Tag: SRK

  • کیا آپ شاہ رخ خان کے ساتھ چاند پر جانے کے لیے تیار ہیں؟

    کیا آپ شاہ رخ خان کے ساتھ چاند پر جانے کے لیے تیار ہیں؟

    ممبئی: کیا کنگ خان نے چاند پر جانے کا پروگرام بنا لیا ہے؟ فلم کے نئے پوسٹر سے اس ضمن میں اہم اشارہ ملتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں کنگ خان کی میگا بجٹ فلم ’’زیرو‘‘ کی ریلیزکی تاریخ قریب آرہی ہے، مداحوں کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔

    فلم کے نئے پوسٹر نے اس تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے، مداح سوشل میڈیا پر اب فلم کی کہانی سے متعلق اپنے اندازے شیئر کر رہے ہیں۔

    اس نئے پوسٹر میں شاہ رخ خان ایک چمپانزی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں‌دکھائی دیتے ہیں. دونوں آسمان کی سمت دیکھ رہے ہیں.

    اگر اس دل چسپ پوسٹر کو فلم کے ٹریلر کے تناظر میں دیکھا جائے، تو یہ لگتا ہے کہ فلم کے کلائمکس میں مرکزی کردار خلائی سفر کرے گا.


    مزید پڑھیں: زیرو کا دوسرا گانا ریلیز، شاہ رخ اور سلمان کے جلوے


    یاد رہے کہ فلم کا ٹریلر ایک خلائی جہاز کے لانچ ہونے کے منظر پر ختم ہوتا ہے. اسی طرح‌ فلم کے پوسٹر میں‌ بھی انگریزی لفظ "او” چاند کی جانب اشارہ کرتا ہے.

    کیا بونے کا کردار ادا کرنے کنگ خان فلم کے آخر میں چاند کا رخ‌ کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے بس تھوڑا انتظار ، فلم تین دن بعد پوری دنیا میں ریلیز کی جارہی ہے.

  • اگر اچھا اسکرپٹ‌ ملا، تو سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کروں‌ گا: آنند ایل رائے

    اگر اچھا اسکرپٹ‌ ملا، تو سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کروں‌ گا: آنند ایل رائے

    ممبئی: معروف ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس موزوں‌ اسکرپٹ‌ ہوگا، تو  وہ سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کریں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق اپنے میگا بجٹ فلم "زیرو” کی پرموشن میں‌ مصروف ہدایت کار آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ ہر کوئی سلمان خان کے ساتھ  کام کرنے کا خواہش مند ہے، وہ بھی چاہتے ہیں کہ سپراسٹار ان کی فلم میں جلوہ گر ہوں.

    البتہ انھوں نے واضح کیا کہ یہ اسی صورت ممکن ہے، جب ان کے پاس ایک اچھا اسکرپٹ‌ ہو.

    آنند ایل رائے نے کہا کہ فلم ’’رانجھنا‘‘ کی تکمیل کے بعد ان کے دل میں ایک بڑے کینوس کی میگا بجٹ فلم کرنے کا خیال پیدا ہوا، مگر شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے سے پہلے انھوں نے اسکرپٹ تیار کیا.

    انھو‌ں نے کہا کہ ’’زیرو ‘‘کی کہانی مکمل ہونے کے بعد انھیں یوں‌ لگا کہ یہ کردار شاہ رخ خان ہی کرسکتے ہیں، جب وہ اسکرپٹ لے کر کنگ خان سے ملے، تو انھوں نے بھی اسے پسند کیا.


    مزید پڑھیں: زیرو:  باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز


    یاد رہے کہ فلم کے ایک گیت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جس کا ناظرین شدت سے انتظار کر رہے ہیں.

    اسی تناظر جب آنند ایل رائے سے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ایک اچھے اسکرپٹ‌کے ساتھ سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کریں گے.

  • سری دیوی کی آخری فلم کون سی ہے؟

    سری دیوی کی آخری فلم کون سی ہے؟

    ممبئی: سپراسٹار سری دیوی آخری بار کنگ خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس  جہان فانی سے کوچ کرنے والی سری دیوی آخری بار شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں جلوہ گر ہوں گی.

    معروف ہدایت کار آنند ایل رائے کی اس میگا بجٹ فلم میں شاہ رخ  خان بونے کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینا کیف ہیں.

    فلم کے ٹریلر کو حیران کن ردعمل ملا ہے، اس نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہندوستانی فلم کے ٹریلر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، فلم کے گیت ’’میرا نام تو‘‘ کو بھی شائقین نے بہت سراہا.

