Tag: SRK

  • شاہ رخ خان پھر سے’’ڈاکٹر‘‘بن گئے

    شاہ رخ خان پھر سے’’ڈاکٹر‘‘بن گئے

    لندن: ایڈن برگ یونیورسٹی نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان دنیا بھرمیں بھارتی فلم انڈسٹری کی پہچان ہیں جب کہ اس کرہ ارض میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں اوراب کنگ خان نے اداکاری کے میدان کے بعد تعلیمی میدان میں بھی ساتھی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    سپراسٹارشاہ رخ خان کو اسکاٹ لینڈ کی ایڈن برگ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جب کہ اس موقع پرکنگ خان نے طلبا کو لیکچربھی دیا۔

    شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے پراپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

    اس سے قبل سال 2009 میں بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کو برطانیہ کی بیڈ فورشائر یونیورسٹی نے تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔

  • مداحوں کےشاہ رخ خان سے بچکانہ سوالات

    مداحوں کےشاہ رخ خان سے بچکانہ سوالات

    شاہ رخ خان آج کل اپنے مداحوں سے بہت زیادہ تال میل رکھ رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس کی وجۂ تسمیہ ان کی آنے والی فلم ’’فین‘‘ہے۔

    بالی وڈ کے سپرسٹارنے سب سے پہلے تو فیس بک پرسیٹ سے لائیو ایکشن کے مناظر پبلش کیے تھے اوراس کے بعد انہوں نے ٹویٹر پرمداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

    مداحوں نے بھی انہیں سوشل میڈیا پراپنے مداحوں کے درمیان متحرک پا کر انتہائی دلچسپ سوالات کرنے شروع کردئے جن میں سے یہ سب سے دلچسپ تھا۔

     

     

    شاہ رخ خان نے انتہائی تحمل اور بردباری سے مداحوں کے بچکانہ سوالات کے جوابات دیتے رہے۔

    شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم’رئیس‘کا جب سے اعلان ہوا ہے تب سے ہی وہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے خصوصاً جب سے رئیس اور سلمان خان کی سلطان کے ایک ہی وقت میں ریلیز ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں تب سے رئیس کے حوالے سے خبریں توجہ حاصل کررہی ہیں۔

     

    اس سوال و جواب کے سلسلے میں کنگ خان سے کچھ اور انتہائی دلچسپ سوال بھجی پوچھے گئے۔

    شاہ رخ خان کیونکہ سارا دن فارغ نہیں ہوتے لہذا جلد ہی انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اورسائن آف کرگئے۔

  • شاہ رخ خان ’فین‘ میں بن کر آرہے ہیں اپنے ہی فین

    شاہ رخ خان ’فین‘ میں بن کر آرہے ہیں اپنے ہی فین

    +بالی وڈ کے کنگ نامور اداکار شاہ رخ خان کی آئندہ سال آنے والی فلم ’فین‘ ایک انتہائی منفرد اورجدافلم ثابت ہونے والی ہے۔

    یہ پہلی بارہے جب شاہ رخ خان اپنے ہی مداح کے روپ میں جلوہ گرہورہےہیں اور فلم کا نام بھی فین ہے۔

    گزشتہ روزشاہ رخ خان نے اپنی اس فلم کے ٹریلر کی آمد کا اعلان ٹویٹرپرکیا تھا اورامیدظاہرکی تھی کہ مداح اسے پسند کریں گے۔

    ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان مختلف کانسرٹس میں اپنی پر فارمنس دکھا رہے اور پھر ان کے سب سے بڑے فین کی انٹری ہوتی ہے۔

  • کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

    کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

    لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے شاہ رخ خان کو فلم نگری پر راج کرتے ہوئے 23 سال مکمل ہوگئے۔ان 23سالوں کے ابتدائی کئی سال ایسے بھی تھے جب انہیں خود کومنوانے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی۔

    شاہ رخ خان کی کامیابی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ” دن رات کی محنت اور تگ ودو کے بعدبلاخر شاہ رخ خان کو پہلا بریک تھرو ملا 25 جون 1992ء کور یلیز ہونے والی فلم ”دیوانہ“ سے۔ اس فلم میں رشی کپوراور دیویا بھارتی جیسے اسٹارز کی موجودگی میں شاہ رخ نے اس کمال کی ایکٹنگ کی کہ اعتراف فن کے طور پر انہیں ”فلم فیئرایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

    فلم ”دیوانہ“ان کے کیرئر کو ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی کہ تب سے اب تک شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ آج وہ جس فلم میں کام کریں اسے ریلیز سے پہلے ہی بے انتہائی شہرت مل جاتی ہے ۔ ان بیس سالوں میں شاہ رخ نے لاکھوں اور کروڑوں فینز بنائے جو انہیں پیار سے ’ایس آر کے ‘ اور ’کنگ خان‘کہتے ہیں۔ وہ واقعی فلمی اسکرین کے کنگ ہیں۔

    بالی وڈ میں گزارے ہوئے ان بیس سالوں میں کنگ خان نے انگنت کردارکئے۔”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے والہانہ عاشق سے ’سوادیش ‘ کے سائنسدان تک کون سا ایسا کردار ہے جو کنگ خان نے ادا نہ کیا ہو اور داد نہ پائی ہو۔

     ابتدائی دور میں شاہ رخ نے بہت سی فلموں مثلاً ”ڈر“، ”بازی گر“ اور” انجام“ میں منفی کردار اس خوبی سے نبھائے کہ شہرت میں ہیرو کو بھی کوسوں میل پیچھے چھوڑ دیا۔

