Tag: SRK

  • کنگ خان نے ہالی وڈ میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    کنگ خان نے ہالی وڈ میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان نے ہالی وڈ انڈسٹری میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بڑے اسٹارز میں‌ ہوتا ہے. ان کی شہرت سرحدوں سے آزاد ہے اور انھیں‌ بھارت کا پہلا گلوبل اسٹار تصویر کیا جاتا ہے.

    البتہ ان کامیابیوں کے باوجود شاہ رخ اب تک ہالی وڈ کی کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے. دوسری جانب پریانکا چوپڑا، عرفان خان، امیتابھ بچن، اوم پوری، انیل کپور سمیت کئی فنکار ہالی وڈ میں‌ مختلف کردار نبھا چکے ہیں.

    اس ضمن میں‌ اب کنگ خان کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں‌ انھوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی سمت کیوں‌نہیں‌ گئے.

    مزید پڑھیں: کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    ایک فلمی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان سے جب یہ سوال پوچھا گیا، تو انھوں نے جواب دیا کہ انھیں کبھی ایسی کوئی پیش کش ہی نہیں‌ ہوئی.

    شاہ رخ‌ خان کا کہنا تھا کہ اگر پیش کش ہوتی، تو وہ ضرور غور کرتے، مگر ایسا کبھی نہیں ہوا.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی انڈسٹری سے مطمئن ہے، اسی کے طفیل انھیں‌ عالمی محبت ملی.

  • کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    ممبئی: کنگ خان کے مداحوں‌ کا انتظار ختم ہوا، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہ رخ کی آئندہ فلم زیرو کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ نے مداحوں کی خوشی دوبالا کر دی، خبر آتے ہی ’’زیرو‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.

    فلم کے ہدایت آنند ایل رائے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا، انھوں نے مداحوں‌ کو خوش خبری سنائی کہ فلم کا ٹریلر سپراسٹار کی سالگرہ والے دن ریلیز کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ کنگ خان 2 نومبر کو اپنی 53 ویں‌ سال گرہ منائیں گے اور اسی روز فلم کا ٹریلر جاری کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    شاہ رخ خان کا یہ میگا بجٹ فلم23 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی. فلم میں انوشکا شرما اور کترینا کیف کنگ خان کے مدمقابل نظر آئیں گی. فلم میں‌ شاہ رخ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں.

    یاد رہے کہ فلم کے دو ٹیزر ریلیز ہوچکے ہیں. فلم کا دوسرا ٹیزر عید پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سلمان خان بھی جلوہ گر ہوئے تھے.

    شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے مقبول ترین فن کاروں میں ہوتا ہے، مگر ان کی گذشتہ فلمیں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں یکسر ناکام رہی تھیں۔

  • شاہ رخ‌ خان آخر کار سلمان خان کی نقالی پر مجبور ہوگئے

    شاہ رخ‌ خان آخر کار سلمان خان کی نقالی پر مجبور ہوگئے

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ بھی دبنگ خان کے مداح نکلے، سلمان خان کا انداز کاپی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریس تھری فلاپ ہونے کے باوجود دبنگ خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ان کا انداز، چال ڈھال آج بھی پہلے کی طرح مقبول ہے۔

    البتہ اب بالی وڈ کے چلبل پانڈے کو نیا مداح مل گیا ہے، جس نے ان کی فلم دبنگ کے انداز کو کاپی کرکے سب کو حیران کر دیا۔

    یہ مداح کوئی اور نہیں، خود شاہ رخ خان ہیں، جنھوں نے اپنی فلم زیرو کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کی عینک پرفلم کا ٹائٹل زیرو لکھا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ سلمان خان نے دبنگ میں ایسی عینک استعمال کی تھی، جس میں دل کا عکس بنا ہوا تھا۔اب سلمان خان زیرو کے سیٹ پر ایسی ہی عینک میں نظر آئے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں اختلافات کا شکار رہنے والے شاہ رخ اور سلمان خان اب قریبی دوست ہیں۔ سلمان خان زیرو کے ٹیزر میں بھی دکھائی دیے تھے۔ فلم میں وہ مختصر رول کر رہے ہیں۔

    شاہ رخ کی میگا بجٹ فلم زیرو کرسمس پر ریلیز ہوگئی، جس میں انوشکا شرما اور کترینا کیف بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • اسٹار ریسلر جون سینا کا کنگ خان کے الفاظ پر انوکھا ردعمل

