Tag: SSp korangi

  • لانڈھی مقابلے میں ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس

    لانڈھی مقابلے میں ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس

    کراچی : لانڈھی کربلا گراؤنڈ میں ہلاک ہونے والے ملزم سے متعلق تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، گزشتہ روز مقابلے میں مارا جانے والا عادی مجرم نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم عادی مجرم ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہلاک ڈکیت کی شناخت عمران عرف دنبہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم عمران کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم ڈکیتیوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم بینک سے نکلنے والوں کو دو ساتھیوں کی مدد سے لوٹتا تھا، ملزم پرمتعدد تھانوں میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم کےگینگ کے2 ساتھی فرارہیں۔

  • خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی سے چار پولیس اہلکاروں اور تین خواتین کے قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    ایس ایس پی کورنگی ابرار حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی سے گرفتار ملزمان دوسو سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نےدوہزارتیرہ میں شرافی گوٹھ پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے چار اہلکاروں کو شہید کیا تھا، دوران تفتیش ملزمان نے دوہزار چودہ میں دو خواتین اور ایک بچی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرنے اعتراف کیاہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ ہر ہفتے دو کارروائیاں کرتا تھا اور ملزمان مزاحمت پر پولیس اور شہریوں کو قتل کردیتے تھے۔