے درآمد کیے گئے ناپسندیدہ شپمنٹ کو وصول کرنے سے اپنے انکار پر قائم ہیں

  • انڈر19 ورلڈکپ: افغان بولرز نے تاریخ رقم کردی

    انڈر19 ورلڈکپ: افغان بولرز نے تاریخ رقم کردی

    اینٹیگا: افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کا یہ میچ لو اسکورنگ تھا، جسے افغان بولرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔

    افغان ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بمشکل 134 رنز بناسکی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی جانب سے عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    تاہم افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی، افغان ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

    افغانستان انڈر 19 ٹیم 2 فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

    انڈر 19 کی تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ بھی خوشی سے نہال ہوا اور میدان میں جشن مناتے کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو کے کیپشن میں افغان بورڈ نے کھلاڑیوں کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا۔