    اسٹار ریسلر جون سینا کا کنگ خان کے الفاظ پر انوکھا ردعمل

    ممبئی: بین الاقومی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ کے الفاظ شیئر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہر دل عزیز اور متعدد بار ورلڈ چیمپین شپ اپنے نام کرنے والے جان سینا نے ٹویٹر پر کنگ خان کا ایک قول شیئر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی اور ایشیائی اسٹار میں دوستانہ تعلق ہے، جان سینا متعدد بار شاہ رخ خان کے ایسے الفاظ شیئر کرچکے ہیں، جن سے دانائی جھلکتی ہے، جب جب جان سینا نے ایسا کچھ کیا، کنگ خان نے ان کا شکریہ ادا کرنے میں دیر نہیں کی۔

    آج جون سینا نے شاہ رخ کے الفاظ شیئر کیے، جن میں کنگ خان نے کہا تھا: ”یہ نہ تو اقتدار ہے، نہ ہی غربت، جو آپ کی زندگی کو زیادہ طلسماتی یا کم دردناک بناتے ہیں۔“

    شاہ رخ نے جان سینا کا یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ”خیر کو پھیلانے کے لیے شکریہ میرے دوست۔ یہ اہم ہے، ان بے شمار بچوں کے لیے جو آپ کو اپنا ہیرو خیال کرتے ہیں۔“

    ریسلنگ کنگ بھی پیچھے نہیں رہے۔ انھوں نے بھی شاہ رخ کا یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ”آپ کا کام اور الفاظ بے شمار افراد تک رسائی پاتے ہیں۔ انھوں نے مجھے مسکرانے، ہنسنے اور غور و فکر کرنے کی تحریک دی۔ آپ کے اس اقدام کے لیے شکریہ۔“

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ بین الاقوامی دنیا میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ان کا موازنہ ٹام کروز اور پریڈ پٹ سے کیا جاتا ہے۔


    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟

    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟

    ممبئی: بالی وڈ میں خبر گرم ہے کہ معروف ہدایت کار کرن جوہر ایک بار پھر شاہ رخ خان اور کاجول کی ہٹ جوڑی کو کاسٹ کرنے کا ارادہ باندھ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان اور کاجول انڈسٹری کی مقبول اور کامیاب ترین جوڑی رہے ہیں، انھوں نے بالی وڈ کو ”دل والے دولہنیا لے جائیں گے“ جیسے بلاک بسٹر فلم دی۔

    یہ جوڑی ہمیں ”بازی گر“، ”کرن ارجن“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اور ”کبھی خوشی کبھی غم“ جیسی کامیاب فلموں میں بھی دکھائی دی۔ یاد رہے کہ ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کرن جوہر کی بہ طور ہدایت کار پہلی فلم تھی۔

    گو روہت شیٹھی کی فلم ”دل والے“ تنازعات اور باجی راﺅ مستانی سے ٹکراﺅ کی وجہ سے زیادہ بزنس نہیں کرسکی، مگر اس میں بھی کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی نے خاصی خبریں بٹواری تھیں۔

    اب یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ اور کاجول کو دوبارہ سے کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں، اس ضمن میں اسکرپٹ پر کام کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اجے دیوگن سے اختلافات کی وجہ سے کرن جوہر کاجول سے بھی دور ہوگئے تھے مگر اب برف خاصی حد تک پگھل چکی ہے اور دونوں کے رشتے میں تناﺅ ختم ہوگیا ہے۔

    ادھر شاہ رخ بھی آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو“ کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں اور فی الحال انھوں نے کسی فلم کا اعلان نہیں کیا گیا۔


    جیسا باپ ویسا بیٹا، شاہ رخ خان اور آریان خان کی تصویر وائرل ہوگئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • کنگ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل، مداحوں کے لیے دل آویز پیغام

    کنگ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل، مداحوں کے لیے دل آویز پیغام

    ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ سمجھے جانے والے شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں 26 سال مکمل کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈسٹری میں 26 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے بھرپور جشن منایا اور اپنے اپنے انداز میں انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع کی مناسبت سے مختلف اخبارات اور ویب سائٹس نے خصوصی مضامین شایع کیے، جن میں شاہ رخ خان کے فنی کیریر اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر کنگ خان نے بھی ٹویٹر پر ایک دل آویز پیغام جاری کیا، جسے ہزاروں افراد نے لائیک اور ری ٹویٹ کیا۔

