Tag: ssp operation

  • گریٹراقبال پارک واقعہ:  ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو معطل کرنے کا فیصلہ

    گریٹراقبال پارک واقعہ: ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو معطل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گریٹراقبال پارک واقعے میں غفلت برتنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو معطل کرنےکافیصلہ کرلیا اور ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی اورایس ایچ اولاری اڈہ کوبھی ہٹانے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں سیکیورٹی سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں ملک اسدکھوکھرکے بھائی کے قتل اور گریٹراقبال پارک واقعےپربریفنگ دی گئی.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں واقعےمیں پولیس کی غفلت کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو معطل کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ، افسران کی معطلی کے لئےوفاقی حکومت کوخط لکھاجائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی اورایس ایچ اولاری اڈہ کوبھی ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ملزمان کوسخت سےسخت سزادی جائے۔

    دوسری جانب ترجمان پنجاب فیاض الحس چوہان نے کہا ہے کہ حکومت گریٹراقبال پارک واقعہ،20ملزمان کوگرفتارکیاجاچکاہے اور پنجاب پولیس نادراکی مدد سے  بقیہ ملزمان کوٹریس کر رہی ہے۔

    فیاض الحس چوہان کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کےخلاف دفعہ354اےکےتحت کارروائی کی جا رہی ہے، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354اے میں سزا عمر قیدیاسزائے موت ہے، معاشرےکی اجتماعی بہتری کےلیےکیسزکوجلدانجام تک پہنچاناضروری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرکیس کوترجیحی بنیادوں پردیکھاجارہاہے۔

  • بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

    بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

    پشاور : بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ابتدائی طورپرڈھائی سوپولیس اہلکارتعینات کئےجائیں گے، توڑپھوڑ اور سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کے بعد پولیس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن پشاور منصور امان نے بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ، توڑپھوڑ اور سیکیورٹی گارڈز پر تشدد ہونے کے بعد پولیس تعیناتی کا فیصلہ کیاگیا، ابتدائی طورپرڈھائی سوپولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے۔

    منصور امان کا کہنا ہے کہ بی آرٹی سینٹرل کمانڈ اسٹیشن پر بھی پولیس تعینات ہوگی، رش کےباعث عارضی طورپرپولیس کی تعیناتی کافیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کاافتتاح کیا تھا، بی آرٹی منصوبہ 27کلومیٹر طویل ہے جو 30اسٹیشنز پر مشتمل ہے، ٹریک کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے اور ابتدائی طورپر220 ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلیں گی۔

    30اسٹیشنزکےعلاوہ متصل روٹس کیلئے 5سڑکوں کانیٹ ورک بنایاگیاہے، بی آرٹی کا فی اسٹاپ کرایہ 10روپے جبکہ مکمل سفر کا کرایہ50 روپے ہے جبکہ بسوں میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پاکستان کا سب سے بہترین میٹروبس پراجیکٹ ہے، انشااللہ بی آرٹی منصوبہ عام آدمی کیلئے ایک نعمت بنے گا، پہلی بار پاکستان میں ہائبرڈ بسیں آئی ہیں ، ان بسوں کی بدولت پشاور میں آلودگی میں کمی آئے گی۔