    زیرو کے ایک گیت میں سری دیوی بھی جلوہ گر ہوئی ہیں. اس گیت میں کرشما کپور اور عالیہ بھٹ بھی ان کے ساتھ ہیں. سری دیوی نے یہ گیت موت سے چند ماہ پہلے ریکارڈ کروایا تھا۔


    مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی ہیروئن نے “ٹھگز آف ہندوستان” کو مایوس کن قرار دے دیا


    موصولہ اطلاعات کے مطابق کنگ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ گیت فلم کی ریلیز سے پہلے عام نہیں‌کیا جائے گا. شایقین اسے تھیٹر ہی میں دیکھ سکیں گے. یعنی سری دیوی کے مداحوں‌ کو 21 دسمبر تک انتظار کرنا پڑے گا.

    واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم زیرو کرسمس کے تہوار پر ریلیز ہورہی ہے.

  • ’کوئی میرے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہا ہے‘

    ’کوئی میرے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہا ہے‘

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو کہا ہے کہ آپ کو میری سستی اور کاہلی سے متعلق کسی نے غلط آگاہ کیا، کوئی ایسی بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسےدو روز قبل بھارت پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور بدھ مت کے پیشوا دلائی لاما سے ملاقات کی۔

    ایک روز قبل بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی، جیک ڈورسے نے اس مٹینگ کو حوصلہ افزا اور متاثر کن قرار دیا۔

    کنگ خان نے بدھ کی شام چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی اور انہیں آٹو گراف بھی دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’آج جیک نے مجھے اپنے پرسکون انداز  اور اچھے برتاؤ کا احساس دلایا‘۔ شاہ رخ خان نے جیک اور ٹیم کا بھارت آنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    جیک ڈورسے نے ملاقات سے قبل ٹویٹر پر کنگ خان کو مخاطب کر کے پوچھا ’کیا آپ جاگ رہے ہیں؟‘ جس پر شاہ رخ نے انہیں جواب دیا کہ میں نہ صرف اٹھ گیا بلکہ تیار بھی ہوں جس پر مجھے خود بھی حیرانی ہے، اگر کسی نے میری سستی سے متعلق بتایا تو وہ جھوٹی اور بےبنیاد خبر پھیلا رہا ہے۔

    دوسری جانب اے آر رحمان نے بھی اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی۔

    یاد رہے کہ جیک ڈورسے بھارتی حکومت کی دعوت پر بطور سرکاری مہمان تشریف لائے ہیں جہاں ممکنہ طور پر وہ ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔

  • شاہ رخ خان کی ہیروئن نے "ٹھگز آف ہندوستان” کو مایوس کن قرار دے دیا

    شاہ رخ خان کی ہیروئن نے "ٹھگز آف ہندوستان” کو مایوس کن قرار دے دیا

    ممبئی: کنگ خان کی ہیروئن نے عامر خان کی فلم "ٹھگز آف ہندوستان” کو مایوس کن اور وقت کا ضیاع قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق 1994 میں‌ریلیز ہونے والی کنگ خان کی فلم ’’کبھی ہاں، کبھی ناں‘‘ کی اداکارہ سچترا کرشنا مورتی کی جانب سے فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے.

    دیوالی کے تہوار پر ریلیز ہونے والی عامرخان، امیتابھ بچن اور کترینا کیف کی میگا بجٹ فلم "ٹھگز آف ہندوستان” پہلے دن تو ریکارڈ بزنس (52 کروڑ) کرنے میں‌ کامیاب رہی، البتہ ناقدین اور شائقین کی جانب سے فلم کو مکمل طور پر رد کر دیا گیا.

    انٹرنیٹ پر منفی تبصروں اور تنقیدی تجزیوں کا طوفان آگیا اور ٹھگز آف ہندوستان سے متعلق طرح طرح‌ کے لطیفے گڑے جانے لگے.


    مزید پڑھیں: ٹھگز آف ہندوستان چھا گئی، پہلے ہی روز کمائی کا نیا ریکارڈ


    البتہ عام شائقین کے برعکس سچترا کرشنا مورتی کے ٹویٹ نے کھلبلی مچادی، اداکارہ نے ایک خالی سنیما کی تصویر شیئر کی، جہاں‌ ٹھگز آف ہندوستان چل رہی ہے.

    سچترا نے لکھا: ’’مجھے ڈر لگ رہا ہے، کبھی پہلے اکیلے کوئی فلم نہیں دیکھی.‘‘

    اس کے بعد بھی سچترا نے اپنے مختلف ٹویٹس میں کاٹ دار تبصرے کیے اور فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    آخری ٹویٹ میں‌ انھوں نے لکھا کہ انھیں قطعی امید نہیں کہ تھی کہ عامر خان اتنا ناقص اسکرپٹ منتخب کریں گے، انھوں نے مایوس کیا.

