Tag: SRINAGAR

  • سری نگر: بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا، انٹرنیٹ سروس بند

    سری نگر: بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا، انٹرنیٹ سروس بند

    سری نگر : بھارتی فوج نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی، ایک نوجوان کو گاڑی کے تلے کچل دیا جبکہ دو افراد کو گولیوں سےبھون دیا گیا، سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے، سری نگر میں بھارتی فورسز نے مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے ایک نوجوان کو گاڑی سے کچل کر جبکہ دیگر دو کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    احتجاج کو روکنے کے لئے سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت بدستور بے قابو۔ ظلم کیخلاف احتجاج کرنے والے کو بھارتی فوجیوں نے گاڑی سے کچل ڈالا،۔

    کشمیر کے گلی محلوں میں بھارتی فورسز سرچ آپریشن کی آڑ میں ہر روز کشمیری نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کررہی ہیں لیکن عالمی طاقتیں اس ظلم کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، شوپیاں، کلگام اور دیگر قصبوں اورشہروں میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال ہے، دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو مذبحہ خانے میں تبدیل کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بدگام میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا، فائرنگ سے 17 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    بھارتی فوج نے بڈگام میں بیرواہ کے علاقے خان محلہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا، اس دوران قابض فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

    بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان عسکریت پسند تھا جو فائرنگ کے نتیجے میں گولیوں کا نشانہ بن گیا، دوسری جانب نوجوان کی شہادت کے خلاف کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 2 نوجوان شہید

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، جبکہ 20 مارچ کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں‌ کا قتل عام کررہی ہے، کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے مگر عالمی سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں‌ آرہا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملہ دو ہلاک، چارزخمی

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملہ دو ہلاک، چارزخمی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملے میں چار بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، بھارتی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی سنجوان پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

    حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

    انتہائی سخت سیکورٹی والے علاقے میں ہونے والے حملے نے بھارتی فورسز میں ہلچل مچا دی، حملے کے بعد فوجی کیمپ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

    انتظامیہ نےاسکولوں کو بھی بند کرادیا، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، فوجی کیمپ پرحملے نے مودی سرکارکو بھی ہلا دیا۔

    بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیرمیں اپنی ہی کٹھ پتلی انتظامیہ پربرس پڑے۔ موثرکارروائی کی ہدایت جاری کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے نابینا ہونیوالی کشیمری لڑکی نے میٹرک کرلیا

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے نابینا ہونیوالی کشیمری لڑکی نے میٹرک کرلیا

    سری نگر : بھارتی فوج کی بربریت کے باعث بینائی سے محروم ہونے والی باہمت کشمیری لڑکی نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا، سابق وزرائے اعلیٰ اورحریت رہنماؤں نے انشاء مشتاق کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن سے اندھادھند فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں چَھرے لگنے سے متعدد افراد شہید اورہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

    ان میں سے ایک باہمت لڑکی انشاء مشتاق بھی ہیں جنہوں نے چھرّے لگنے سے دونوں آنکھوں سے محرومی کے باوجود صبر و استقامت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔

    ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد بینائی سے محروم انشا نے فیصلہ کیا کہ وہ تعلیم کا سفر جاری رکھیں گی اور دسویں جماعت کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرکے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کرکے عوام کے دل جیت لئے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انشاء مشتاق کا کہنا ہے کہ میری قسمت میں جو تھا وہی ہوا، لیکن میرے ارادے کمزور نہ تھے، میں مزید پڑھنا چاہتی تھی تو میرے والدین اور دوستوں نے مجھے حوصلہ دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج میں اس کامیابی پر بہت خوش ہوںاور میں چاہتی ہوں کہ نوجوان تعلیم کا سفر کسی بھی قیمت پر جاری رکھیں۔

    باہمت کشمیری لڑکی کی کامیابی پر وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 2016 میں کشمیری نوجوان برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے موقع پر بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں سے اندھا دھند فائرنگ کرکے سولہ افراد کو شہید اور سات ہزار کو شدید زخمی کردیا تھا، جن میں سے درجنوں افراد دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوئے۔

  • سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال، یٰسین ملک گرفتار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال، یٰسین ملک گرفتار

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے حریت رہنما یٰسین ملک کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ بڈگام میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال رہی۔ حریت رہنما یاسین ملک کوایک بار پھر بھارتی فوج نے ان کے ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، انہیں سرینگر میں احتجاجی مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے کشمیریوں پرروز بروز بڑھتے مظالم کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ حریت رہنماؤں میر واعظ عمرفاروق، یاسین ملک اور سید علی گیلانی کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔

    اس موقع پر وادی میں ٹریفک، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ سڑکوں پر سناٹا رہا، نہتے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے اضافی بھارتی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے،مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروسز بھی بند کردی گئیں۔

    یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو یواین ملٹری آبزور گروپ کے دفتر تک مارچ کرنے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ یٰسین ملک پر گرفتاری کے دوران تشدد بھی کیا گیا، ان کےساتھ متعدد کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اس کا نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے، بھارت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے آئے روز ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے، کشمیری عوام ہر روز اپنی جان کا نذرانہ دے کر بھارت کی سازش کو ناکام بنا دیتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے بہانے متعدد نوجوان گرفتار بھی کرلیے گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کا طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے۔

    وادی میں سو پور کے علاقے میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی فورسزکی زیادتیوں کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

    لوگوں کو صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لیے سو پور میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا مقبوضہ کشمیر میں بھی شاندار جشن منایا گیا تھا جس پر چراغ پا ہو کر بھارتی فوج نے جشن مناتے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی فوج نے سری نگر میں کرفیو بھی نافذ کردیا تھا۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا بیان بھی بھارتی میڈیا سے ہضم نہ ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی فتح پر یہاں عید سے پہلے عید آگئی ہے، حریت رہنما کے بیان پر بھارتی میڈیا نے سخت واویلا کیا تھا۔


  • مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد

    مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد

    سرینگر: بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں شدت آگئی۔ طلبا کے احتجاج کو دبانے کے لیے بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے جس سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 25 روز سے طلبا بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ گلیاں اور کوچے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج رہے ہیں۔

    سرینگر، ترال اور دیگر علاقوں میں طلبا بدستور سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی طلبا پر بھارتی فورسز کے تشدد، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

    قابض فوج نے 7 طالب علموں کو گرفتار بھی کرلیا۔

    مزید پڑھیں: کشمیری طالبات بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئیں

    بھارتی فورسز کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں لیکن جانوں کا نذرانہ پیش کرتے کشمیری عوام بھارتی مظالم کے آگے ہار ماننے کو تیار نہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر سے کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں اسکول و کالج کی نہتی طالبات مسلح قابض فوج کے سامنے سراپا احتجاج تھیں اور ان پر پتھراؤ کر رہی تھیں۔

    بھارتی فوج نے طالبات کو روکنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے۔

    ادھر بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرت میں ترکی کی ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ترکی کی ثالثی کی پیشکش مسترد

    ترک صدر نے اپنے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی جسے مودی نے مسترد کردیا۔

    بعد ازاں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بیان دیا کہ بھارت نے کشمیر اور دہشت گردی پر اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے ترکی کو آگاہ کردیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سری نگر: پولیس اسٹیشن پر حملہ‘ 1 شہری جاں بحق 6 بھارتی اہلکار زخمی

    سری نگر: پولیس اسٹیشن پر حملہ‘ 1 شہری جاں بحق 6 بھارتی اہلکار زخمی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں واقع خان یار پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملوں کے نتیجے میں 1 شہری جاں بحق  اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں واقع خان یار پولیس اسٹیشن پر دستی بم کا حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 1 کشمیری شہری جاں بحق اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    بھارتی میڈیا نے اس حملے کی ذمہ داری کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد پر عائد کردی جبکہ قابض بھارتی فوج نے اس حملے کو مظاہروں کا ردعمل قرار دیا۔

    پڑھیں: ’’ کشمیری طالبات کی بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ‘‘

    یاد رہے کشمیر میں گزشتہ برس حریت رہنماء برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے حالات ناساز ہیں، کشمیری کمانڈر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف کشمیری طلبا کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ سرینگرمیں قابض بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کا بہیمانہ تشدد بھی کشمیری نوجوانوں کے حوصلے پست نہ کر سکا۔

    قابض بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف طلبا گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں۔

    سرینگر میں احتجاج کے دوران فورسز نے نہتے طلبا پر لاٹھیاں برسا دیں۔ آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

    بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ فورسز نے 6 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت

    یاد رہے کہ سرینگر میں 19 سال کے طالب علم کی شہادت اور کالج اساتذہ اور طالب علموں پر بھارتی فورسز کے تشدد کے خلاف مقبوضہ وادی کے طلبا گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

    طالبات بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہیں۔ احتجاجی طلبا و طالبات بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    حریت رہنماؤں نے طلبا سے اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ جمعے کو ہڑتال کی اپیل بھی کی تھی۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے چارکشمیری شہید، درجنوں زخمی

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے چارکشمیری شہید، درجنوں زخمی

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظاہرین پرگولی چلادی۔ سری نگرمیں قابض فوج کی فائرنگ سے چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ نوجوان گھر گھرچھاپوں کےخلاف احتجاج کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سری نگر میں بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، قابض فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    شہید کشمیری نوجوان زاہد رشید اور ثاقب احمد علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک گھر کو تباہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ دوسری جانب پلوامہ میں بھی دو روز قبل 2 نوجوان بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

    بھارتی فوج کے مظالم پر پاکستان کا شدید رد عمل

    علاوہ ازیں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نہتے کشمیریوں کی شہادت کے معاملے میں خاموشی اختیار نہیں کر سکتا۔ بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔

    ڈائیلاگ کا مشورہ دینے والی عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کروائیں۔