Tag: Sri Lanka

  • سری لنکا میں مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ، معاشی ایمرجنسی نافذ

    سری لنکا میں مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ، معاشی ایمرجنسی نافذ

    کولمبو: جنوبی ایشیا کا جزیرہ نما ملک سری لنکا بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 287 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں لگاتار اور مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر گوٹابیا راج پاکسے نے ملک میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

    صدارتی دفتر سے جاری ہدایات کے بعد فوج مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں استحکام رکھنے میں حکومت کی معاونت کرے گی۔

    سری لنکا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ معاشی بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے جس پرعوام مشتعل ہیں۔

    شدید غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے حکومت نے خوراک کی راشن بندی کردی ہے جس کے تحت اب ہر خاندان کے لیے خوراک کا محدود کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے، کوٹے سے زیادہ خریداری نہیں کی جا سکے گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں چاول کی فصل مطلوبہ طلب پوری نہیں کر سکے گی اس لیے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے فوری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ سیاحتی شعبے پر انحصار کرنے والے ملک سری لنکا کو کرونا وائرس وبا کی آمد کے بعد سے شدید اقتصادی مسائل کا شکار ہے۔

  • کرکٹ ہو یا سیاست، عمران خان چیلنجز کا سامنا کرنے میں غیر متزلزل رہے: رانا ٹنگا کا خط

    کرکٹ ہو یا سیاست، عمران خان چیلنجز کا سامنا کرنے میں غیر متزلزل رہے: رانا ٹنگا کا خط

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں انھوں نے حالیہ افسوس ناک سیالکوٹ واقعے اور وزیر اعظم کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر جذباتی انداز میں بات کی ہے۔

    سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان اور سابق کابینہ وزیر ارجنا رانا ٹنگا نے عمران کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں پریانتھا کمارا کو انصاف دلانے کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں، جیسا کہ آپ نے کہا کہ ایسے رویے کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔

    انھوں نے لکھا یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایسی کارروائیاں چھوٹا سا حصہ کرتا ہے، چند لوگوں کے اعمال پر پوری قوم کو نہیں پرکھا جانا چاہیے، چند لوگوں کے اعمال پر پاک سری لنکا تعلقات کو نہیں پرکھا جانا چاہیے، ہماری دونوں قوموں کے درمیان رشتہ ہمیشہ مضبوطی اور یک جہتی کا رہا۔

    سری لنکن ٹیم کو ایک معمولی سی ٹیم سے کرکٹ کی دنیا میں ایک اہم قوت بنانے والے سابق کپتان نے لکھا کہ جب سری لنکا مشکل کا شکار تھا تو پاکستان ہی تھا جس نے ہمارا ساتھ دیا، 1996 میں دیگر ممالک نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آنے سے انکار کیا تھا لیکن پاکستان نے مشکل وقت میں سری لنکا آ کر حمایت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم رانا ٹنگا کی قیادت میں 1996 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔

    انھوں نے خط میں مزید لکھا کہ کرکٹ ہو یا سیاست، عمران خان چیلنجز کا سامنا کرنے میں غیر متزلزل رہے، خط میں مخاطب کرتے ہوئے رانا ٹنگا نے کہا جب سے آپ وزیر اعظم بنے ہیں متنازع مسائل کو احتیاط سے حل کر رہے ہیں، امید ہے آپ پاکستانی کمیونٹی کے چندگمراہ افراد کو سکھا سکیں گے کہ تمام انسان عزت کیے جانے کے مستحق ہیں۔

    رانا ٹنگا نے لکھا جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر میں آپ کا مشکور ہوں، ہم سری لنکن آپ کے اظہار کردہ جذبات کی صحیح معنوں میں قدر کرتے ہیں۔

  • جیل میں ایرانی قیدیوں نے سینیٹائزر پی لیا

    جیل میں ایرانی قیدیوں نے سینیٹائزر پی لیا

    کولمبو: سری لنکا کی ایک جیل میں سینیٹائزر پینے سے دو ایرانیوں کی موت واقع ہو گئی جب کہ دیگر 10 ایرانی قیدیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کولمبو ریمانڈ جیل میں بدھ کی رات ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے، دو ایرانی قیدیوں نے ہینڈ سینیٹائزر پی کر خود کشی کر لی، سینیٹائزر پینے والے دیگر دس ایرانیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جیل کے ترجمان چندنا ایکنائکے نے بتایا کہ قیدیوں کو سینیٹائزر ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کووِڈ 19 کے پیش نظر فراہم کیا گیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ مذکورہ قیدیوں کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ منشیات کے لیے ریمانڈ پر جیل میں قید تھے۔

    بدھ کی رات کو بارہ قیدیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے دو کی اسپتال میں موت واقع ہو گئی، جب کہ باقی قیدیوں کی حالت نازک نہیں ہے۔

  • پاک افغان سیریز کے لیے پلان بی تیار

    پاک افغان سیریز کے لیے پلان بی تیار

    لاہور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے حکمت عملی بنالی ہے، پلان بی کے تحت افغان کھلاڑی پاکستان کے راستے دبئی پھر سری لنکا جاسکتے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کو آئندہ ماہ سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے،پاک افغان ون ڈے سیریز تین ستمبر سےشروع ہونی ہے، افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنےکے بعدسے کوئی فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہوسکا ہے۔

    سیریز کے  آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کو سری لنکا میں تین روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان کرکٹ ٹیم نے کابل میں ٹریننگ شروع کردی

    افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیٹو حامد شنواری پراُمید ہے کہ دونوں ممالک کےد رمیان سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی تاہم انہوں نے ٹور سے متعلق لاجسٹک مسائل کا اعتراف کیا.