  • فلم زیرو: مسٹرپرفیکٹ کنگ خان کی اداکاری کے معترف

    فلم زیرو: مسٹرپرفیکٹ کنگ خان کی اداکاری کے معترف

    ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ نے نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر دیکھا تو وہ شاہ رخ خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر خان نے مداحوں کو مطلع کیا کہ انہوں نے آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو کا ٹریلر دیکھ لیا‘، یاد رہے کہ اس فلم کا ٹریلر شائقین کے لیے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز یعنی دو نومبر کو باقاعدہ جاری کیا جائے گا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں عامر خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے یہ ٹریلر دیکھا۔ مسٹر پرفیکٹ اسے دیکھ کر شاہ رخ خان کی اداکاری کے معترف نکلے، انہوں نے دیگر اداکاروں کی بھی تعریف کی۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے زیرو کا ٹریلر دیکھا جس کے بارے میں صرف یہی کہوں گا کہ یہ بہت زبردست ہے‘۔ مسٹر پرفیکٹ نے ہدایت کار ، کترینہ کیف، انوشکا شرما کے کردار کی بھی تعریف کی جبکہ انہوں نے شاہ رخ خان کو مخاطب کر کے کہا کہ ’تم نے اپنے طور پر سارا کام بہت زبردست کیا’۔

    مزید پڑھیں: کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ’اب مجھ سے فلم کی ریلیز کا انتظار نہیں ہورہا’۔ قبل ازیں شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عامر خان نے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

    یاد رہے کہ ہدایت کار کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فلم زیرو کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا جائے گا اور یہ ہم سب کی طرف سے اُن کے لیے تحفہ ہوگا جبکہ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کنگ خان 2 نومبر کو اپنی 53 ویں‌ سال گرہ منائیں گے۔ ہدایت کار آنند ایل رائے  اس سے قبل” تینو ویڈ منو“ جیسی بلاک بسٹر فلم بنا چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    دوسری جانب فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو معذور لڑکی کے طور پر دکھایا گیا وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئیں جبکہ کنگ خان اُن کا دل بہلانے کی کوشش بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

    زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کترینا کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں پہلی بار کنگ خان ایک بونے کے روپ میں نظر آئیں گے۔ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی، جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔

  • شاہ رخ خان کو میں‌ نے سپراسٹار بنایا: بھارتی سنگر کا انوکھا دعویٰ

    شاہ رخ خان کو میں‌ نے سپراسٹار بنایا: بھارتی سنگر کا انوکھا دعویٰ

    ممبئی: ماضی کے معروف بھارتی سنگر نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کو ان کی سریلی آواز نے سپر اسٹار بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا بیان اپنے زمانے کے مشہور گلوکار ابھیجت بھٹاچاریہ کی جانب سے  آیا ہے.

    ابھیجت کا کہنا ہے کہ جب تک وہ شاہ رخ خان کے لیے گانے گاتے رہے، وہ کنگ خان کی مسند پر فائز رہے، جب انھوں نے ان کے لیے گانا چھوڑ دیا، وہ لنگی ڈانس جیسے گانے کرنے پر مجبور ہوگئے.

    شاہ رخ خان کے ساتھ انڈسٹری کو متعدد مقبول نغمے دینے والے ابھیجت کا کہنا ہے کہ شاہ رخ‌ خان نے فلم پروڈیوسر بننے کے بعد جو رویہ اختیار کیا، اس سے انھیں مایوسی ہوئی اور انھوں نے کنگ خان کے لیے گانا چھوڑ دیا.

    یاد رہے کہ ماضی میں‌ ابھیجیت کا طوطی بولتا تھا، مگر آج کل وہ انڈسٹری سے آؤٹ  ہیں. عام خیال ہے کہ وہ خبروں‌ میں‌ رہنے کے لیے اس طرح کے پیغامات دیتے ہیں.

    واضح رہے کہ وہ اس ضمن میں ماضی بھی ایک متنازع بیان دے چکے ہیں.

    شاہ رخ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم زیرو کی تکمیل میں مصروف ہیں، جو 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی.

  • کنگ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی

    کنگ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان نے منفرد اداکار کمل ہاسن نے ایک بار پھر مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کمل ہاسن کا شمار ایشیا کے بڑے "کریکٹر ایکٹرز”  میں ہوتا ہے، جو اپنی جان دار اداکاری کے لیے متعدد اعزاز ات جیت چکے ہیں۔

    بالی وڈ کے کنگ خان بھی کمل ہاسن کے معترف ہیں اور  اب شاہ رخ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی ہے.

