Tag: srilanka

  • چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 4وکٹ سے ہرا دیا

    چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 4وکٹ سے ہرا دیا

    ہملٹن: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں چار وکٹوں سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مایوس کن آغاز کے بعد سنگاکارا اور جے وردھنے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

     سر لنکن ٹیم آخری اوور میں دو سو چھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جے وردھنے نے چورانوے اور سنگاکارا نے چھیہتر رنز کی اننگز کھیلی۔

     جواب میں نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی شاندار سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ولیمسن نے ایک سو ایک رنز کی اننگز کھیلی۔

  • دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے نیوزی لینڈکو 6 وکٹوں سےشکست دیدی

    دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے نیوزی لینڈکو 6 وکٹوں سےشکست دیدی

    ہملٹن: سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سات میچوں کی ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر کردی ہے۔

    ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو اڑتالیس رنز بنائے۔کپتان برینڈن میکلم ایک سو سترہ رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے نمایاں بیٹسمین رہے، سینانئاکے اور ہیراتھ نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پوراکرلیا، اوپنر تلکارتنے دلشن نے کیرئیر کی انیسویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو سولہ رنز بنائے۔سنگاکارا نے اڑتیس رنز کی اننگز کھیلی۔

     کیوی سائیڈ سے میٹ ہنری نے دو کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔سیریز کا تیسرا میچ سترہ جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا۔

  • سری لنکن صدر مہنداراجا پاکسے نے شکست تسلیم کرلی

    سری لنکن صدر مہنداراجا پاکسے نے شکست تسلیم کرلی

    سری لنکا: صدراتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار سری سینا نے دس برسوں سے صدارتی منصب پر فائز مہندراراجاپا کسے کو شکست دیکر انہونی کر دی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مہنداراجا پاکسے نے شکست تسلیم کرلی ہے، موجودہ صدر مہندا راجا پاکسے تیسری بار صدارتی منصب کے لیے الیکشن لڑ رہے تھے، الیکشن میں نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا کو 52 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ مہندا راجا پکشے کے حق میں 46 فیصد سے زائد ووٹ پڑے۔

    مہندا راجا پکشے نے گزشتہ برس نومبر میں قبل از وقت صدارتی الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا، نئے منتخب ہونے والے صدر آج  حلف اٹھائیں گے۔

    غیر متوقع طور پردو ہزار چار سے صدارتی عہدے پر براجمان راجا پاکسے نے اپنی ہی کی کابینہ کے وزیرِ صحت میتھری پالا سیری سینا سے شکست کھائی ہے۔

  • سری لنکا اورنیوزی لینڈ کے بالرزکا ایکشن قانونی قرار

    سری لنکا اورنیوزی لینڈ کے بالرزکا ایکشن قانونی قرار

    دبئی :سری لنکا کے باؤلرسینانائیکے اور نیوزی لینڈ کے باؤلرکین ولیمسن کا ایکشن قانونی قرار دیدیا گیا،تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن آف اسپنر سینانائیکے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا بولنگ ایکشن قانونی قرار دے دیا ہے۔

    آئی سی سی نے رواں سال جولائی میں دونوں بولرز کو غیر قانونی ایکشن کے سبب معطل کردیا تھا۔ جس کے بعد سینانائیکے اور ولیمسن نے ایکشن کی درستگی کیلئے کام کیا اور گزشتہ ماہ دونوں کے بولنگ ایکشن کی دوبارہ جانچ کرائی  گئی جس کے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی  کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں دونوں بولرز کے بازؤں کا خم پندرہ ڈگری سے کم آیا ہےلہٰذا اب وہ انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کراسکتے ہیں۔

  • دوسرا ون ڈے،بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے،بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    احمدآباد :بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    سردار پٹیل اسٹیڈیم احمدآباد میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر دو سو چوہتر رنز اسکور کیے۔