    حامد شنواری کا مزید کہنا تھا کہ ہم آفس جارہے ہیں، ہم جلد ازجلد افغانستان ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کے لئے پُرامید ہے،افغانستان سے فلائٹ آپریشن میں ایک خلا ہے، لیکن جیسے ہی ہمیں فلائٹ ملتی ہے، ہم روانہ ہوجائیں گے۔

  • کرونا ویکسین سے متعلق چینی دواساز کمپنی کا بڑا فیصلہ

    کرونا ویکسین سے متعلق چینی دواساز کمپنی کا بڑا فیصلہ

    کولمبو: چین کی دواساز کمپنی سائنوویک بائیو ٹیک سری لنکا میں ویکسین کا پلانٹ لگانے جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پلانٹ جنوبی صوبے کے ضلع ہمبن ٹوٹا میں دواسازی کے مخصوص مینوفیکچرنگ زون میں قائم کیا جائیگا، چین میں سری لنکا کے سفیر سفیر پالیتھا کوہونا نے تصدیق کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی اسٹیٹ فارماسیوٹیکل کارپوریشن (ایس پی سی) نے سری لنکا میں نوول کرونا وائرس ویکسین کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر رواں سال کے آغاز پر زون میں ویکسین پلانٹ لگانے کے بارے چینی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

    چین میں سری لنکا کے سفیر سفیر پالیتھا کوہونا نے بتایا کہ ایس پی سی اور سائنوویک نے معاہدے کو حتمی شکل دیدی ہے اور فی الحال پلانٹ کی ڈیکلریشن پر کام کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ننھے بچے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے کولمبو نوول کرونا وائرس ویکسین کی تقریباً 90 لاکھ خوراکیں بنانے کا آغاز کرسکے گا۔

    واضح رہے کہ سائنو ویک ویکسین ان دو چینی ویکسینز میں سے ایک ہے جن کی عالمی ادارہ صحت نے اپنی ہنگامی استعمال کی فہرست کے تحت منظوری دے رکھی ہے۔

  • کورونا وائرس : سری لنکا میں متعصب فوج کا مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد

    کورونا وائرس : سری لنکا میں متعصب فوج کا مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد

    کولمبو : سری لنکا میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران متعصب فوج نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور مسلمانوں کی تذلیل کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں بھی مسلمانوں کے خلاف فوج کا ظالمانہ رویہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران فوج نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین اور تذلیل پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران فوج نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کو سڑکوں پر ہاتھ کھڑے کرنے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جب کہ ایک قصبے میں مسلمان شہریوں کو روڈ پر گھسیٹا بھی گیا۔

    ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ دیگر قومیتوں کے افراد کے ساتھ نرم دلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور انہیں معمولی تنبیہ کے بعد واپس گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید احتجاج کیا تھا۔

    دوسری جانب سری لنکا کی حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے پر فوج کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے، سری لنکن فوج  کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جن کے خلاف مسلمان شہریوں پر تشدد کرنے یا غیر اخلاقی سزائیں دینے کے شواہد مل گئے۔

  • سری لنکا میں فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

    سری لنکا میں فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

    سری لنکا نے ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکی کمپنی فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سری لنکا نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی ویکسین کی ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    سری لنکا نے ہنگامی بنیادوں پر فائزر ویکسین کی 50 لاکھ ڈوزز منگوائی ہیں جس کے بعد سری لنکا جنوبی ایشیا میں فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی تیار کردہ کووڈ ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی تھی۔ غیر مغربی ملک میں تیار ہونے والی یہ پہلی ویکسین ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

    سائنو فارم کی تیار کردہ ویکسین چین اور دوسرے 45 ممالک میں لاکھوں افراد پہلے ہی لگوا چکے ہیں، اب تک ڈبلیو ایچ او نے صرف فائزر، ایسٹرا زینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرینا کی تیار کردہ ویکسینز کی منظوری دی ہے۔

    پاکستان، افریقہ، لاطینی امریکا اور ایشیا کے دوسرے غریب ممالک کے صحت حکام نے پہلے ہی ہنگامی استعمال کے چینی ویکسین کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔ بہت کم اعداد و شمار جاری ہونے کے سبب مختلف چینی ویکسینز کی تاثیر کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے بتایا ہے کہ سائنو فارم کی ویکسین کے اضافے سے ہیلتھ ورکرز اور دیگر افراد تک کووڈ 19 ویکسین کی رسائی کو تیز تر بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

