Tag: SSP East

  • کراچی : آن لائن بائیک رائیڈر کو موبائل کے لیے کس نے اور کیوں قتل کیا؟ اہم انکشافات

    کراچی : آن لائن بائیک رائیڈر کو موبائل کے لیے کس نے اور کیوں قتل کیا؟ اہم انکشافات

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ، قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کا اہم کردار ٹک ٹاکر یاور یونس نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں ڈکیتی مزاحمت پرآن لائن بائیک رائیڈر کےقتل کے معاملے پر ڈکیت گینگ کا اہم کردار ٹک ٹاکر یاور یونس نکلا۔

    عمران کو 5ہزارکےموبائل کے لیے کس نے اورکیوں قتل کیا؟ اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے، ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے بتایا کہ بائیک رائڈر عمران کےقتل میں ملوث گروہ 6رکنی ہے ، قتل میں ملوث کامران،عمرفاروق اوریوسف کوگرفتارکیاگیا، مقتول عمران پر گولی چلانے والا ملزم کامران تھا۔

    قمرجسکانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کےمطابق ان کویادہی نہیں وہ کتنی وارداتیں کرچکےہیں، ملزمان ٹک ٹاکریاورکی مددسےوارداتیں انجام دیتے تھے ، گینگ کو  واردات کے لیےاسلحہ اور موٹرسائیکل یاور دیتا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ یاورکوبدلےمیں ڈکیتی میں سے2حصےملتےتھے، سچل ڈکیتی میں 3موٹرسائیکلوں پر5 ملزمان تھے، کامران پیچھے بیٹھا تھا اور عمرفاروق موٹرسائیکل چلارہاتھا جبکہ بیک اپ پرعابداشرف اورعمران تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یاور کا کردار صرف سہولتکاری کا تھا، ملزم کامران نےموبائل دیرسےدینےپرعمران کوگولی ماری، کامران کےمطابق وہ پستول کابٹ ماررہاتھاکہ گولی چل گئی

    قمرجسکانی کا کہنا تھا کہ ملزمان سکندرگوٹھ اوراطراف کےرہائشی ہیں، ملزمان سے مقتول عمران کا فون، چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ سہولت کار یاوریونس سمیت 3ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی : سرکاری افسر کے اغواء کے معاملے میں اہم پیش رفت

    کراچی : سرکاری افسر کے اغواء کے معاملے میں اہم پیش رفت

    کراچی : ٹیپو سلطان تھانے کی حدود سے بلوچستان کے افسر کے مبینہ اغواء کا معاملہ مشکوک نکلا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے میڈیا کو بتایا کہ افسر کے اغوا کا واقعہ مشکوک لگتا ہے، اسلم ترین ٹیپو سلطان کے گیسٹ ہاؤس میں منتقل ہوئے تھے۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ اسلم ترین کسی معاشی پریشانی کا بھی شکار تھے، گزشتہ روز وہ نماز پڑھنے کیلئے گھر سے نکلے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ مسجد کیلئے نکلتے وقت اسلم ترین اپنا موبائل فون اور پرس بھی گھر پر چھوڑ گئے تھے۔ تحقیقات کیلئے کئی مقامات کی بھی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ چیک کی گئی ہے۔

    قمر جسکانی نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم اس کیس پر کام کر رہی ہے، بظاہر یہ اغواء کا معاملہ نہیں لگ رہا، پولیس ہر زاویئے سے کیس کی تفتیش کررہی ہے۔

  • جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    کراچی : شہر قائد کی پولیس اسمارٹ ہوگئی، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون چھین کر فروخت کرنا ملزم کی گرفتاری کی وجہ بن گیا کیونکہ کراچی کی پولیس اسمارٹ ہوگئی، پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شروع کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ جمشید کوارٹر پولیس نے خطرناک ملزم کو موبائل فون کے آئی ایم ای آئی کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کیا گیا تھا۔

    ملزم نوید نے یکم مارچ کو دکان پر ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کیخلاف دیگرتھانوں میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم نوید اور ساتھی اقبال کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق اقبال تین دن پہلے ایک ڈکیتی کی واردات میں مارا جاچکا ہے۔

    ملزم نوید نے چھینا ہو ا موبائل فروخت کردیا تھا تاہم آئی ایم ای آئی کے ذریعے ملزم کو پکڑا گیا۔

  • آئی جی سندھ کا خواجہ اظہار کو رہا کرنے کا حکم

    آئی جی سندھ کا خواجہ اظہار کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنماء خواجہ اظہار الحسن کو اُن کی رہائش گاہ سے ایس ایس پی راؤ انوار کی سربراہی میں آنے والی ٹیم نے حراست میں لے کر شاہ لطیف تھانے منتقل کیا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق خواجہ اظہار الحسن 4 مقدمات میں درج ہیں جن میں 12 مئی اور اشتعال انگیز تقاریر کے کیسز بھی شامل ہیں، راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ’’اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد سیکریٹری سندھ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

    پڑھیں:  پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار کی گرفتاری، ایس ایس پی راؤ انوار معطل

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرنے پر ایس ایس پی کو معطل کردتے ہوئے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ جس کے بعد مراد علی شاہ نے باضابطہ نوٹیفکشن جاری کردیا۔

    letter-post

    دوسری جانب سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے خواجہ اظہار کی گرفتار کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل تک غیر مطلوب آج کیسے مطلوب ہوگیا، اگر یہی طرز عمل رکھنا ہے تو ہمیں واضح کردیا جائے تاکہ ہم اجتماعی گرفتاریاں دے دیں‘‘۔

    علاوہ ازیں آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اُن کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ  خواجہ اظہار الحسن کو ڈی آئی جی ساؤتھ کے دفتر منتقل کیا جائے۔