    قصہ کچھ یوں کہ 23 دسمبر کو شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو ‘‘ریلیز ہورہی ہے، جس میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز سے قبل کمل ہاسن کے لیے اسپیشل اسکرینگ کا اہتمام کیا جائے۔

    یاد رہے کہ کمل ہاسن نے عشروں قبل ’’فلم اپو راجا‘‘ میں بونے کا کردار نبھایا تھا۔ ناقدین اس فلم کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، کیوں کہ اس وقت انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی کا سہارا میسر نہیں آئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق کمل ہاسن فلم دیکھنے کے بعد اس کی بہترین اور پرموشن سے متعلق مشورے دیں گے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کمل ہاسن کی کلاسک فلم ہے رام میں ایک منفرد کردار نبھایا تھا۔

  • بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف پاؤلو کوئلیو کس بھارتی اسٹار کے معترف ہیں؟

    بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف پاؤلو کوئلیو کس بھارتی اسٹار کے معترف ہیں؟

    عالمی شہرت یافتہ فکشن نگار پاؤلو کوئلیو خود ایک بھارتی فلم اسٹار کے معترف ہیں.

    تفصیلات کے مطابق برازیلی ادیب پاؤلو کوئلیو کا شمار اس عہد کے مقبول ترین ادیبوں میں ہوتا ہے، ان کے شہرہ آفاق ناول الکیمسٹ کا ترجمہ دنیا کی متعدد زبانوں میں‌ ہوچکا ہے.

    البتہ لاکھوں افراد کے من پسند یہ منصف خود بالی وڈ کے ایک اسٹار کا معترف ہے اور یہ اسٹار ہیں شاہ رخ خان، جن کے لیے پاؤلو کوئلیو نے اپنے نئے ناول کی خصوصی کاپی ہندوستان روانہ کی ہے.

    مصنف نے ٹویٹر پر اپنے نئے ناول "ہپی” کی تصویر شیئر کی، جس پر شاہ رخ خان کا نام اور مصنف کے دسختط درج تھے. پاؤلو کوئلیو نے لکھا کہ اپنے ناول کے بھارتی ایڈیشن کی پہلی کاپی شاہ رخ خان کو روانہ کر رہا ہوں.

    شاہ رخ خان نے پاؤلو کوئلیو کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: میرا کام پر جانے کا ارادہ تھا، مگر آپ کا ناول آرہا ہے، تو اب میں‌ گھر ہی پر ٹھہروں گا.

    انھوں نے مزید کہا کہ اس خوبصورت تحفے کے لیے شکریہ، آپ کے دل کش الفاظ سے ضرور مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا.

    واضح رہے کہ ماضی میں پاؤلو کوئلیواور شاہ رخ خان متعدد بار ٹویٹر پر ایک دوسرے کو مخاطب کرچکے ہیں.

    اس سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا تھا، جب پاؤلو کوئلیو نے شاہ رخ‌ خان کی فلم "مائی نیم از خان” کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اس فلم کے لیے انھیں آسکر ملنا چاہیے.

  • میرا بیٹا سلمان خان کی طرح رومانٹک ہے: شاہ رخ خان

    میرا بیٹا سلمان خان کی طرح رومانٹک ہے: شاہ رخ خان

    ممبئی: کسی زمانے کے جانی دشمن شاہ رخ اور سلمان خان آج پکے دوست ہیں اور ان کی دوستی روز ہی کسی نہ کسی خبر کو جنم دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انڈسٹری پر ر اج کرنے والے شاہ رخ  اور سلمان خان جب بھی اسکرین پر آتے ہیں، سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

    ٹی وی شو دس کا دم کے فائنل میں بھی شاہ رخ اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔ شو کی ریکارڈنگ  کے دوران ہونے والے کئی دل چسپ واقعات میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔

    اسی شو میں کنگ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام سے متعلق بھی گفتگو کی اور انھیں سلمان خان کی طرح رومانٹک قرار دیا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کا پانچ سالہ بیٹا جب کسی لڑکی سے ملتا ہے، تو بالکل سلمان خان کی طرح معصومیت سے آئی لو یو کہہ دیتا ہے۔

    اس بات سلمان خان اور شو کے شرکابہت محظوظ ہوئے اور دیر تک ہنستے رہے۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی والدہ اور کترینا کیف کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی اور غائب ہوگئی

    یاد رہے کہ دسمبر میں شاہ رخ خان کی فلم زیرو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ عید ریلیز ہونے والے سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں بھی شاہ رخ خان نے مختصر کردار نبھایا تھا۔