Tag: SSP CID farooq awan attack

  • فاروق اعوان پرحملے سے پہلےکی فوٹیج اے آروائی کو مل گئی

    فاروق اعوان پرحملے سے پہلےکی فوٹیج اے آروائی کو مل گئی

    کراچی: اےآروائی نیوز نے ایس ایس پی فاروق اعوان پر دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ایک ہڈوالی سوزوکی کھڑی کرنےکے بعد ڈرائیور فرار ہورہا ہے ۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملہ خود کش نہیں تھا، دھماکے کی سی سی ٹی وی فو ٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، بارود سے بھری ہڈ والی پک اپ نو بجکر ایک منٹ پر فاروق اعوان کے گھر کے قریب کھڑی کی گئی، دہشت گرد ڈرائیونگ سیٹ کے بجائے دوسری جانب سے با ہر نکلا اور لنگڑا تا ہوا دوسری جانب نکل گیا۔ دھما کہ نو بجکر چار منٹ پر ہوا۔

    دہشت گردوں کو فاروق اعوان کے آنے جانے کے درست اوقات کاعلم کیسے ہوا،؟ گا ڑی کو ریمو ٹ کنٹرول سے اڑانے والا دہشت گرد جائے وقوعہ سے کتنا قریب تھا ؟ سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو مشکوک گاڑی کیوں نظر نہ آئی؟ اور حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کس کی تھی تاحال معلوم نہ ہوسکا۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپتال میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی عیادت کی، وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بلاول بھٹو زرادری کے ساتھ تھے۔

  • ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان پرحملے کی تحقیقات کا آغاز

    ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان پرحملے کی تحقیقات کا آغاز

    کراچی :ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان پر حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور پولیس ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے تاہم اب تک کوئی خاص کامیابی نہیں ملی ہے۔

    گزشتہ رات کراچی کے علاقے گزری میں ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان کی گاڑی پرحملے کی ذمہ داری کالعدم عسکری تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی ہے، پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کوئی خاص کامیابی نہیں ہوئی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرکے فورنسک ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق شواہد کی روشنی میں ملزمان تک پہنچنے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے، حملے میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں اورخواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے تاہم فاروق اعوان اس حملے میں محفوظ رہے اورانہیں معمولی خراشیں آئیں تھیں۔