  • ویسٹ انڈیز اوپنرز کا شاندار لاٹھی چارج، سری لنکا کو شکست

    ویسٹ انڈیز اوپنرز کا شاندار لاٹھی چارج، سری لنکا کو شکست

    اینٹیگا: کالی آندھی کے اوپنرز کی ریکارڈ پارٹنر شپ کی بدولت سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست کھانی پڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اینٹیگا کے سر ویون رچرڈسن میدان میں کھیلا گیا، جہاں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان آئی لینڈرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    سری لنکا نے اوپنر ڈینوشکا گناتیلکا کے 96 ، مڈل آرڈر بلے باز چندی مل 71 اور آل راؤنڈر واناندو ہسرانگا کے برق رفتار 47 رنز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں ویسٹ انڈیز کو 273 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد نے 3 اور آلازاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز ایون لیوس اور شائے ہوپ نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا، دونوں اوپنرز کے درمیان ریکارڈ 192 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، ایون لیوس نے آئی لینڈرز کے خلاف شانداری سینچری اسکور کی، وہ 101 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سری لنکن اوپنر کے متنازع رن آؤٹ کا سوشل میڈیا پر چرچہ

    شائے ہوپ نے 84 رنز بنائے، بعد ازاں ویسٹ انڈیز نے 273 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں پورا کرلیا،سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ اور تشارا پریرا نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اسی فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

  • وزیراعظم عمران خان  کی سری لنکا آمد پر شانداراستقبال ،  توپوں کی سلامی پیش

    وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا آمد پر شانداراستقبال ، توپوں کی سلامی پیش

    کولمبو : وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا آمد پر شانداراستقبال کیا گیا اور توپوں کی سلامی پیش کی گئی، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلادورہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

    کولمبو پہنچنے پر سری لنکن ہم منصب نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم پاکستان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، جس میں عمران خان کو توپوں کی سلامی دی گئی۔

    استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھن بجائی گئی اور وزیراعظم عمران خان کوگارڈ آف آنر پیش کیاگیا جبکہ سری لنکن فوج کے دستوں نے بھی وزیراعظم کو سلامی دی۔

    وزیراعظم کی آمد پر کولمبو ایئر پورٹ پر ویلکم وزیراعظم عمران خان کے بورڈ جبکہ کولمبو کی شاہراہ پرپاکستان کےپرچم آویزاں تھے، منصب سنبھالنے کے بعدعمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    خیال رہے عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کر رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کا دورہ 2دن پر مشتمل ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سری لنکن صدراورہم منصب سےملاقات کریں گے، ملاقوں میں تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگرامور میں دو طرفہ تعاون پربات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف امورمیں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈانویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ، پاکستان اور سری لنکادوستی کےدرمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے ، دورہ دونوں ملکوں کےتعلقات ،تعاون کے فروغ میں مددگارثابت ہوگا۔

  • چمندا واس کے لئے بڑی خوشخبری، اہم ذمے داری تفویض

    چمندا واس کے لئے بڑی خوشخبری، اہم ذمے داری تفویض

    کولمبو: سری لنکن بورڈ نے سابق فاسٹ بولر چمندا واس کو ایک بار پھر ٹیم میں نئی ذمے داریاں تفویض کردی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے چمندا واس کو قومی ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، انہیں آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ سکر کی جگہ یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

    جنہوں نے دو روز قبل ذاتی وجوہات کی بنا پر استفعیٰ دے دیا تھا، سکر نے سری لنکا کے بولنگ کوچ کی ذمے داری سال دو ہزار انیس میں سنبھالی تھی۔

    سری لنکا کو اگلے ماہ کی تین تاریخ سے ہونے والے ویسٹ انڈیز دورے میں تین ٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچزکھیلنے ہیں، تمام میچ اینٹیگا میں شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق واس اس سے پہلے سری لنکا کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ کوچ کے طور پر کام کرتے تھے، یہ دوسری بار ہے جب واس کو سری لنکا ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل سال دوہزار سولہ میں بطور باؤلنگ کوچ آئی لینڈرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں،

    چمند واس کا کیریئر

    چمندا واس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1994 میں پاکستان کے خلاف کھیل کر کیا تھا، سری لنکا کے اسٹار کھلاڑی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 355 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، جےسوریا اور مرلی دھرن کے بعد ایک سو سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے وہ تیسرے سری لنکن کھلاڑی تھے۔

    واس اپنے ٹیسٹ کیریئر میں دو مرتبہ ایک ہی میچ میں دس دس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

    ٹیسٹ کی طرح ون ڈے کرکٹ میں بھی چمندا واس کا اب تک کا کیریئر شاندار رہا، انہوں نے 322 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیلے اور اس دوران 400 وکٹیں حاصل کیں۔