    اپنے پیغام میں شاہ رخ نے کہا: ”کل میری زندگی کا نصف سفر مکمل ہوجائے گا، جس میں میں اوروں کے کردار نبھانتا رہا۔ اس عرصے میں کبھی محبت ، خوشی اور اداسی کا اظہار کیا، کبھی رقص کیا، کبھی گرا، تو کبھی پرواز کی۔‘‘

    شاہ رخ نے کہا: ’’امید ہے، اس سفر میں آپ کے دل کے کسی گوشے کو چھونے میں کامیاب رہا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی آیندہ زندگی میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں اور مداحوں کے دلوں کو چھوتے رہیں۔

    واضح رہے کہ کنگ خان فٹ بال کے بھی مداح ہیں اور برازیل اور سویڈن کے مابین ہونے والے کانٹے دار میچ سے متعلق بھی انھوں نے اپنے مخصوص انداز میں ٹویٹ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ کنگ خان کی فلم ”زیرو“ رواں برس کے آخر میں ریلیز ہوگی، جس میں وہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں ان کے مدمقابل کترینا اور انوشکا ہیں۔


    کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    ممبئی: کنگ خان اور دبنگ خان نے اپنے کروڑوں مداحوں کے لیے عیدی کا اہتمام کر دیا، ”زیرو“ کے ٹیزر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو کردونوں سپراسٹارز نے دھوم مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان کی رواں برس کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم”زیرو“ کا نیا ٹیرز جاری ہوگیا ، جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

    چند گھنٹوں میں صرف یوٹیوب پر اسے 70 لاکھ سے زاید افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ٹیزر کی خاص بات شاہ رخ خان اور سلمان خان کا ایک نظر آنا ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ریس 3 عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے اور یہ ٹیزرسنیما گھروں میں فلم سے پہلے دکھایا جائے گا۔ اس سے قبل گذشتہ عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں شاہ رخ خان ایک مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس فلم کے ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں، جو” تینو ویڈ منو“ جیسی بلاک بسٹر فلم بنا چکے ہیں۔ اس فلم میں کترینا کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں پہلی بار کنگ خان ایک بونے کے روپ میں نظر آئیں گے۔

    فلم میں کئی معروف فلمی ہستیاں مختصر کردار کریں گی، جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔ ”زیرو“ کے ٹیرز کو شان دار رسپانس ملا ہے اور اسے سال کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔


    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عیدالفطر کی نماز کہاں پڑھیں گے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • پشاور سے الیکشن لڑنےکا اعلان، کزن نے کنگ خان کے لیے بڑی مشکل کھڑی کردی

    پشاور سے الیکشن لڑنےکا اعلان، کزن نے کنگ خان کے لیے بڑی مشکل کھڑی کردی

    پشاور: خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی معروف بالی ووڈ اداکار کنگ خان کی کزن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی شاہ خان کے لیے بھارت میں مشکلات کھڑی کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق  شاہ رخ خان کے آبائی علاقے پشاور قصہ خوانی بازار کے محلے شاہ ولی قتال سے تعلق رکھنے والی کنگ خان کی چچا زاد بہن نور جہاں نے عام انتخابات میں جنرل نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

    نور جہاں کا کہنا تھا کہ میں شاہ رخ کی چچا زاد بہن ہوں اور آج بھی ہم رابطے میں ہیں مگر یہ تعلقات سیاست یا میری حب الوطنی پر اثر انداز نہیں ہوسکتے، اُن کا کہنا تھا کہ پشاور کے صوبائی حلقے پی کے 77 سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑوں گی تاکہ خواتین کے حق میں اسمبلی فارم سے آواز بلند کروں۔

    کنگ خان کی کزن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو پڑوسی ملک بھارت میں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، کئی میڈیا چینلز نے اسے سنسنی کے طور پر پیش کیا تاکہ انتہا پسندوں کے مسلمان اداکار کے خلاف جزبات کو بھڑکایا جاسکے۔