    کپتان اینجلو میتھوز بانوے اور کمار سنگاکارا اکسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ بھارت کیلئے اکشر پٹیل،اومیش یادوو اور روی چندرن ایشون نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ امباتی رایودو نےایک سو اکیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ شیکھر دھاون اناسی اور ویرات کوہلی نے اننچاس رنز بنائے۔ سیریز کا تیسرا میچ نو نومبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائیگا۔

  • سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتا ہے، مرلی دھرن

    سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتا ہے، مرلی دھرن

    کولمبو: سری لنکا کے لیجنڈ آف اسپنر مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ اگر ثقلین مشتاق محنت کریں تو سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتاہے۔ایک انٹرویو میں سری لنکا کے سابق مایہ ناز آف اسپنر مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ تمام بولرز کو آئی سی سی کے قوانین کے تحت بولنگ کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کبھی پندرہ ڈگری سے زیادہ گیند نہیں کرائی۔

    مرلی نے کہا کہ سعید اجمل ورلڈ کلاس بولر ہیں۔ ان کا ایکشن درست ہوسکتا ہے لیکن اس کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔ ثقلین مشتاق سعید اجمل کا ایکشن درست کرسکتے ہیں۔ ایک سوال پرمرلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پربین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کا نقصان ہورہا ہے۔ آئی سی سی بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے سبب سعید اجمل پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ اجمل آسٹریلیا سیریزمیں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

  • ایشین گیمز: پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

    ایشین گیمز: پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

     انچیون: ایشین گیمزمیں دفاعی چیمپئین پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکاکو باآسانی شکست دے دی۔

    جنوبی کوریامیں دفاعی چیمپئین پاکستان نے ایونٹ کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے قومی ٹیم نے سری لنکا کو چودہ صفر سے شکست دے دی۔
    گرین شرٹس نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو کم بیک کا کوئی موقع نہیں دیا۔ میچ کے دوران سری لنکن ڈیفینڈرز کے پاس پاکستان کےحملوں کاکوئی توڑنہ تھا۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عمران اورعمربھٹہ نے چارچارگول اسکور کئے۔ آئندہ میچ اتوارکو ہوگا جس میں پاکستانی ٹیم چین کے مدمقابل ہوگی۔

  • گال:پاک سری لنکا کی ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

    گال:پاک سری لنکا کی ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

    گال :پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ سے قبل گال کرکٹ میں بھرپور ٹریننگ کی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی گال میں خوب نیٹ پریکٹس کررہے ہیں ۔ سری لنکا نے پاکستان کو قابو کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے۔

    میزبان ٹیم پہلے ٹیسٹ  میں ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کررہی ہے۔ رنگانا ہیراتھ اوردلررواں پریرا میں سے ایک اسپنر ٹیم کا حصہ ہوگا۔ پاکستانی بلے بازلیفٹ آرم اسپنر ز کو مشکل سے کھیلتے ہیں ایسے میں رنگا نا ہیراتھ ٹیم میں جگہ برقرار رکھ سکتے ہیں ۔

    ہیراتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں نو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ قومی ٹیم دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے دورے پر ہے۔ رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ڈرا رہی تھی۔

  • بھارت نے سری لنکا کی انڈر ففٹین ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا

    بھارت نے سری لنکا کی انڈر ففٹین ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا

    چنائی :بھارت نے سیکورٹی کو جواز بناکر سری لنکا کی انڈر ففٹین ٹیم کو بھارت سے ڈی پورٹ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی انڈر ففٹین گزشتہ روز نجی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے کولمبو سے چنائی پہنچی تھی۔

    مقامی پولیس نے سری لنکا کی سولہ رکنی ٹیم کو سیکورٹی دینے سے معذرت کرلی۔۔ سری لنکن ٹیم کو سیکورٹی خدشات کے سبب ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    انڈر ففٹین ٹورنامنٹ چار سے سات اگست تک کھیلا جانا تھا۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کی اجازت دینے پر نہرو اسٹیڈیم کے آفیشل کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

  • قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    کراچی :سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم آج کولمبو روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔

    رواں سال جنوری میں دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بھی سیریز کھیلی گئی تھی جو ڈرا رہی تھی۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے ہفتے کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ چودہ اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا