Tag: sridevi

  • سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور

    سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور

    ممبئی: دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرجانے والی بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور نے کہا ہے کہ وہ کبھی دل کے عارضے میں مبتلا نہیں رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا، بھارتی اداکار اور سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے کبھی نہیں کہا کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے، اور نہ ہی اس سے قبل ایسی کوئی شکایت تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اداکارہ کا انتقال ہوا اس وقت وہ دبئی کے مقامی ہوٹل کے روم میں تھیں، اچانک اس موت کے بعد پورا خاندان گہرے صدمے کا شکار ہے۔

    خیال رہے سری دیوی گذشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں دبئی کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    سری دیوی کی زندگی کی آخری ویڈیو

    یاد رہے کہ مقبول اداکارہ نے تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ وہ نوے کی دہائی میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلی خاتون سپراسٹار بھی تصور کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے انڈیا سینما کو یکسر بدل دیا جس کے بعد انہیں دو ہزار تیرہ میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھانوی کپور بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویر وائرل

    جھانوی کپور بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطے کا سہارا لیتی ہیں۔ 

    تفصیلات کے مطابق ماضی کی مشہور ترین دلکش اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی بچپن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    جھانوی کپور نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا اور وہ اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے نام سے کررہی ہیں جس کے پوسٹر جاری کردیے گئے جبکہ فلم آئندہ سال 6 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز

    تصویر دیکھنے کے لیے نیچے جائیں

    قبل ازیں یہ فلم مراٹھی زبان میں ’سیرت‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی تاہم اب اسے شائقین کے لیے ہندی زبان میں ’دھڑک‘ کے نام کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

    سری دیوی کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ جھانوی کو اپنی صلاحیتوں پر بہت بھروسہ ہیں اس لیے اُن کے مداحوں کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے اور وہ کامیاب اداکارہ ثابت ہورہی ہیں۔

    جھانوی کپور بچپن میں کس طرح نظر آتی تھیں حال ہی میں اُن کی والدہ کے ساتھ ایک تصویر منظر عام پر آئی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    علاوہ ازیں مختلف اوقات میں جھانوی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی حالیہ تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

    گزشتہ برس اگست میں سری دیوی کی صاحبزادی کی کچھ متنازع تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز کردئیے گئے، فلم آئندہ سال 6 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز منظر عام پر آگئے، واضح رہے کہ یہ فلم مراٹھی زبان میں ’سیرت‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی تاہم اب اسے شائقین کے لیے ہندی زبان میں فلم ’دھڑک‘ کے نام کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

    فلم کی کہانی دو پیار کرنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جنہیں معاشرے کے سخت اصولوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    قبل ازیں’دھڑک‘ کے ڈائریکٹر ششانک کھیتان ورون دھون کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں بھی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
    یہ فلم کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ جھانوی کپور سری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی ہیں جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ’ایشان‘ نیلما عظیم اور راجیو کھتر کے بیٹے اور شاہد کپور کے کزن ہیں۔

    فلم دھڑک ایشان کی دوسری فلم ہوگی اس سے قبل وہ ایرانین ڈائریکٹر ماجد ماجدی کی فلم ’بیونڈ دی کلاؤڈ‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جبکہ جھانوی کپور اس فلم کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’دھڑک‘ میری پہلی فلم ہے اور مجھے فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، مجھے کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنی فلم خود اسکرپٹ پڑھ کر سائن کروں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