Tag: SSU commando

  • کورونا سے شہید ہونے والے  ایس ایس یو اہلکار کی دوران بیماری کی آڈیو سامنے آگئی

    کورونا سے شہید ہونے والے ایس ایس یو اہلکار کی دوران بیماری کی آڈیو سامنے آگئی

    کراچی :  ایس ایس یو اہلکار کی کورونا وائرس سے شہادت بعد دوران بیماری کی آڈیو سامنے آگئی، جس میں اہلکار اچھے اسپتال اور دوا کے لیے درد ناک انداز میں درخواست کرتارہا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے شہید ہونے والے ایس ایس یو اہلکار محمدراشد کی دوران بیماری کی آڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں اہلکار نے چھٹی اور سہولتیں نہ ملنے کا شکوہ کیا اور اچھے اسپتال اور دوا کے لیے درد ناک انداز میں درخواست کرتارہا۔

    سینٹرل زون پولیس نے بتایا اہلکارمحمدراشد ایمرجنسی ڈیوٹی پرشارع نورجہاں میں تعینات تھا، ایس پی گلبرک واقعےکی تحقیقات کررہے ہیں، جوان 2جون کو سکھر میں اپنے گھر روانہ ہوا تھا۔

    ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ ایس ایس یوکےجوان محمدراشدکی موت پرافسوس ہے، جوان عارضی طورپرشارع نورجہاں تھانے میں تعینات تھا، محمدراشد کی وفات سے قبل کی آڈیو کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ایس پی گلبرگ کوتفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، انکوائری میں کسی کی غفلت پائی گئی تو بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

  • سندھ پولیس کا کمانڈو، بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ میں آٹھ تمغے جیت آیا

    سندھ پولیس کا کمانڈو، بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ میں آٹھ تمغے جیت آیا

    کراچی: سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ میں 04 طلائی،02 چاندی اور 02 تمغے کانسی کے تمغے حاصل کرلیے ۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں سندھ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کے اعزاز میں  اپنے دفتر میں ایک تقریب منعقد کی جس میں  سندھ پولیس کا نام روشن کرنے والے کمانڈو کو  ایک لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی سند دی۔

    اس موقع پر انہوں نے ڈی آئی جی آپریشن مقصود احمدمیمن کو ہدایات دیں  کہ محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو کھیل کود جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے  کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔باصلاحیت و مستعد افسران اور جوانوں کو انٹرنیشل سطح پر منعقدہ مارشل آرٹس،باکسنگ ودیگر مقابلوں میں سندھ پولیس کی نمائندگی کے مواقع فراہم کیے جائیں،  تاکہ بین الاقوامی سطح محکمہ پولیس سندھ اور ملک کی نیک نامی میں مزیداضافہ کیا جاسکے۔

    انہوں نے ڈی آئی جی آپریشن کو ہدایات دیں کہ صوبائی سطح پر باکسنگ اسکول کے قیام کے اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں جملہ درکار وسائل/لاجسٹک سپورٹ کے ضمن میں باقاعدہ سفارشات ترتیب دے کر برائے ملاحظہ ومزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔

    ڈی آئی جی آپریشن نے اس موقع پر آئی جی سندھ کو بتایا کہ ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے تھائی مارشل آرٹ اور میوتھائی چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں سندھ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے چار طلائی،02 چاندی اور 02 تمغے کانسی کے حاصل کیے ہیں ۔