Tag: SSGC

  • سی این جی کی چار روزہ بندش کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

    سی این جی کی چار روزہ بندش کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

    کراچی : آئندہ ہفتےتین کےبجائےچار روز سی این جی کی بندش کو سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز نےمستردکرکےاس فیصلےکیخلاف ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نےسوئی پلانٹ میں حادثے اور گیس سپلائی میں کمی کو جواز بناتےہوئےآئندہ ہفتےتین کےبجائے چار روز سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندکرنےکا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق آئندہ ہفتے بروز پیر،بدھ،،جمعہ اور اتوار کو سی این جی کا ناغہ ہوگا۔

    ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےسی این جی کی چار روز ہ بندش کو مستردکرتے ہوئےاس فیصلےکو واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز نےفیصلہ واپس نہ لینےکی صورت میں احتجاج اور ہڑتال کرنےکی دھمکی دی ہے۔

  • سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    کراچی: سوئی گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث کراچی سمیت سندھ کے صنعتی علاقوں میں چاردن کے لیے گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کی پچاس فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں جس پرصنعتکارسرپااحتجاج ہیں۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی مطابق گیس کی تین فیلڈز پانچ دن کے لئے سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں جس کے سبب ایس ایس جی سی کو دوسوسترایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہو گا۔

    اس موقع پرمحمود رنگون والا (چیئرمین نارتھ کراچی صنعتی ایسوسی ایشن) کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں تین روز سے گیس کی بندش کے باعث ساٹھ فیصد فیکٹریاں اورملیں بند ہوچکی ہیں جبکہ ہفتہ وارگیس کی لوڈ شیڈنگ اورگیس کے کم پریشر کی وجہ سے پراسسنگ کی صنعتیں پہلے ہی بحران کا شکار ہیں اوراب مسلسل تین دن گیس کی بندش سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا۔

    سائٹ صنعتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریاں اور ملیں بند ہونے سے یومیہ اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے اورگیس کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں برآمدی آرڈرز کو پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