ممبئی : بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ابراہم اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے ازلان کے درمیان کچھ بہت دلچسپ مشترک بات سامنے آئی ہے، دونوں ہی اسپائڈر مین کے کردار ور اس کی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ابراہم اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے ازلان کے درمیان ایک بہت ہی دلچسپ اور مشترک بات منظر عام پر آئی، دونوں ہی غیر حقیقی کردار اسپائڈر مین اور اسکی فلموں سے گہری محبت کرتے ہیں۔
دو روز قبل بالی ووڈ کنگ خان نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابراہم کے ساتھ اسپائڈر مین کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
Spidey boom at home. They r coming out of everywhere! On the bright side, at least pizza delivery issue is resolved. pic.twitter.com/DeBccRBuQt
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 29, 2017
دوسری جانب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی، جس میں انکا بیٹا اسپائڈر مین کی ٹوپی پہنا ہوا ہے۔
ماہرہ خان کی تصویر اپنے اندر ایک کہانی بیان کرتی ہے کہ انکا بیٹا اسپائڈر مین کا کتنا بڑا مداح ہے جبکہ شاہ رخ نے ابراہم کی تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہمارے گھر اسپائڈر مین آگیا ہے اور وہ ہر طرف ہے، کم سے کم پزا ڈلیوری کا مسئلہ تو حل ہوگیا ہے۔
شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں اسٹار کے بچے اسپائڈر مین کے پیچھے کتنے پاگل ہے۔
شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس کے گانے نے ریکارڈ بنا ڈالا
خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں ، فلم میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