Tag: sri nagar

  • غزہ اور گجرات کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے

    غزہ اور گجرات کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے

    پہلگام واقعے کے بعد غزہ کے قاتل اور گجرات کے قصائی کا گٹھ جوڑ بھی سامنے آگیا، اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر پہنچ چکے ہیں۔

    اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات کے مطابق سنگین انکشاف یہ ہوا ہے کہ 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ چکے ہیں جو تکنیکی ساز و سامان سے لیس ہیں، اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر آمد انتہائی تشویش ناک ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے درمیان ایک "ناپاک اتحاد” کا انکشاف ہوا ہے، جو کہ حالیہ دنوں میں فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

    اسرائیلی اہلکاروں کی موجودگی کو نہایت خطرناک قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کے خلاف کسی "خفیہ مہم جوئی” کی سہولت کاری کا حصہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کیلیے بڑا خطرہ ہے، پہلگام حملے کے پس پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا تاکہ پاکستان کے خلاف مزید جارحانہ بیانیہ اختیار کیا جا سکے۔

    اسی دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسیاں بھی اسرائیلی طرز پر دکھائی دے رہی ہیں جہاں مودی سرکار پہلے ہی بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔

    دوسری جانب فلسطین میں بھی اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، جہاں اسرائیل نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کر رہا ہے، جس کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جارہی ہے۔

  • سری نگر : بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر : بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 کشمیری نوجوان شہید

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض اور ظالم بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

    نام نہاد آپریشن کے دوران مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، یہ آپریشن ضلع کے جان محلہ کے علاقے میں کیا گیا۔ اس حملے کے دوران دوقابض بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 3 کشمیری شہید

    سری نگر : بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ سے6 کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3کشمیری شہید کردیئے۔

    کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوان کو موت کی نیند سلادیا۔

    کے ایم ایس کے مطابق تینوں نوجوانوں کوسرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز بھی ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے3 کشمیری شہید کیے تھے، چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت 3 کشمیری شہید

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت مزید 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت مزید 3 کشمیری شہید

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے3کشمیری شہید کردیئے،

    کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، تازہ کارروائی کے دوران ضلع کلگام کے علاقے ناگناڈ چممر میں مزید 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کوسرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

  • آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہداء کشمیر منایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن تیرہ جولائی انیس سو اکتیس ہے، جب کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، جن کی یاد میں آج شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تیرہ جولائی 1931 وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جب کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیروں مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، یہ مظلوم کشمیری سری نگر کی جیل کے باہر جمع تھے جہاں قید کشمیری قوم کے مرد مجاہد عبدالقدیر خان کو مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت لے جانا تھا۔

    اس دوران نماز ظہر کا وقت آگیا مگر مظاہرین کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملی، ایسے میں ایک شخص اذان دینے کے لئے کھڑا ہوگیا مگر ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہی نے اس شخص کو گولی مار کے شہید کر دیا۔

    اس کے بعد دوسرا مرد مجاہد اذان کے لئے کھڑا ہوا، اسے بھی گولی مار کر شہید کردیا گیا، پھر تیسرا ، چوتھا اور کرتے کرتے بائیس بے گناہ مسلمانوں کو مہاراجہ کے سپاہیوں نے شہید کر دیا اور بے شمار مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔

    اس سفاکانہ واقعہ نے کشمیریوں کے دلوں میں حریت پسندی کے جذبے کو جنم دے دیا، قیامِ پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جبرا قبضہ کرکے معاہدوں اور دستاویزات کی دھجیاں اڑا دیں اور کشمیر کی عوام کو ظلم و ستم کے شعلوں میں دھکیل دیا۔

    گذشتہ سڑسٹھ سالوں میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں ہزاروں کشمیری شہید، مائیں اور بہنیں بے سہارا اور بچے یتیم ہوچکے ہیں مگر ہندو بنیا ٹس سے مس نہیں ہوا اور اپنے وعدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری قوم کو حق خودارادیت دینے سے گریزاں ہے۔

    شہدا کشمیر کے سلسلے میں بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے لیکن آزادی کے متوالوں کو نہ پہلے کوئی ظلم روک سکا نہ آج کوئی جبر راستہ روک سکے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مزید4 نوجوان شہید، 24 گھنٹوں میں تعداد 9ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر میں مزید4 نوجوان شہید، 24 گھنٹوں میں تعداد 9ہوگئی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسز نے اپنی بربریت سے مزید4کشمیری نوجوان شہید کردیے، ایک روز میں مقبوضہ وادی میں شہید ہونے والےنوجوانوں کی تعداد9ہوگئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا،تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

    بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے پنجوڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر نہتے نوجوانوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد سینکڑوں افراد گھروں سے باہرنکل آئے، مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی۔
    گذشتہ روز اسی علاقے میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا گیاتھا، اس سے قبل ضلع کے اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں تین بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں پونچھ اور پلواما میں دو بھارتی فوجی افسروں نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کرلی۔

