Tag: Sri Lankan counterpart

  • وزیرخارجہ کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات،  دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

    وزیرخارجہ کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

    کولمبو: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے سری لنکن ہم منصب ڈائنش گناوردنا کی ملاقات میں انسانی وسائل کی ترقی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سری لنکن وزارت خارجہ پہنچے اور اپنے سری لنکن ہم منصب ڈائنش گناوردناسےملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،اہم علاقائی وعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اورسری لنکا کے مابین گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں، وزرائےاعظم کی صدارت میں تجارت وسرمایہ کاری کانفرنس خوش آئند ہے، تجارتی معاہدے ایف ٹی اے کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مرکزی اہمیت کاحامل ہے، پوراخطہ اس منصوبے سے مستفیدہوسکتاہے، گوادر پورٹ کاروباری مراکز تک رسائی کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    سارک فورم کومزیدفعال بنانےکی ضرورت ہے، دونوں ممالک کےمابین مذہبی سیاحت کوفروغ دینےکی ضرورت ہے ، انسانی وسائل کی ترقی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

  • سری لنکن وزیراعظم کا نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

    سری لنکن وزیراعظم کا نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

    اسلام آباد : سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے فون کال کرکے نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں کا منتظر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا فون کال کرکےنیک خواہشات پروزیراعظم عمران خان کا شکر گزارہوں اور دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں کا منتظر ہوں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو ان کی جماعت کی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قیمتی انسانی زندگیوں کو بچانے اور معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

    وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک نے سارک پلیٹ فارم پرمشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکا سیکیورٹی اور معاشی ترقی میں اہم شراکت دارہے۔