Tag: stadium

  • شعلوں سے گھرے شیر نے اسٹیڈیم میں لوگوں کی سانسیں روک دیں

    شعلوں سے گھرے شیر نے اسٹیڈیم میں لوگوں کی سانسیں روک دیں

    ارجنٹائن میں ایک معروف اسٹیڈیم کی بحالی کے بعد اس کے افتتاح کے موقع پر ایک قوی الجثہ شیر اسٹیڈیم کی چھت پر چڑھ آیا جسے دیکھ کر شائقین کی سانسیں رک گئیں۔

    ارجنٹائن کے فٹبال کلب اسٹوڈیونیٹس نے اپنے اسٹیڈیم کی بحالی کے بعد اس کا افتتاح کیا تو اس موقع پر ہزاروں شائقین نے تقریب میں شرکت کی۔ ایسے میں شائقین کے لیے ایک دنگ کردینے والا مظاہرہ پیش کیا گیا جب شعلوں سے گھرے ایک قوی الجثہ شیر نے اپنی انٹری دی۔

    یہ شیر دراصل ہولو گرام تھا جسے دیکھ کر شائقین نے اپنا دل تھام لیا۔ بھاری بھرکم، شعلوں سے گھرے، چیختے چنگھاڑتے شیر نے وہاں موجود لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

    شیر نے پہلے اسٹیڈیم کی چھت پر چہل قدمی کی اس کے بعد گراؤنڈ پر چھلانگ لگائی۔ جہاں جہاں اس شیر کے پاؤں پڑے وہاں وہاں شعلہ بھڑک اٹھا۔

    پورے گراؤنڈ کا چکر لگانے کے بعد شیر نے ایک آخری چنگھاڑ ماری اس کے بعد شعلوں میں غائب ہوگیا۔

    ارجنٹائن کا مذکورہ اسٹیڈیم سنہ 2005 میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ اب اس اسٹیڈیم کے دوبارہ کھلنے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد کھلاڑیوں اور عام افراد نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

  • شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی نے اپنا فیورٹ کھلاڑی شعیب ملک کو قرار دے دیا

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی نے اپنا فیورٹ کھلاڑی شعیب ملک کو قرار دے دیا

    دبئی: کراچی کنگزاورپشاورزلمی کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے شاہدآفریدی کی بیٹیاں بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی،بوم بوم کی بڑی بیٹی نے کراچی کنگزکےکپتان کوفیورٹ کھلاڑی قراردیا۔

    آفریدی کی پشاورزلمی اورشعیب ملک کی کراچی کنگزکوسپورٹ کرنے بوم بوم کی بیٹاں بھی شارجہ پہنچ گئی، آفریدی وکٹ پرآئے توان کی بیٹیاں صرف بابا کی ٹیم کو نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی تھیں۔

    آفریدی کی بڑی بیٹی نے بتایاکہ بابا کے علاوہ ان کے فیورٹ پلیئر کراچی کنگزکے کپتان شعیب ملک ہیں، دوسری بیٹی نے سیلفی کنگ احمد شہزاد کو پسندیدہ کھلاڑی کہا۔

    آفریدی کی ننھی پریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کوخوب انجوائے کررہے ہیں۔