    قابض فوج نے ضلع میں تمام مواصلاتی نظام موبائل، انٹرنیٹ سروس کی خدمات کو بھی معطل کردیا جبکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سری نگر ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، کپواڑہ ، گندربل ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، رامبن ، راجوری ، پونچھ ، کِشتھوڑ ، ڈوڈا کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا223واں دن، بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا223واں دن، بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کردیا

    سری نگر : بھارتی فوج نے کشمیر یوں پر مظالم کی انتہا کردی، بارہ مولا میں فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ہوگیا، مقبوضہ وادی کے لاک ڈاؤن کو223روز ہوگئے، نماز جمعہ پر بھی پابندی لگادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 223 واں روز ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا، نوجوان کو ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کے دوران بہیمانہ تشدد کرکے شہید کیا گیا، دو دن میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد3ہوگئی ہے۔

    ، اس کے علاوہ مقبوضہ وادی کے لاک ڈاؤن کو223روزہوگئے، بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کو نمازجمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بلیک آؤٹ بھی جاری ہے۔

    گزشتہ روز ضلع بارہ مولامیں بھارتی فورسزنےکشمیری نوجوان شہیدکردیا تھا، بائیس سالہ کشمیری نوجوان کونام نہادآپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا جبکہ قابض فورسز نے بارہ ہزارسےزیادہ کشمیریوں کوگرفتار کررکھاہے۔

    وادی میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سےنظام زندگی مفلوج ہےکشمیری گھروں میں محصورہیں ، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے رکن برطانوی پارلیمنٹ ہیلری بین نے ڈیبی ابراہمز سے بھارت میں ہونے والے سلوک کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں صورتحال بہت خوفناک ہے، مسئلہ کشمیر بغیر بات چیت کے حل نہیں ہوسکتا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 86واں روز، کشمیری گھروں میں محصور

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 86واں روز، کشمیری گھروں میں محصور

    سری نگر: مودی سرکاری کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 86ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وجبر کا آج 86واں روز ہے، ذرائع نقل وحمل اور ہر طرح کے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی تاحال بند ہیں، بھارتی فوج نے گھروں سے نکلنے والے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

    امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی ذرائع بند ہونے سے لوگ آپس میں رابطہ نہیں کرپارہے ۔ایل او سی پر بھارتی شیلنگ سے آزاد کشمیرکے شہری خوفزدہ ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل کردیا ہے، وادی میں کھانے پینے کی چیزوں، ادویات اور دیگر ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، دو ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    امریکی سینیٹرکرس وان ہولین نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں کرفیو ہٹا کر انسانی حقو ق کے نمائندے بھیجے جائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر : آزادی کے حق میں مظاہرہ، عمران خان کے حق میں نعرے

    مقبوضہ کشمیر : آزادی کے حق میں مظاہرہ، عمران خان کے حق میں نعرے

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں68 روز سے جاری کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے احتجاج کیا اور نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے، فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی، کشمیریوں نے حمایت کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا آج 68 واں دن ہے، مسلسل کرفیو کے باعث مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ وادی میں کشیدگی برقرار ہے، بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے انتظامیہ نے ہندواڑہ، کپواڑہ،سوپور سمیت متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے احتجاج کیا اور نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیر اعظم کی حمایت میں نعرے لگائے اورکشمیریوں نے حمایت کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر فضا کشمیر بنے گ اپاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی، اس کے علاوہ پلوامہ، شوپیاں، بڈگام، گاندر بل اور دیگر مقامات پر کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

    کئی مقامات پر کشمیریوں اور قابض بھارتی فورسز میں چھڑپیں ہوئیں ،قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، اگست میں16کشمیریوں کو شہید کیا گیا

    مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، اگست میں16کشمیریوں کو شہید کیا گیا

    سری نگر : بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے کرفیو کے دوران سولہ کشمیریوں کو شہید کیا، نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے شدید زخمی کیا، اب تک پانچ ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے5 اگست کے بعد سے مظالم کا نیا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج درندگی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

    ایک ماہ کے دوران قابض فورسز نے سولہ کشمیریوں کو شہید کیا، فائرنگ اور شیلنگ سے تین سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے جبکہ اٹھائیس روز گزرنے کے باجود کرفیو نہیں ہٹایا جاسکا۔

    فائرنگ، شیلنگ، پیلٹ گن کے استعمال اور گھروں پر چھاپوں سے متعدد گھر تباہ ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    وادی میں مسلسل کرفیو کو ایک ماہ ہونے والا ہے۔ اسکول اور تجارتی مراکز بند ہیں، جس کے باعث کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوچکا ہے۔ کشمیری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں ان کی زندگی مفلوج ہے، کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ اگست میں سولہ کشمیریوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرامن احتجاج کرنے والوں کو فائرنگ، شیلنگ اور پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین سو چھیاسٹھ کشمیری زخمی ہوئے۔

    اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ایک ماہ کے دوران حریت قیادت سمیت پانچ ہزارسے زائد افراد کو گرفتار کیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتےہوئے بھارتی فوج نے چودہ خواتین کو درندگی کا نشانہ بنایا اور اکتیس مکانات مسمار کردئیے۔