Tag: Sri vs Ind

  • ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

    آئرلینڈ : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں ہانگ کانگ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    آئرلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے پہلے پلے آف میچ میں ہانگ کانگ کا مقابلہ افغانستان سے ہوا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم نے سات وکٹوں پر ایک سو اکسٹھ رنز بنائے۔

    نوروز مینگل ترپن رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ہانگ کانگ کی جانب سے حسیب امجد نے تین وکٹیں حاصل کیں،مطلوبہ ہدف ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ میں ہانگ کانگ نےاب جگہ بنالی ہے۔

  • بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے وینیوز کا اعلان کردیا

    بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے وینیوز کا اعلان کردیا

    کراچی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کھیل کے مقامات کا اعلان کردیا، فائنل ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوگا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال گیارہ مارچ سے بھارت میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے میچز بھارت کے آٹھ وینیوز پر ہوں گے۔

     کولکتہ، بنگلور، چنائی، دھرماشالا، موہالی، ممبئی، ناگپور اور دہلی میچز کی میزبانی کریں گے،ایونٹ کا آغاز گیارہ مارچ سے ہوگا، فائنل تین اپریل کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سری لنکا ٹائٹل کا دفاع کرے گا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی، چھ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ میں شامل ہوں گی۔