Tag: SSP farooq awan

  • گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی، ایس آئی یو فاروق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو نے گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    فاروق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں انیس بینک ڈکیتیاں ہوئیں، ان میں سے سترہ ڈکیتیوں کےملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،جبکہ دو کی تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر فاروق اعوان نے گرفتارملزمان اور ان سے برآمد ہونےوالا اسلحہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

  • کراچی پولیس پرآدھے گھنٹے میں دوحملے

    کراچی پولیس پرآدھے گھنٹے میں دوحملے

    کراچی: شہرِقائد میں آدھے گھنٹے میں دو کریکر حملے کئے گئے ہیں اوردونوں حملوں میں سندھ پولیس کونشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دونوں حملےکراچی کےعلاقےگلشنِ اقبال میں کئے گئے پہلاحملہ حسن اسکوائرکے نزدیک ڈیوٹی پرمعمورایک پولیس موبائل ہوا، جبکہ دوسراحملہ ٹیپوسلطان تھانے پرہواجس میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد دھماکہ خیزمواد پھینک کرموقعِ واردات سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

    کراچی میں گزشتہ ایک سال سے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں متعدد دہشت گرداور شدت پسند گرفتاراورمارے گئے ہیں جس کے ردعمل میں پولیس کوانتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ گزشتہ دنوں پولیس کے سینئر سپریٹینڈنٹ فاروق اعوان کو بھی ایک بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ معمولی زخمی ہوئےتھے۔

  • کراچی میں بدامنی کاراج، چھ افراد جاں بحق

    کراچی میں بدامنی کاراج، چھ افراد جاں بحق

    کراچی: شہرِقائد میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت چھ افرادجان سے گئے، اے وی سی سی پولیس نے پولیس اہلکاروں کے قتل اورمختلف جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سجن گوٹھ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم اورفائرنگ کے دوران تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص دورانِ علاج چل بسا، ناظم آباد گجرناے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا،فیڈرل بی ایریابلاک سولہ سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش برآمدہوئی مقتول کیٹرنگ کا کام کرتا تھا جسے کچھ عرصہ قبل نیو کراچی سے اغواء کیا گیا تھا۔

    ادھراورنگی ٹاون فقیرکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، کیماڑی سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔

    لیاری بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ نیپااورانچولی کے علاقوں میں فائرنگ سے دوافرادزخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برامد کرلیا، جمعہ کی رات ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے آج بھی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دس مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