Tag: SSP islamabad

  • عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کیاجائے، الیکشن کمیشن کی ایس ایس پی اسلام آباد کو ہدایت

    عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کیاجائے، الیکشن کمیشن کی ایس ایس پی اسلام آباد کو ہدایت

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی اسلام آباد کو عمران خان کی گرفتاری کیلئے خط لکھ دیا، چھبیس اکتوبر کو گرفتار کر کے دس بجے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے بعد گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی آگیا، الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی اسلام آباد کو ہدایت جاری کردی۔

    الیکشن کمیشن نےایس ایس پی اسلام آباد کو خط لکھا، خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے بھجوایا گیا، جس میں حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے چھبیس اکتوبر کو کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

    خط میں کہا گیا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے کئی طلب کیا لیکن وہ کسی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں عمران خان کا چھبیس اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔


    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس، عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور انھیں گرفتارکرکے چھبیس اکتوبرکوپیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جبکہ  بابراعوان نے عمران خان کےخلاف فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکا ہے، جس کے بعد عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو چلینج کیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے  الیکشن کمیشن کا عمران خان کی گرفتاری کا حکم نامہ معطل کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 300 مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 300 مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اوراس کے نواح سےدو خطرناک ملزمان اورگرفتارغیرملکیوں سمیت دو سو ستانوےمشتبہ افراد سے تفتیش شروع کردی گئی۔ آپریشن میں فوج رینجرزاورپولیس کے آٹھ سوافسران مصروف ہیں۔

    اسلام آباد سے دہشتگردوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جار ہی ہے ، اوراب تک تین سو سے زائد افراد کو حراست میں لیاجاچکاہے جن سے دو ستانوے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    ایس ایس پی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گرفتارشدگان میں دو دہشتگرد بم دھماکوں میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ حراست میں لئے گئے بیس سے پچیس ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق اکثر ٹھیلے والے دیگرممالک کی ایجنسوں کے لئے کام کرتے ہیں۔

  • ریڈ لائن کا دفاع کریں گے,عصمت اللہ جونیجو

    ریڈ لائن کا دفاع کریں گے,عصمت اللہ جونیجو

    اسلام آباد: ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کا دفاع کریں گے، یقین دلاتے ہیں کہ اسپتال سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

    شہر اقتدار میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے ہیں، پولیس کی جانب سے بھی حیلے بہانے سامنے آرہے ہیں، ذرائع کے مطابق کئی پولیس اہلکار وں نے مظاہرین پر عدم تشدد کی حکمت عملی اپنائی تو نئی کھیپ سامنے آگئی۔

    گزشتہ روز چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہےکہ  طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن ریڈ لائن کا دفاع کریں گے، ایس ایس پی عصمت اللہ کا کہنا تھا کہ تمام اختیارات آئی جی کے پاس ہیں ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت اُن کی ذمہ داری ہے، میڈیا پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف میرٹ پر مقدمات ہوں گے۔