    انیس سو پچانوے میں فلمساز ادیتیہ چوپڑہ کی تاریخ ساز فلم ’ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ میں ’راج ملہوترہ ‘ کے کردار نے افسانوی شہرت حاصل کر کے شاہ رخ کو فلمی دنیا میں امر کر دیا اور رومینٹک ہیرو کا ایک نیا انداز متعارف کرایا۔ شاہ رخ کا جادو راج ملہوترہ کی صورت میں سر چڑھ کر بولا اوراس نے لاکھوں چاہنے والوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔

    اس کے بعد تو شاہ رخ کے پاس رومینٹک فلموں کی لائن ہی لگ گئی۔”کچھ کچھ ہوتا ہے“،” کبھی الوداع نہ کہنا“،” محبتیں“، ”کل ہو نہ ہو“ اور ”رب نے بنا دی جوڑی‘‘کی صورت میں کنگ خان نے ایک سے بڑھ کر ایک میگا ہٹ رومینٹک فلم دی۔

    بلاشبہ اپنی حقیقی اور جنونی اداکاری سے شاہ رخ نے رومینٹک ہیرو کے کردار کو ایک نئی جہت، ایک نیا رخ عطا کیا۔اس دوران انہوں نے تجرباتی کردار بھی ادا کئے جو ہیرو کے عام تصور سے ہٹ کر تھے مثلاً سودیش“،” اشوکا، ڈان،ڈان 2،چک دے انڈیا ، دیوداس، اور ، را۔ون ،ہیپی نیو ایئر ، مائی نیم از خان ،  کے کردار ۔

    شاہ رخ فلم نگر کے بادشاہ ضرور ہیں لیکن ان کی شروعات ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی۔ ٹی وی ناظرین سے ان کا پہلا تعارف انیس سو اٹھاسی میں ٹی وی سیریز ’فوجی ‘ کے ذریعے ہوئی۔اس کے بعد شاہ رخ نے انیس سو نواسی میں عزیز مرزا کی ٹی وی سیریل ’سرکس‘ میں بھی کام کیا ۔

    بادشاہ خان نے اپنے سفر میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب انہوں نے دو ہزار سات میں ٹی وی میزبان کے طور اسٹار پلس کے گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں میزبان کے فرائض انجام دئیے۔اس کے علاوہ انہوں نے’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں“اور ”زور کا جھٹکا“ کی بھی میزبانی کی۔

    شاہ رخ خان کی کے بالی ووڈ میں 23 سال مکمل ہونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے مداح بے پناہ ٹوئٹ کرتے نظر آئے جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔

  • کروڑوں کمانے والے بالی وڈ ستاروں کی پہلی تنخواہ آشکار

    کروڑوں کمانے والے بالی وڈ ستاروں کی پہلی تنخواہ آشکار

    بالی وڈ کے چند ستارے ایسے ہیں کہ جو زندگی وہ جیتے ہیں ہم سب کا خواب ہے کہ ویسی ہی زندگی جئیں ان کی فلمیں کروڑوں کا منافع کماتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مشہور ہونے سے قبل یہ سب ہماری اور آپ کی طرح عام آدمی تھےاور انہیں بھی کسبِ معاش کی فکر ستاتی تھی۔
    ص
    یہاں ہم چند نامور بالی وڈ ستاروں کی پہلی کمائی آپ سے شیئر کررہے ہیں۔

    امیتابھ بچن

    بالی وڈ میں اینگری ینگ مین کا خطاب پانے سے پہلے امیتابھ ایک شپنگ کمپنی میں ملازم تھے اور ان کی ماہانہ تنخواہ  500 روپے تھی۔ جب امیتابھ بچن مشہور ہوئے اور اپنے وقت کی بڑی اداکاراوٗں جیسے جیابچن، ریکھا، ہیما مالنی وغیرہ کے ساتھ اسکرین پرجلوہ گر ہونے لگے تو انہیں ان کی محنت کازبردست معاوضہ ملنا شروع ہوا۔

    دھرمیندر

    بالی وڈ کے ناموراداکار دھرمیندرنے 1960 میں اپنی پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ میں کام کرنے کا معاوضہ 51 روپے وصول کیا تھا۔ بعد ازاں شعلے فلم کا ویرو فلمی افق کا درخشاں ستارہ بن گیا اور نا صرف خود بلکہ ان کے دونوں بیٹے سنی دیول اوربوبی دیول 90 کی دہائی میں بالہ وڈ کے مرکزی اداکاروں میں شامل تھے۔

    شاہ رخ خان

    کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ خان نے بالی وڈ پر حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجانے سے پہلئ شاہ رخ خان نے کانٹوں بھری راہ گزر پرسفرکیاہے۔ وہ سینما گھر میں ٹکٹ فروخ کیا کرتے تھے اور انکی پہلی تنخواہ 50 روپے تھی۔ یہ ان کا ماضی تھا اوراب ان کی فلم اربوں روپے کا منافع کماتی ہے۔

    ریتک روشن

    امیرو کبیر راکیش روشن کے فرزند ریتیک روشن کو کبھی بھی پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے اداکاری کا معاوضہ نہیں لیا۔
    سن 1980 میں ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم ’آشا‘ کا معاوضہ انہیں 100 روپے ملا تھا۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ انہوں نے اس سوروپے کا کیا کیا؟ انہوں نے اسی دن اس سے اپنے لئے کھلونا کار خریدی تھی۔

  • شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح نکلے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا اپنی نئی آنے والی فلم ’رئیس‘ کی ہیروئن ماہرہ خان کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم رئیس کے ہدایت کار راہول دھو لکیا نے ماہرہ خان کو پسند کیا اور وہ فلم کے لئے مکمل طور پر پورا اترتی ہے، میں ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ان کی اداکاری دیکھ چکا ہوں اور ان سے مل چکا ہوں، ماہرہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