Tag: SSp rao anwar

  • کراچی: معطل ایس ایس راؤ انوار کے قافلے پر حملہ

    کراچی: معطل ایس ایس راؤ انوار کے قافلے پر حملہ

    کراچی: معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاون میں واقع لنک پر معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہنواز شاہ کے مطابق حملہ آوروں نے راؤ انوار کے قافلے پر فائرنگ  کردی جبکہ راؤ انوار کی محافظوں کی جانب سے جوابی فائرنگ تبادلہ ہوا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق معطل ایس ایس پی راؤ انوار اس حملے میں محفوظ رہے ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ گونج اُٹھاہے۔

    راؤ انوار  گزشتہ روز شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے گھر تعذیت کے لئے جارہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ  حملہ ہوا لیکن میں محفوظ ہوں ، حملہ کی تفصیلات فی الحال نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ  گزشتہ دو روز قبل راؤ انوار نے ایک سیاسی جماعت پر سنگین الزامات لگائے تھے اور اس جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ایس ایس ملیر راؤ انوار کو معطل  کردیا گیا تھا۔

  • ایس ایس پی راؤ انوار کو فوری طور پر چارج چھوڑ نے کی ہدایت

    ایس ایس پی راؤ انوار کو فوری طور پر چارج چھوڑ نے کی ہدایت

    کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو فوری طور پر ملیر ضلع کا چارج چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی راؤ انور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس کا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے تحقیقات اور انکوائری رپورٹ طلب کی ہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، جس پر انہیں فوری طور پر ملیر ضلع کا چارج چھوڑکر سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    جبکہ ملیر ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ضلع کا ضافی چارج ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو دے دیا گیا ہے۔

  • را کے تربیت یافتہ2 دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش

    را کے تربیت یافتہ2 دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش

    کراچی: ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن ملزم طاہر عرف لمبا نے را سے تربیت لینے کا اعتراف کرلیا۔

    اس کا کہنا ہے اس کو لندن سےذوالفقار حیدر، محمد انور، اور حمادصدیقی سے ہدایت ملتی تھیں،دس لڑکوں کے گروپ میں بھارت گیا تھا۔

    طاہر لمبا نے اعترافی بیان میں کہا کہ 96کےآپریشن کےدوران ہم بنکاک فرارہوگئےتھے بنکاک میں محمدانورکاپیغام آیاکہ آپ انڈیاچلےجائیں وقاص نے تمام سفری سہولیات فراہم کیں ندیم نصرت،محمدانوراورذوالفقارحیدرسےہدایات ملتی تھیں۔

     ملزم کا کہنا تھا کہ دہلی امیگریشن پربھارتی ایجنٹ ہمیں لیکرباہرآیا مجھ سمیت10لڑکوں کاگروپ انڈیاگیاتھا بھارتی فوجیوں نےاسلحہ چلانےکی تربیت دی۔

    ملزم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ٹریننگ کے بعد ہمیں لاہورتک پہنچایاگیا ہمیں سیکٹرسے،سیکٹرکوحمادصدیقی اورلندن سےہدایت ملتی تھی۔

    (more…)

  • ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے، ایس ایس پی ملیر

    ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے، ایس ایس پی ملیر

    کراچی : ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ  ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ  ایم کیوایم بھارتی ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا  کہنا ہے کہ الطاف حسین کے کہنے پر لوگ بھارت جاتے ہیں ۔جہاں ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹرینگ دی جاتی ہے۔

    راؤ انوار نے انکششاف کیا کہ ایم کیوایم کے ہر سیکٹر کے لڑکے بھارت ٹریننگ کے لئے جاتے ہیں،ابھی تک ساٹھ لڑکوں کی ٹریننگ کی اطلاعات ہے، لڑکوں کو بھارتی شہر ’دہرہ دون‘ میں تربیت دی جاتی ہے، تربیت کے بعد لاہور کے ذریعے پاکستان آتے ہیں ۔

     رائو انوار کے مطابق ایم کیوا یم کے کارکن طاہر لمبا اور جنید نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، محمد انور اور ندیم نصرت کراچی سے لڑکوں کو دہشتگردی کی تربیت کیلئے بنکاک کے راستے بھارت کے شہر دہلی بھجواتے تھے۔

    رائو انوار نے بتایا کہ دہلی میں مقیم جاوید لنگڑا اور اس کا بھائی نوید بھی دہشتگردی میں ملوث ہیں، انکا کہنا تھا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔

    انہوں نےحکومت سے سفارش ہے کہ ایم کیوایم پر پابندی لگائی جائے، ایم کیوایم ٹی ٹی پی سے بھی زیادہ خراب تنظیم ہے، ایم کیوایم جیسی ملک دشمن تنظیموں کو کلعدم قرار دینا چاہیئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ محمد انور بھارتی نژاد برطانوعی شہری ہیں پاکستانی نہیں ہیں، لندن سیکٹریٹ سے زولفقار حیدر اور ندیم نصرت بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں ہیں۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ، 4 ملزمان ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ، 4 ملزمان ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار ملزمان مارے گئے ، بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔

     ایس ایس پی ملیر کاکہنا ہے کہ کراچی میں تین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے، سہراب گوٹھ کے علاقے صنعتی ایریا نالے کے ساتھ واقع کچی آبادی میں چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان مارے گئے۔

     ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونیو الے ایک ملزم کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی ہے ، جو کالعدم تنظیم کاکمانڈر تھا جبکہ دو ملزمان زوہیب محسود اور گوہر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

     راؤ انوار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کراچی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے ۔

  • کراچی: پولیس نے 13 طالبان دہشت گرد مارگرائے

    کراچی: پولیس نے 13 طالبان دہشت گرد مارگرائے

    کراچی: شہر کے نواحی علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ جاری ہے، تحریکِ طالبان خان زمان گروپ کے سرکردہ افراد کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اب تک 13 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے عقبی جانب واقع سپر مارکیٹ کے علاقے میں تحریکِ طالبان خان زمان گروپ کا اجلاس جاری تھا۔

    باوثوق ذرائع سے ملنے والے خفیہ اطلاعات کی بناء پرپولیس نےاس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں اور پولیس پارٹی درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے آپریشن میں بھارئی تعداد میں پولیس موبائلیں ، بکتر بند گاڑیاں اور کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے پولیس مقابلے اور13 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈہشت گردوں نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی۔

  • کراچی: سپرہائی وےپرپولیس مقابلہ،چھ ملزمان ہلاک

    کراچی: سپرہائی وےپرپولیس مقابلہ،چھ ملزمان ہلاک

    کراچی:سپرہائی وےمیں پولیس مقابلےکےدوران چھ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ بلوچ کالونی میں ایک شخص ٹارگٹ کلنگ کاشکار بناتوکلفٹن میں چھریوں کےوارسےایک شخص زخمی ہوگیا۔

    کراچی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ سپرہائی وے میں پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں چھ ملزمان مارے گئے۔ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتیوں، لوٹ مار سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت تیس سالہ طاہر، تیس سالہ خداداد، بتیس سالہ ولی، پچیس سالہ ولی ، تیس سالہ نصیب اللہ، اور اٹھائیس سالہ عبدالمنان کے نام سے کی گئی۔

    لیاری سیفی لین میں رینجرز سے مقابلے میں جبار جھینگو گروہ کا ایک گینگ وار جنید ہلاک ہو گیا۔ ملزم اٹھارہ قتل سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ بلوچ کالونی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔ کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