Tag: stabbed to death

  • برطانوی شوہر نے ہسپانوی اہلیہ کو چاقو سے قتل کردیا

    برطانوی شوہر نے ہسپانوی اہلیہ کو چاقو سے قتل کردیا

    میڈرڈ : ہسپانوی پولیس نے خاتون کی چاقو زنی کی واردات میں ہلاکت کے بعد برطانوی شوہر کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر کوسٹا ڈیل سول میں 58 سالہ ہسپانوی خاتون کی ناگہانی موت کے بعد پولیس نے مقتولہ کے 55 سالہ برطانوی شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص اپنی ہسپانوی اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے تھا کہ مقتولہ کو کوسٹا ڈیل سول کے معروف ریزورٹ استیپونیا میں قتل کیا گیا، گرفتار شخص پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج ہے، حکام نے ابھی تک گرفتار برطانوی شخص نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی یہ واضح ہوسکا ہے کہ خاتون کی موت چاقو لگنے سے ہوئی ہے یا موت کی وجہ کچھ اور ہے تاہم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خاتون کی موت چاقو زنی کے باعث ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا بیٹا حادثے کے وقت گھر میں موجود تھا جو واقعے کا چشم دید گواہ ہے۔

    اسپین: ایک اور برطانوی سیاح اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں مذکورہ علاقے میں ہی 65 فٹ کی بلندی سے 20 سالہ ٹام ہاگیز نامی برطانوی سیاح کی لاش برآمد ہوئی تھی، جبکہ اپریل میں اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی دو شہزہ نتالی چورمک بھی اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

  • فرانس: خاتون ٹیچر کے قتل کا الزام، پاکستانی شہری گرفتار

    فرانس: خاتون ٹیچر کے قتل کا الزام، پاکستانی شہری گرفتار

    پیرس : پولیس نے نجی یونیورسٹی میں تدریس کے فرایض انجام دینے والی خاتون کے قتل کے شبے میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے علاقے کوربیوئی میں واقع لیونارڈ دی ونسی نامی نجی یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کو خنجر کے وار سے قتل کرنے الزام میں پولیس نے پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے نجی یونیورسٹی کے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی خاتون کر خنجر سے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئیں تھیں تاہم جب تک ایمبولینس جائے واردات پر پہنچی خاتون دم توڑ چکی تھیں۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ شخص نے مقتولہ کے گلے میں خنجر گھونپ دیا تھا جوخاتون کی موت کا باعث بنا اور ملزم آلہ قتل جائے واردات پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار پاکستانی شہری مذکورہ یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے اور بے دردی سے قتل ہونے والی 66 سالہ خاتون ٹیچر بھی لیونارڈ دی ونسی یونیورسٹی میں انگریزی پڑھاتی تھیں۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سنہ 1981 میں پاکستان میں پیدا ہوا تھاتاہم پولیس نے ملزم کی شناخت مخفی رکھتے ہوئے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کے بہیمانہ قتل سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، تاہم اس بات کا علم ابھی تک نہیں ہوسکا ہے کہ ملزم نے خاتون کن وجوہات کی بناء پر قتل کیا۔

  • فرانس: پولیس چیف چاقو بردار شخص کے حملے میں‌ ہلاک

    فرانس: پولیس چیف چاقو بردار شخص کے حملے میں‌ ہلاک

    پیرس : فرانس کے شہر روڈز میں نامعلوم شخص کا تیز دھار خنجر سے پولیس چیف پر حملہ، پولیس چیف پاسکل فیلو اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فرانس کے جنوبی شہر روڈز کی مصروف ترین شاہراہ پر واقع سٹی ہال کے باہر چاقو بردار شخص نے شہر کے پولیس چیف پر حملہ کردیا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے پولیس چیف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روڈز کے پولیس چیف پاسکل فیلو پر تین مرتبہ تیز دھار خنجر سے حملہ کیا گیا تھا حملے کے تین گھنٹے بعد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس سربراہ فیلو زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    فرانسیسی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق روڈز پولیس کے سربراہ پاسکل فیلو اور شہر کے ناظم پر حملے کا خطرہ تھا جس کے بارے حکام نے ایک ہفتہ قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روڈز پولیس کے سربراہ پر مقامی وقت مطابق صبح 10 بجے حملہ کیا گیا تھا۔

    روڈز کے میئر کرسٹائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول فیلو تین بچوں کے والد تھے۔

    فرانسیسی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ’حملہ آور پولیس چیف کو باخوبی جانتا تھا اور فیلو کی سرگرمیوں سے آگاہ تھا‘۔


    مزید پڑھیں : نیدرلینڈز: ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی


    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر یورپی ملک نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں قائم مصرف ترین ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پولیس نے پہلے فائرنگ کرکے حملہ آور کو زخمی کیا اور پھر موقع پر ہی گرفتار بھی کرلیا تھا، واقعے کے بعد حملہ آور اور دیگر تین زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ  نیدرلینڈز کے دارالحکومت میں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے ہجوم پر حملہ کرنے والا افغانستان کا شہری تھا جس کی شناخت جاوید ایس کے نام سے ہوئی تھی۔

  • برطانیہ: چاقو بردار شخص کے حملے میں نوجوان ہلاک

    برطانیہ: چاقو بردار شخص کے حملے میں نوجوان ہلاک

    لندن : برطانیہ میں نامعلوم چاقو بردار شخص کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے گاؤں کاؤنٹی دُرہم کی پولیس نے چاقو کے وار سے قتل ہونے والے شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے 25 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا یے۔

    دُرہم پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو اتوار کے روز کال موصول ہوئی کہ دُرہم گاؤں کے گریگ سن اسٹریٹ پر ایک 25 سالہ شخص چاقو زنی کی واردات میں شدید زخمی حالت میں ملا ہے جو بعد میں ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ پولیس تاحال متاثرہ شخص کی شناخت پتہ لگانے میں ناکام ہے۔

    برطانوی پولیس کا خیال ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان پر ذاتی دشمنی کی بنا پر حملہ کیا گیا ہے، کمیونٹی کے دیگر افراد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے 25 سالہ نوجوان کے ساتھ ساتھ ایک 25 سالہ خاتون کو بھی قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : برطانیہ میں دہرے قتل کی واردات: مقتولہ پولیس کو مدد کے لیے بلاتی رہ گئی


    یاد رہے کہ چار روز قبل برطانوی دارالحکومت لندن میں 22 سالہ رنیم اودیہہ اور ان کی 49 سالہ والدہ کو سولی ہل کے ے علاقے میں چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا گیا تھا، تاہم دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئی تھیں۔

    برطانوی محکمہ پولیس کے سراغ رساں کا کہنا ہے کہ مس اودیہہ نے پولیس کو متعدد کالز کی، اور جس دوران پولیس انہیں ٹریس کرکے ان تک پہنچی تو یہ سانحہ پیش آچکا تھا ۔