    ایک صارف نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ ’کیا یہ سچ ہے آپ کی کزن پاکستان میں الیکشن لڑ رہی ہیں؟ آپ بھارت سے پیسہ کماتے ہیں جبکہ آپ کی بہن ہمارے دشمن ملک میں الیکشن لڑ رہی ہیں، آخر یہ کون سا ایجنڈا ہے؟‘ْ

    میانک مانی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’اب سمجھ آیا شاہ رخ خان پاکستان کو کیوں پسند کرتے ہیں‘۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’شاہ رخ خان کی پاکستان سے محبت کی یہی وجہ ہے، میرے خیال سے انہیں بھی پاکستان کے انتخابات میں حصہ لینا چاہیے‘۔

    گجریتی نامی صارف نے کنگ خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک کام کرو کہ پاکستان چلے جاؤ اور بھارت واپس کبھی نہیں آنا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

    کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ سپراسٹار شاہ رخ نے اپنے ایک ٹویٹ میں مداحوں اور چاہنے والوں سے معافی مانگ لی.

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں پھیلے اپنوں مداحوں‌ سے معافی کی درخواست کی ہے.

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ان کی ٹیم کولکتا نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل میں‌ مخالف ٹیم کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    واضح رہے کہ شاہ رخ‌ ٹویٹر پر انڈیا کے مقبول ترین اسٹار ہیں. چند روز قبل انھوں نے فالورز کی تعداد کے میدان میں‌ بگ بی امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑا تھا. اس وقت ان کے فالورز کی تعداد 35.2 ملین ہے، اس میدان میں‌ نریندر مودی ہی ان سے آگے ہیں. مودی کے فالوز کی تعداد 42 ملین ہے۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ‌ اداکار، پروڈیوسر، بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کرکٹ ٹیم کے مالک بھی ہیں، ان کی ٹیم آئی پی ایل میں دو سیزن جیت چکی ہے. البتہ گذشتہ روز اسے مخالف ٹیم کے ہاتھوں‌ 102 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    اس شکست کے بعد کنگ خان نے بھاری دل کے ساتھ ٹویٹ کیا. انھوں نے لکھا: ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، جسے خندہ پیشانی سے قبول کیا جانا چاہیے، مگر آج اپنی ٹیم کے باس کی حیثیت سے میں‌اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں.


    شاہ رخ خان نے میری زندگی برباد کردی، خاتون کا الزام


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کنگ خان کی ایم ایس دھونی کی بیٹی اور بیوی سے یادگار ملاقات، تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

    کنگ خان کی ایم ایس دھونی کی بیٹی اور بیوی سے یادگار ملاقات، تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

    چنائی: کرکٹ کے سپر اسٹار ایم ایس دھونی کی بیوی بھی کنگ خان کی فین نکلیں، آئی پی ایل کے میچ میں شاہ رخ خان کے سامنے آنے پر ان کے گلے لگ کر جذباتی ہوگئیں۔

    ،تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگز کے میچ کے دوران ایک ایسا منظر دیکھنے میں آنا جس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچادی۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب بالی ووڈ کے بادشاہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیوی ساکشی دھونی سے ملنے گئے، ساکشی اپنے سامنے انڈین فلم  انڈسٹری پر حکمرانی کرنے والے سپر اسٹار کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کسی فین کی طرح  اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ساکشی کے شوہر دھونی خود کرکٹ کے سپر اسٹار ہیں لیکن بالی ووڈ کنگ کے سامنے آنے پر کوئی بھی اپنے جذبات پر قابو کھو سکتا ہے، ساکشی کے لیے یہ پہلی ملاقات ایک یادگار واقعہ ثابت ہوئی۔

    شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز دھونی کی ٹیم سے میچ ہار گئی، لیکن کنگ خان اور دھونی کی فیملی کی تصاویر نے لوگوں کے دل جیت لے۔ اس ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ کی دنیا پر آناً فاناً وائرل ہوگئیں۔

    بالی ووڈ کنگ نے نہ صرف دھونی کی بیوی کے ساتھ ملاقات کی بلکہ دھونی کی بیٹی زیوا سے بھی انتہائی خوش گوار موڈ میں ملے اور ان کے ساتھ تصویریں بنائیں۔ زیوا دھونی سے مل کر ایسا معلوم ہوا کہ شاہ رخ خود زیوا کے بہت بڑے فین ہوں۔ زیوا کے ساتھ ان کی تصاویر بھی وائرل ہونے میں دیر نہیں لگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