Tag: sri lankan

  • عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

    عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

    لاہور: سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کوبولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق عاقب جاوید کو رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب 185 انٹرنیشل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 1992 ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکن بورڈ حکام نے  ایک ہفتے قبل رابطہ کیا تھا، سابق ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرنا اعزاز ہوگا۔

  • پاکستان میں‌ بہت پیار ملا، دوبارہ یہاں آنا چاہوں گا: سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا

    پاکستان میں‌ بہت پیار ملا، دوبارہ یہاں آنا چاہوں گا: سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا

    لاہور: سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ بھی پاکستان آنا چاہییں گے، یہاں بہت پیار ملا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے بلانے، بہترین سیکیورٹی دینے پرشکرگزار ہیں.

    سری لنکن کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ کے اچھے کھلاڑی ہیں، کوشش کریں گے کہ ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستان کوٹف ٹائم دیں.

    ڈاسن شناکا نے کہا کہ میں پہلے بھی لاہورمیں کھیل چکا ہوں، یہاں بہت پیارملا، دوبارہ بھی پاکستان آنے کی خواہش رکھتا ہوں.

    مزید پڑھیں: سری لنکن ٹیم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپ سیٹ کرسکتی ہے، سرفراز احمد

    ٹیم کے سینٹر کھلاڑیوں کی واپسی سے فرق نہیں پڑے گا، واپس جا کرسینئرکھلاڑیوں کوپاکستان میں کھیلنے پرراضی کرنے کی کوشش کروں گا.

    خیال رہے کہ آج پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپ سیٹ کرسکتی ہے۔

    سری لنکن ٹیم نے دوسرے ون ڈےمیں اچھا کم بیک کیا، سری لنکن ٹیم کو کسی بھی طرح سے آسان نہیں سمجھ رہے ہیں۔

  • صورتحال واضح‌ ہونے تک نقاب لینے سے پرہیز کریں، سری لنکن علماء

    صورتحال واضح‌ ہونے تک نقاب لینے سے پرہیز کریں، سری لنکن علماء

    کولمبو: سری لنکا میں علماء نے مسلم خواتین سے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک نقاب لینے یا چہرے کا پردہ کرنے سے گریز کریں جب تک حکومت کی طرف سے صورتحال کی وضاحت نہیں کر دی جاتی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن علماءنے خواتین سے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد چہرے کا نقاب لینے کا سلسلہ فوری طور پر شروع نہ کریں بلکہ اس وقت تک انتظار کریں جب تک حکومت کی طرف سے اس بارے میں صورتحال واضح نہیں کر دی جاتی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان علماءکو خدشہ ہے کہ کہیں مسلم خواتین کو دوبارہ نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ شروع ہو جائے۔

    سری لنکا میں مسلم علماءکے سب سے بڑے پلیٹ فارم آل سیلون جمیعت العلماءکے ترجمان فاضل فاروق نے بتایا کہ مسلم خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ چہرے کا پردہ کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔

    فاروق کے مطابق حکومتی پابندی کے بعد بعض خواتین نے چہرے کے نقاب کے بغیر باہر نکلنے کا سلسلہ ہی ختم کر دیا تھا کیونکہ وہ اس کی عادی ہو چکی ہیں۔

    فاضل فاروق کے مطابق علماءنے خواتین سے کہا کہ وہ پرسکون رہیں اور اس بات کو مدنظر رکھیں کہ ماضی میں کیا ہو چکا ہے اور نسل پرست عناصر کو صورتحال دوبارہ خراب کرنے کا موقع نہ دیں۔

  • دبئی: کروڑوں درہم کا ہیرا برآمد، سری لنکن شہری کو 5 برس قید کی سزا

    دبئی: کروڑوں درہم کا ہیرا برآمد، سری لنکن شہری کو 5 برس قید کی سزا

    ابو ظہبی : دبئی کی عدالت نے 7 کروڑ 30 لاکھ درہم مالیت کا ہیرا چوری کرنے والے سری لنکن سیکورٹی افسر کو 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے کروڑوں درہم مالیت کے ہیرے کی چوری کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایشیائی شہری کو جیل میں قید بامشقت مکمل ہونے پر ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجرم نے دبئی میں امریکی جیولری شاپ میں 9.33 کیرٹ ہیرے کی چوری کرنے کے لیے 3 سیکیورٹی دروازوں کو عبور کیا تھا۔

    دبئی پولیس نے کروڑوں درہم مالیت کے ہیرے کی چوری میں ملوث افراد کی گرفتار کے لیے سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ چور خود 37 سالہسیکیورٹی افسر ہے جس کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق سری لنکن شہری نے ہیرا چوری کرنے کے بعد 38 سالہ سری لنکن شہری سے چھپنے کے لیے پناہ مانگی تھی، جسے عدالت نے چور پر پناہ دینے کی دفعات لگائی ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 37 سالہ سری لنکن سیکیورٹی افسر نے ہیرا چوری کرنے کے بعد دبئی میں مقیم اپنے ایک رشتہ دار کو دیا تھا جس نے ہیرا کارگو کمپنی کے ذریعے جوتے کے ڈبے میں چھپا کر سری لنکا اسمگل کردیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاکر سے ہیرے کی چوری کی اطلاع اردن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مینیجر نے کمپنی کو دی تھی۔

    دبئی کی عدالت نے سیکیورٹی افسر کے اعتراف جرم کرنے کے بعد 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد درہم مالیت کا ہیرا چوری کرنے پر 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